صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت

ڈاکٹر ہرش وردن نے ایمس دلی میں کووڈ۔ 19 پلازمہ عطیہ مہم کا افتتاح کیا


کووڈ 19 پر کامیابی حاصل کرنے کے ہمارے سفر میں ہر ایک عطیہ دینے والے کی اہمیت ہے اور ہمیں زیادہ سے زیادہ کورونا واریئرس کی ضرورت ہے: ڈاکٹر ہرش وردھن

Posted On: 19 JUL 2020 7:07PM by PIB Delhi

نئی دہلی،  19 جولائی 2020،          صحت و خاندانی بہبود کے مرکزی وزیر ڈاکٹر ہرش وردھن نے آج  ایمس نئی دلی میں  ایک پلازمہ عطیہ مہم کا آغاز کیا۔ تقریب کا اہتمام  دلی پولیس نے کیا تھا جہاں  کووڈ سے صحت یاب ہونے والے 26 پولیس اہلکاروں نے  رضا کارانہ طور پر  اپنے خود کا پلازمہ عطیہ کیا۔

اس پہل کے لئے  دلی پولیس  کے تئیں اپنی ممنونیت کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا  ‘‘بڑے افسوس کی بات ہے کہ دلی پولیس کے ایک درجن اہلکار وں کی کورونا کی وجہ سے موت ہوئی ہے۔ ان اموات کے باوجود  پولیس اہلکاروں کو وبا کو پھیلنےسےروکنے کے کام میں لگایا جارہا ہے اور وہ یہ عظیم فرض انجام دے رہےہیں حالانکہ کنٹنمنٹ  زون کی تعداد 200 سے بڑھ کر 600 ہوگئی ہے’’۔

ڈاکٹر ہرش وردھن نے  26 پولیس کانسٹبلوں کو  سرٹی فکیٹس پیش کرتے ہوئے ان رضا کاروں  کی خدمت کےجذبے کو سلام کیاان میں سےجناب اوم پرکاش نے تو آج تیسری بار اپنے پلازمہ کا عطیہ دیا ہے۔مرکزی وزیر نے کہا کہ ان عطیات  کے  دیگر اہل وط پر دور رس اور دیرپا  اثرات مرتب    ہوں گے جو اپناپلازمہ عطیہ کرنے کی تحریک حاصل کریں  گے۔ انہوں نے کہا کہ کووڈ 19 پر کامیابی  حاصل کرنے کے ہمارے  سفر میں  ہر ایک عطیہ دینے والے کی اہمیت ہے اور ہمیں  زیادہ سے زیادہ کورونا واریئرس کی ضرورت ہے جو  ایک  طے شدہ علاج  یا  علاج کا پتہ لگائے جانے یا ویکسن تیار کئے جانے تک اس عالمی وبا سے لڑنے میں مدد کریں گے۔

انہوں نے  اس حکمت عملی کے  قوی  امکانات  کا اعتراف کیا اور  اس فائدہ اٹھانے کےلئے حکومت کی خواہش کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا ‘‘اب تک  صحت یاب ہونے والے شخص کے پلازمہ سے علاج کا طریقہ  منظور  ہوا ہے ، جس کی وجہ سے  24 گھنٹے پلازمہ کی دستیابی یقینی بنانے کے لئے کئی پلازمہ بینک قائم کئے گئے ہیں۔ اس حقیقت کے باوجود کہ ہندوستان میں کووڈ۔ 19 کے مریضوں کے صحت یاب ہونے کی شرح  بہت زیادہ ہے، پلازمہ  عطیہ کرنے کے کام  نے ابھی رفتار نہیں پکڑی ہے۔ مجھے خوشی ہے کہ ایمس نئی دلی  پولیس کورونا وایئرس کے تعاون سے   اس  پلازمہ عطیہ مہم  کا اہتمام کررہا ہے’’۔

سال 1994 میں  پلس پولیو مہم کی کامیابی ایک ضروری حصے کے طور پر   دلی پولیس کے تعاون کو یاد کرتے ہوئے  ڈاکٹر ہرش وردھن نے کہا کہ  ہزاروں پولیس کانسٹبل  اس ابھیان میں شامل ہوئے تھے اور  انہوں نے بیداری کی ایک زبردست مہم چلائی تھی۔  انہوں نے کہا کہ اس مقصد کے لئے  فون نمبر 100 کو بھی وقف کیا گیا تھا۔

کووڈ۔ 19 کے صحت یاب ہونے والے مریضوں کے پلازمہ میں   نوول سارس۔ سی او وی ۔2 وائرس سے بچاؤ کرنے والے  اینٹی باڈی ہوتی ہیں۔ کووڈ۔ 19 مریض کے جسم میں داخل کئے جانے پر یہ  اس کو قوت مدافعیت  فراہم کراسکتی ہیں۔پلازمہ تھیراپی کے ممکنہ فائدے کے پیش نظر یہ  ایسے مریضوں کو  دی جاتی ہے جن پر روایتی علاج کارگر نہیں ہوتا۔کووڈ۔ 19 سے صحت یاب ہونے والا کوئی بھی شخص علاج مکمل ہونے یا  گھر پر  آئسولیشن کے  28 دن مکمل ہونے کے بعد  اپنے خون کا پلازمہ  عطیہ کرنے کا اہل ہوتا ہے بشرطیکہ  اس کی عمر 18 سے 60 سال کے درمیان ہو اور  وژن 50 کلوگرام سے زیادہ ہو۔ خون کا عطیہ دینے کی ان کی اہلیت کی جانچ بلڈ بینک کرے گا اور  ان کا عطیہ لینے سے پہلے ان کے خون میں موجود  کووڈ۔ 19 سے بچاؤ کرنےوالی اینٹی باڈی کی سطح کی جانچ کرے گا۔ صحت یاب ہونے والے مریضوں کے خون میں  عام طور پر ایسے بہت زیادہ اینٹی باڈی ہوتی ہیں اور جب کسی متاثر شخص کے جسم میں یہ اینٹی باڈیز داخل کی جاتی ہیں تو  یہ اینٹی باڈیز خون میں پہنچ کر  خلیوں تک پہنچتی  ہیں وائرس کو بے اثر بنادیتی ہیں۔ عطیہ دینے کا عمل ایک سے تین گھنٹےمیں مکمل ہوجاتاہے اور  پلازمہ اسی  دن حاصل کیاجاسکتاہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

م ن۔  ا گ۔ن ا۔

(19-07-2020)

U-4018



(Release ID: 1639857) Visitor Counter : 343