کیمیکلز اور فرٹیلائزر کی وزارت

دیسی سطح پر پیداوار کو بڑھاوا دینے کے لئے حکومت کھاد کی صنعت میں دوبارہ جان ڈالنے کے لئے اقدامات کررہی ہے

Posted On: 23 JUL 2020 5:43PM by PIB Delhi

نئی دہلی،  23/جولائی 2020 ۔ کیمیاجات اور کیمیاوی کھادوں کے مرکزی وزیر جناب ڈی وی سدانند گوڑا نے کہا ہے کہ حکومت نے بوائی کے موسم میں کسانوں کو خاطرخواہ مقدار میں کھاد کی دستیابی کو یقینی بنانے اور گھریلو سطح پر پیداوار کو بڑھاوا دینے کے مقصد سے کھاد کے شعبے کے لئے متعدد اقدامات کی ہے۔

جناب گوڑا نے کہا کہ نئی سرمایہ کاری پالیسی – 2012 کے التزامات اور 2014 میں اس میں کی گئی ترامیم کے تحت چمبل فرٹیلائزرس اینڈ کیمیکلس لمیٹڈ (سی ایف سی ایل) نے راجستھان کے گڑے پان میں 12.7 لاکھ میٹرک ٹن یوریا سالانہ پیداواری صلاحیت کے ساتھ ایک براؤن فیلڈ پروجیکٹ شروع کیا ہے۔ یہاں یکم جنوری 2019 سے کمرشیل پروڈکشن شروع ہوچکا ہے۔ اس سے 2019-20 کے دوران ملک میں 244.55 لاکھ میٹرک ٹن دیسی یوریا کی پیداوار کرنے میں مدد ملی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001SMOV.jpg

انھوں نے کہا کہ یوریا کی پیداوار میں خودکفیل بننے کے لئے حکومت نے ایچ ایف سی ایل کی برونی اور ایف سی آئی ایل کی راما گنڈم، تالچر، گورکھپور  اور سندری اکائیوں کو پھر سے چالو کرنے کا کام شروع کردیا ہے۔ یہ سرکاری زمرے کی کمپنیوں کا ایک جوائنٹ وینچر ہے، جس میں سے ہر ایک اکائی کی سالانہ پیداواری صلاحیت 1.27 ایم ایم ٹی پی اے ہوگی۔ یہ اکائیاں گیس سے چلائی جائیں گی۔ ان فرٹیلائزر پلانٹوں سے وابستہ پروجیکٹوں کی پیش رفت اور ان کے چالو ہوجانے کی تفصیل حسب ذیل ہے:

پروجیکٹ

بحیثیت مجموعی پیش رفت

پروجیکٹ کے چالو ہوجانے کی ممکنہ وقت

راماگنڈم

99.58%

چالو ہونے سے پہلے/ چالو ہونے کے مرحلے میں

تالچر

59.48%

2023 تک

گورکھپور

88.10%

2021 تک

سندری

77.80%

2021 تک

برونی

77.60%

2021 تک

 

مرکزی وزیر نے کہا کہ ترمیم شدہ نئی پرائزنگ اسکیم (این پی ایس – III) کے مطابق، سبھی ایسی اکائیوں کو جو ایندھن کی شکل میں نیفتھا کا استعمال کررہی ہیں، انھیں قدرتی گیس سے چلنے والی اکائیوں میں تبدیل کیا جانا ہے۔ مدراس فرٹیلائزرس لمیٹڈ نے پہلے سے ہی نیفتھا کی جگہ پر قدرتی گیس کا استعمال شروع کردیا ہے۔ گیس پائپ لائن سے جڑنے کے بعد اس اکائی میں 29 جولائی 2019 سے یوریا کی پیداوار شروع ہوچکی ہے۔ یہ اکائی اب پوری طرح سے قدرتی گیس سے چل رہی ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002C97L.jpg

وزیر موصوف نے مزید کہا کہ فرٹیلائزرس اینڈ کیمیکلس ٹراونکور لمیٹڈ (ایف اے سی ٹی) کے پلانٹ کو جدید قسم کا بنانے کے لئے حکومت نے اس میں 900 کروڑ روپئے کی سرمایہ کاری کا فیصلہ کیا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0032XUK.jpg

******

 

م ن۔ م م۔ م ر

U-NO. 4108



(Release ID: 1640808) Visitor Counter : 134