پنچایتی راج کی وزارت
پندرہویں مالیاتی کمیشن کے تحت وزارت خزانہ نے 28 ریاستوں کے 2.63 لاکھ دیہی مقامی اداروں کو 15187.50 کروڑ روپئے کی امدادی رقم جاری کی، یہ رقم مالی سال 2020-21 کے لئے پندرہویں مالیاتی کمیشن کے ذریعے منظور گرانٹ کا حصہ ہے
اس گرانٹ یعنی امدادی رقم کو (اے) صفائی ستھرائی اور کھلے میں رفع حاجت سے پاک (او ڈی ایف) صورت حال کے رکھ رکھاؤ اور (بی) پینے کے پانی کی سپلائی، بارش کے پانی کو جمع کرنے اور واٹر ری سائیکلنگ جیسی بنیادی خدمات میں استعمال کیا جانا ہے
Posted On:
16 JUL 2020 8:17PM by PIB Delhi
نئی دہلی، 16/جولائی 2020 ۔ پنچایتی راج کی وزارت، پینے کے پانی اور صفائی ستھرائی کے محکمے اور جل شکتی کی وزارت کی سفارشات کی بنیاد پر وزارت خزانہ نے 15 جولائی 2020 کو 15187.50 کروڑ روپئے کی رقم بطور امداد جاری کی۔ یہ رقم ملک کی 28 ریاستوں میں پھیلے ہوئے 2.63 لاکھ دیہی مقامی اداروں (آر ایل بیز) کے لئے بطور امداد جاری کی گئی ہے۔ یہ امدادی رقم مالی سال 2020-21 کے لئے پندرہویں مالیاتی کمیشن کے ذریعے سفارش کردہ ٹائیڈ گرانٹ کے ایک جزو کے طور پر جاری کی گئی ہے اور اس کا استعمال آر ایل بیز کے ذریعے پینے کے پانی کی سپلائی، بارش کے پانی کو جمع کرنے، واٹر ری سائیکلنگ، صفائی ستھرائی اور کھلے میں رفع حاجت سے پاک صورت حال کو برقرار رکھنے جیسے متعدد ترقیاتی کاموں کو جو کہ قومی ترجیحات میں شامل ہیں، آگے بڑھانے کے لئے کیا جائے گا۔
یہ اطلاع دیتے ہوئے زراعت و کسانوں کی فلاح و بہبود، دیہی ترقیات و پنچایتی راج کے مرکزی وزیر جناب نریندر سنگھ تومر نے کہا کہ آر ایل بیز کو یہ فنڈ انتہائی مناسب وقت پر جاری کی گئی ہے۔ یہ وہ وقت ہے جب آر ایل بیز کووڈ-19 کی وبا سے پیدا شدہ چیلنجوں سے نبردآزما ہیں۔ آر ایل بی کے پاس اس فنڈ کی دستیابی سے دیہی شہریوں کو بنیادی خدمات فراہم کرنے کے عمل کو تقویت ملے گی اور اس فنڈ سے انھیں یہ طاقت بھی ملے گی کہ وہ کووڈ-19 کی وبا کے سبب اپنے آبائی گاؤں واپس لوٹنے والے مہاجر مزدوروں کو بامعنی روزگار فراہم کراسکیں۔ ساتھ ہی ساتھ اس فنڈ سے تعمیری انداز میں دیہی بنیادی ڈھانچے کو بہتر بنانے میں بھی مدد ملے گی۔
مزید تفصیلات سے واقف کراتے ہوئے جناب تومر نے کہا کہ پنچایتی راج کی وزارت کی سفارشات کی بنیاد پر وزارت خزانہ نے 17 جون 2020 کو 15187.50 کروڑ روپئے جاری کئے تھے۔ یہ رقم ملک کی 28 ریاستوں میں پھیلے ہوئے 2.63 لاکھ دیہی مقامی اداروں کے لئے بطور امداد جاری کی گئی تھی۔ یہ امدادی رقم مالی سال 2020-21 کے لئے پندرہویں مالیاتی کمیشن کے ذریعے سفارشات کے مطابق یونائٹیڈ گرانٹ کے ایک حصے کے طور پر جاری کی گئی ہے، اس کا استعمال دیہی مقامی اداروں کے ذریعے مقامی سطح پر محسوس کی جانے والی مخصوص ضرورتوں کے لئے کیا جائے گا۔
پندرہویں مالیاتی کمیشن میں مالی سال 2020-21 کی مدت کے لئے اپنی عبوری رپورٹ پیش کردی ہے اور حکومت ہند نے مقامی اداروں کے تناظر میں اس کی سفارشات کو منظور کرلیا ہے۔ کمیشن نے یہ طے کیا تھا کہ دیہی مقامی اداروں (آر ایل بی) کے لئے مالی سال 2020-21 کے لئے گرانٹ کا کل حجم 60750 کروڑ روپئے ہوگا، جو کسی ایک سال کے لئے مالیاتی کمیشن کے ذریعے مختص کی گئی سب سے بڑی رقم ہے۔
کمیشن نے پنچایتی راج کی سبھی سطحوں کے لئے امدادی رقم کی سفارش کی ہے، جس میں 28 ریاستوں میں پانچویں اور چھٹے شیڈول والے شعبوں کے روایتی اداروں سمیت دو حصوں میں یعنی (i) بیسک گرانٹ اور (ii) ٹائیڈ گرانٹ شامل ہیں۔ امداد کا 50 فیصد بیسک گرانٹ کی شکل میں اور 50 فیصد حصہ ٹائیڈ گرانٹ کی شکل میں ہوگا۔ بیسک گرانٹس مربوط ہیں اور ان کا استعمال آر ایل بیز کے ذریعے مقامی سطح پر محسوس کی جانے والی مخصوص ضرورتوں کے لئے کیا جاسکتا ہے، جن میں تنخواہ یا دیگر اداروں پر ہونے والا خرچ شامل نہیں ہے، جبکہ ٹائیڈ گرانٹ کا استعمال جن بنیادی خدمات کے لئے کیا جانا ہے ان میں (اے) صفائی ستھرائی اور کھلے میں رفع حاجت سے پاک (او ڈی ایف) کی صورت حال کو برقرار رکھنا اور (بی) پینے کے پانی کی سپلائی، بارش کے پانی کو جمع کرنا اور واٹر ری سائیکلنگ شامل ہیں۔ جہاں تک ممکن ہوسکے، آر ایل بی ان دو اہم خدمات میں سے ہر ایک کے لئے ان ٹائیڈ گرانٹس میں سے نصف کی کی نشان دہی کرے گا۔ تاہم اگر کسی آر ایل بی نے ایک زمرے کی ضرورتوں کی پوری طرح سے تکمیل کردی ہے تو وہ دیگر زمرے کے لئے رقم کا استعمال کرسکتا ہے۔
وزیر موصوف نے بتایا کہ ریاستی حکومتیں جدید ترین اسٹیٹ فائیننس کمیشن (ایس ایف سی) کی منظور شدہ سفارشات کی بنیاد پر پنچایتوں کی سبھی سطحوں – گاؤں، بلاک اور ضلع اور پانچویں و چھٹے شیڈول ایریا کے روایتی اداروں کو پندرہویں مالیاتی کمیشن کے ذریعے فراہم کردہ امدادی رقم تقسیم کریں گی، جو پندرہویں مالی کمیشن کے ذریعے سفارش کردہ درج ذیل بینڈس کے مطابق ہونے چاہئیں۔
- گاؤں / گرام پنچایتوں کے لئے 70-85 فیصد۔
- بلاک / انٹرمیڈیٹ پنچایتوں کے لئے 10-25 فیصد۔
- ضلع / ضلع پنچایتوں کے لئے 5-15 فیصد۔
- دو سطحی نظام والی ریاستوں میں محض گرام اور ضلع پنچایتوں کے درمیان یہ تقسیم گاؤں / گرام پنچایتوں کے لئے 70-85 فیصد اور ضلع / ضلع پنچایتوں کے لئے 15-30 فیصد کے بینڈ میں ہوگا۔
پنچایتی راج کی وزارت پندرہویں مالیاتی کمیشن کے ذریعے فراہم کردہ گرانٹس کے مؤثر استعمال میں ریاستوں کو سرگرم تعاون دے گی۔ اس کے لئے وہ آر ایل بیز کو سبھی سطحوں پر منصوبہ بندی، نگرانی، اکاؤنٹنگ / کاموں اور فنڈس کی آمد کی آڈیٹنگ کے لئے ویب / آئی ٹی پر مبنی پلیٹ فارم دستیاب کرائے گی۔
******
م ن۔ م م۔ م ر
U-NO. 3968
17.07.2020
(Release ID: 1639545)
Visitor Counter : 229