زراعت اور کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کی وزارت

خریف فصلوں کی بوائی والے علاقے کے کوریج میں اطمینان بخش پیش رفت ، چاول، دالیں، موٹے اناج اور تلہن کا رقبہ پچھلے سال کے مقابلے میں بڑھا


فوڈ کارپوریشن آف انڈیا نے ربیع مارکیٹنگ سیزن 21-2020 میں 389.75 لاکھ میٹرک ٹن گیہوں خریدا

Posted On: 24 JUL 2020 5:56PM by PIB Delhi

بھارت سرکار کے زراعت کوآپریشن اور کسانوں کی بہبود کا محکمہ کووڈ-19 جیسی عالمی وبا کے دوران فیلڈ سطح پر کسانوں کے ساتھ ساتھ کھیتی باڑی کی سرگرمیوں کے لئے بہت سے اقدامات کررہا ہے۔خریف فصلوں کی بوائی والے علاقے کے کوریج میں اطمینان بخش پیش رفت ہوئی، جس کا تازہ صورتحال حسب ذیل ہے۔

خریف فصلوں کی بوائی کا کوریج:

چاول: دھان کا رقبہ (بوائی علاقہ) 220.24لاکھ ہیکٹیئر، جبکہ پچھلے سال کی اسی مدت کےد وران یہ 187.70 لاکھ ہیکٹیئر ہی تھا۔

دالیں: دالوں کی بوائی والا علاقہ لگ بھگ 99.71 لاکھ ہیکٹیئر  جبکہ پچھلے سال کی مدت میں یہ 79.30 لاکھ ہیکٹیئر تھا۔

موٹے اناج: موٹے اناجوں کے تحت بوائی والے علاقے کا کوریج لگ بھگ 137.13 لاکھ ہیکٹیئر، جبکہ پچھلے سال کی اسی مدت میں یہ 120.30 لاکھ ہیکٹیئر ہی تھا۔

تلہن: تلہن کے تحت بوائی والے علاقہ کا کوریج لگ بھگ 166.36 لاکھ ہیکٹیئر جبکہ پچھلے سال کی اسی مدت کےد وران یہ 133.56 لاکھ ہیکٹیئر تھا۔

گنا: گنے کا رقبہ تقربیاً 51.54 لاکھ ہیکٹیئر جبکہ پچھلے اسی مدت کے دوران یہ 51.02 لاکھ ہیکٹیئر تھا۔

جوٹ اور میستا: جوٹ اور میستا کے تحت بوائی والے رقبہ کا کوریج تقریباً 6.94 لاکھ ہیکٹیئر جبکہ پچھلے سال کی اسی مدت کے دوران یہ 6.84 ہیکٹیئر تھا۔

کپاس: کپاس کے تحت بوائی والے رقبہ کا کوریج تقریباً 118.03 لاکھ ہیکٹیئر جبکہ پچھلے سال کی اسی مدت کے دوران یہ 96.35 لاکھ ہیکٹیئر تھا۔

مرکزی آبی کمیشن نے بتایا کہ ملک کے مختلف حصوں میں واقع 123 آبی ذخائر میں پانی کا ذخیرہ پچھلے اسی مدت میں درج کئے گئے آبی ذخائر کا 155 فیصد ناپا گیا ہے۔

ربیع مارکیٹنگ سیزن 21-2020 میں کل 420.90 لاکھ میٹرک ٹن گیہوں ایف سی آئی میں آیا ہے، جس میں سے 389.75 لاکھ میٹرک ٹن خریدا گیا ہے۔

...............................................................

م ن، ح ا، ع ر

U-4132



(Release ID: 1641146) Visitor Counter : 152