سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت

بھارت - امریکہ اہم توانائی ، شراکت داری کی وزارتی میٹنگ میں بڑی کامیابیوں کا  ذکر کیا گیا اور تعاون کے نئے میدانوں کی ترجیحات تیار کی گئی

Posted On: 18 JUL 2020 11:42AM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،18 جولائی ، 2020  /  بھارت اور امریکہ نے یکسر تبدیلی والی بجلی کی پیداوار پر تحقیق کے نئے میدانوں کا اعلان کیا ہے۔ یہ اعلان سُپر کریٹیکل سی او 2 (ایس سی او 2)، پاور سائیکلز اور  کوئلے سےمتعلق جدید ترین ٹیکنالوجی پر مبنی ہے جس میں کاربن کیپچر، اس کے استعمال اور اس کو ذخیرہ کرنا شامل ہے۔  یہ میٹنگ امریکہ -  بھارت اہم توانائی شراکت داری کی ایک ورچول وزارتی میٹنگ کے طور پر سامنے آئی ہے جس کا مقصد  پیش رفت کا جائزہ لینا، بڑی کامیابیوں  کو اجاگر کرنا اور تعاون کے لیے نئے میدانوں کو ترجیح دینا ہے۔ یہ میٹنگ 17 جولائی 2020 کو منعقد کی گئی ، اس میٹنگ کی مشترکہ صدارت امریکہ کے توانائی سکریٹری ڈین بروئیلیٹ اور پیٹرولیم و قدرتی گیس اور اسٹیل کے وزیر جناب دھیرمیندر پردھان نے کی۔

امریکہ کے توانائی کے سکریٹری اور پیٹرولیم و قدرتی گیس اور اسٹیل کے وزیر  کے علاوہ اس ورچوول میٹنگ میں بھارت میں امریکہ کے سفیر کینتھ آئی جسٹر ، امریکہ میں بھارت کے سفیر  ترنجیت سنگھ سندھو  اور سائنس و ٹکنالوجی کے محکموں کے سکریٹری پروفیسر آسوتوش شرما اور دیگر متعلقہ افسران نے بھی شرکت کی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003204K.jpg

 

جن اہم نکات پر بات چیت کی گئی

کاربن کیپچر، اس کے استعمال اور ذخیرہ کرنے سمیت سُپر کریٹیکل سی  او 2 (ایس سی او 2) ، پاور سائیکلز اور جدید ترین  کوئلہ ٹکنالوجی  کی بنیاد پر یکسر تبدیلی والی بجلی پیداوار پر تحقیق کے نئے  میدانوں کو اعلان کیا گیا ۔

بھارت اور امریکہ کی 30 کمپنیوں پر مشتمل کنشورشیم اسمارٹ گرڈز اور توانائی کے ذخیرے پر عمل درآمد کیا جا رہا ہے۔

اسمارٹ گرڈز کے تصورات کی سماجی طور پر عبوریت کے لیے پالیسی ہدایات ، تقسیم شدہ توانائی وسائل، مربوط حل کے اثرات اور قدر اور تقسیم شدہ نظام کے آپریٹروں کے طور پر سہولیات کا ابھرتا ہوا رول۔

کوئلے سے متعلق صاف ستھری ٹکنالوجی ، سپر کریٹیکل کاربن ڈائی آکسائڈ (ایس سی او 2)، پاور سائیکلز اور کاربن کیپچر کا استعمال اور اس کو ذخیرہ کرنے سے متعلق ٹکنالوجی  میں  کیے گیے اشتراک کے لیے  مشترکہ ترجیحات۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004E4DO.jpg

 

اس موقعے پر اظہار خیال کرتے ہوئے پروفیسر آشوتوش شرما نے کہا کہ بھارت اور امریکہ کے درمیان اشتراک ، صاف ستھری توانائی  میں تیزی لانے – تحقیق کے پروگرام  کئی سال میں کیا گیا ہے۔  اسمارٹ گرڈز اور توانائی کے ذخیرے کے بارے میں جاری اشتراک پر کنشورشیم کی طرف سے عمل کیا جا رہا ہے۔  جو 30 بھارتی اور امریکی کمپنیوں پر مشتمل ہے اس کے لیے 7 اعشاریہ پانچ ملین کی سرمایہ کاری کی گئی ہے ۔

انہوں نے بتایا کہ اس پروجیکٹ میں اسمارٹ گرڈز کے تصورات کو اپنانے اور کام میں لانے سے متعلق لازمی معاملات کو حل کیا جا رہا ہے۔

رپوفیسر شرما نے یہ بھی بتایا کہ امریکی ڈی او ای  اور بھارت کے ڈی ایس ٹی کے درمیان مذاکرات جاری ہیں۔ یہ مذاکرات کوئلے سے متعلق صاف ستھری ٹکنالوجی ، سُپر کریٹیکل کاربن ڈائی آکسائیڈ (ایس سی او 2) ، پاور سائیکلز اور کاربن کیپچر کا استعمال اور ذخیرے سے متعلق ٹیکنالوجی پر کی جا رہی ہے جس میں کافی پیش رفت ہوئی ہے اور اشتراک کے لیے مشترکہ ترجیحات تیار کی گئی ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image005XGUD.jpg

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image005XGUD.jpg

 

 ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

م ن ۔ اس۔ ت ح ۔                                       

U – 4003


(Release ID: 1639736) Visitor Counter : 183