بجلی کی وزارت

مرکزی وزیر توانائی نے ہندوستان میں اپنی نوعیت کے پہلے عوامی ای وی چارجنگ پلازا کا افتتاح کیا


وزیر موصوف نے تحفظ اور حسن کارکردگی کے لئے اندرون خانہ ہوا کے معیار کو بہتر بنانے کے مقصد سے ایئرکنڈیشنگ کی ازسرنو تنصیب (آر اے آئی ایس ای) کا آغاز کیا، جو کہ ای ای ایس ایل اور یو ایس اے آئی ڈی کی ایک مشترکہ پہل ہے

دونوں اقدامات کا خاص مقصد بجلی کی بچت، ای موبیلٹی کا فروغ اور اندرون خانہ ہوا کے معیار کو بہتر بنانا ہے

Posted On: 20 JUL 2020 6:51PM by PIB Delhi

نئی دہلی،  20/جولائی 2020 ۔ بجلی کی حسن کارکردگی کو مزید بہتر بنانے اور ای- موبیلٹی کو فروغ دینے کے خصوصی مقصد سے بجلی، جدید و قابل تجدید توانائی کے وزیر  جناب آر کے سنگھ نے آج نئی دہلی کے چیمس فورڈ کلب میں اپنی نوعیت کے پہلے ای وی (الیکٹرک موٹر گاڑی) چارجنگ پلازا کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے جناب سنگھ نے کہا کہ ای وی چارجنگ پلازا ہندوستان میں ای- موبیلٹی کو ہر جگہ موجود اور آسانی سے قابل رسائی بنانے کے لئے ایک نئی جگہ ہے۔ جدت طرازی پر مبنی اس طرح کے اقدامات ملک میں ایک مضبوط ای- موبیلٹی ماحولیاتی نظام کی تخلیق کے لئے ضروری ہیں۔ میں ای ای ایس ایل اور این ڈی ایم سی دونوں کو مبارک باد دیتا ہوں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001STU1.jpg

الیکٹرک موٹر گاڑیوں کی خرید کی بڑھتی مانگ کو پیش نظر رکھتے ہوئے اور پبلک چارجنگ اسٹیشن (پی سی ایس) کے نفاذ کے لئے اختراعاتی تجارتی ماڈلس کی نشان دہی کرتے ہوئے ای ای ایس ایل ہندوستان میں ای وی ماحولیاتی نظام کے فروغ میں ہراول دستے کا کام کررہی ہے۔ ای ای ایس ایل نے این ڈی ایم سی کے اشتراک سے سینٹرل دہلی میں ہندوستان میں اپنی نوعیت کے پہلے عوامی ای وی چارجنگ پلازا قائم کیا ہے۔ اس پلازے میں مختلف خصوصیات کے حامل 5 الیکٹرک وہیکل چارجر ہوں گے۔

بجلی کی وزارت کے سکریٹری جناب سنجیو نندن سہائے نے پبلک ای وی پلازا کے افتتاح کے موقع پر کہا کہ مختلف طرح کی بجلی سے چلنے والی موٹر گاڑیوں کے لئے چارجر کی سہولتوں سے لیس کے چارجنگ پلازا ای- موبیلٹی کو اپنانے میں گراں قدر تعاون دے گا۔ اس سے صارفین کے لئے بجلی سے چلنے والی موٹر گاڑیوں کو بغیر کسی روک ٹوک اور آسانی کے ساتھ چارج کرنا ممکن ہوسکے گا، جس کی وجہ سے ای-موبیلٹی کو اپنانے کے تئیں رغبت بڑھے گی۔

بجلی کے مرکزی وزیر جناب آر کے سنگھ نے آج ’’ریٹروفٹ آف ایئر کنڈیشننگ ٹو امپرو ان ڈور ایئر کوالٹی فار سیفٹی اینڈ ایفی شینسی‘‘ (آر اے آئی ایس ای) قومی پروگرام کا بھی افتتاح کیا۔ افتتاحی موقع پر جناب آر کے سنگھ نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ آر اے آئی ای اقدام، ملک بھر میں کام کی جگہوں پر ہوا کے خراب معیار کے مسئلے کو ختم کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ اس میں کام کی جگہوں کو زیادہ صحت بخش اور سرسبز و شاداب بنانے کے طور طریقے بھی ہیں۔ میں ان کے پروگرام کی کامیابی کا منتظر ہوں اور ای ای ایس ایل و یو ایس اے آئی ڈی دونوں کو ان کی مستقبل کی کوششوں کے لئے نیک خواہشات پیش کرتا ہوں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002ZIKL.jpg

گزشتہ کچھ وقتوں سے ہوا کا خراب معیار ہندوستان میں تشویش کا باعث رہا ہے اور کووڈ کی وبا کے پس منظر میں یہ مزید اہم ہوگیا ہے۔ چوں کہ لوگ اپنے دفاتر اور عوامی مقامات کی طرف آتے ہیں تو عوام کی بحیثیت مجموعی صحت، سکون اور پیداواریت کے لئے اِن ڈور ایئر کوالٹی یعنی گھر کے اندر کی ہوا کے معیار کو بہتر بنائے رکھنا ضروری ہے۔

اس تناظر میں ای ای ایس ایل نے اپنے دفتر کی ایئر- کنڈیشننگ اور وینٹی لیشن سسٹم کو ازسرنو درست کرنے کا کام شروع کیا ہے۔ یہ یو ایس ایجنسی فار انٹرنیشنل ڈیولپمنٹ (یو ایس اے آئی ڈی) کے میتری (ایم اے آئی ٹی آر ای ای) پروگرام کے اشتراک سے صحت بخش اور بجلی کی بچت کرنے والی عمارتوں کے لئے تیار کئے گئے بڑے پیمانے کے اقدام ’’ریٹروفٹ آف ایئر کنڈیشننگ ٹو امپرو انڈور ایئر کوالٹی فار سیفٹی اینڈ ایفی شینسی‘‘ کا ایک جزو ہے۔ اس اقدام کے لئے اسکوپ کمپلیکس میں واقع ای ای ایس ایل کے کارپوریٹ آفس کو بطور تجربہ لیا گیا ہے۔ اس تجرباتی  اقدام کا مقصد ای ای ایس ایل دفتر کے ایئر کنڈیشننگ سسٹم میں  انڈور ایئر کوالٹی (آئی اے کیو)، تھرمل کمفورٹ اور اینرجی ایفی شینسی (ای ای) کو بہتر بنانا ہے۔

ای ای ایس ایل کے مطابق اس تجرباتی پروجیکٹ کے نتائج بہت متاثر کن رہے ہیں – ایئر کوالٹی پیرامیٹرس میں تقریباً 80 فیصد کی بہتری آئی ہے اور اس تجرباتی اقدام کے نفاذ میں کسی طرح کا کوئی رخنہ بھی نہیں پڑا ہے۔ کووڈ-19 کی صورت حال میں کسی بھی کام کی جگہ پر ملازمین کی پیشہ وارانہ صحت اور سیفٹی کو انتہائی اہم خیال کرتے ہوئے، ای ای ایس ایل معیار کاری اور مانگ کی تکمیل کے نقطہ نظر کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے ملک بھر میں اس طرح کے سالیوشن دستیاب کرانے کی خواہش مند ہے۔

یہ دونوں اقدامات عالمی یوم ماحولیات کے دن “#iCommit” کے دوران ای ای ایس ایل اور دیگر کلیدی حصص داروں کے ذریعے ماحولیاتی تحفظ اور لچیلے پن پر مبنی توانائی کے شعبے کی تعمیر کے لئے کئے گئے عزم کا اعادہ کرتے ہیں۔

******

م ن۔ م م۔ م ر

U-NO. 4041

20.07.2020



(Release ID: 1640118) Visitor Counter : 248