کیمیکلز اور فرٹیلائزر کی وزارت

ایچ آئی ایل ( انڈیا ) نے ملیریا کنٹرول پروگرام کےلئے جنوبی افریقہ کو 20.60 میٹرک ٹن ڈی ڈی ٹی  کی سپلائی کی ہے

Posted On: 21 JUL 2020 12:12PM by PIB Delhi

نئیدہلی21 جولائی 2020۔ایچ آئی ایل ( انڈیا ) لمٹیڈ  جو کہ کیمیا اور کھاد کی وزارت کےتحت سرکاری شعبے کا ایک ادارہ ہے، اس نے جنوبی افریقہ کو اس کے ملیریا کنٹرول پروگرام کے لئے  کل 20.60  میٹرک ٹن ڈی ڈی ٹی 75% ڈبلیو پی سپلائی کی ہے ۔


https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/WhatsAppImage2020-07-21at12.10.18ME1A.jpeg

ایچ آئی ایل ( انڈیا )عالمی سطح پر ڈی ڈی ٹی کا واحد مینوفیکچرر ہے ۔ کمپنی کو ملیریا کنٹرول پروگرام کے لئے سال 1954  میں  ڈی ڈی ٹی تیار کرنے اور اس کی سپلائی کرنے کے لئے حکومت ہند کی وزارت صحت وکنبہ بہبود  میں شامل کیا گیا تھا۔سال 20-2019   میں  ملک کی 20  ریاستوں میں  پروڈکٹس  سپلائی  کئے گئے تھے ۔ کمپنی کئی افریقی ملکوں میں  بھی پروڈکٹ  برآمد کررہی ہے ۔

جنوبی افریقہ  کا محکمہ صحت موزمبیق سے متصل تین صوبوں میں  ڈی ڈی ٹی کا استعمال کرے گا۔ یہ خطہ ملیریا سے بہت زیادہ متاثر ہے اور حالیہ سالوں میں  ملیریاسے ہونے والی زیادہ سے زیادہ اموات  سامنے آئی ہیں۔

ملیریا عالمی سطح پر صحت عامہ کا ایک بڑا مسئلہ رہاہے ۔سال 2018  میں  ایک اندازے کے مطابق  دنیا بھر میں ملیریا کے 228  ملین معاملے  پیش آئے اور ملیریا کے زیادہ تر معاملے  اور اموات  (93فیصد ) افریقی  خطے میں  واقع  ہوئے ہیں۔ مشرقی ایشیا خطے میں  ہندوستان  میں  ملیریا کے زیادہ  معاملے اور اموات  پیش آئے ہیں۔انسانی رہائش گاہوں  یعنی انڈور رسی ڈول اسپریئنگ  ( آئی آر ایس ) میں  کیڑے  مار دواؤں کا چھڑکاؤ مچھروں پر قابو  پانے کا موثر ذریعہ ثابت ہوا ہے۔عالمی صحت تنظیم ( ڈبلیو  ایچ او ) نے ملیریا  مچھروں کے خطرے کو ختم کرنے کے لئے  موثر آئی آر ایس  کیمیکل کے طورپر ڈی ڈی ٹی کی سفارش کی ہے اور اس کا استعمال بڑے پیمانے پر جنوبی افریقہ ، زمبابوے ، زامیبا ، نامبیا ، موزمبیق   وغیرہ   جیسے جنوبی افریقی ملکوں   اور بھارت میں ہوتا ہے۔

کمپنی زمبابوے  ( 128 میٹرک  ٹن )  اور زامبیا  (113 میٹرک ٹن ) کو موجودہ مالی سال 21-2020 میں  ڈی ڈی ٹی 75فیصد ڈبلیو  پی سپلائی کرنے  کے پروسس میں  ہے ۔

ایچ آئی ایل ( انڈیا ) لمٹیڈ نے حال ہی میں ٹڈی کنٹرول پروگرام کے لئے حکومت سے حکومت تک پہل کے تحت  ایران کو25 میٹرک ٹن ملاتھین  ٹیکنیکل 95  فیصد  برآمد  کیا ہے  اور لاطینی امریکی خطے کو بھی ایگرو  کیمیکل – فنگی سائڈ (32 میٹرک ٹن )برآمدکیا ہے۔

۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰

م ن ۔ن ا۔رم

U-4051


(Release ID: 1640174) Visitor Counter : 296