زراعت اور کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کی وزارت

خریف کی فصلوں کی بوائی کا بوائی کا رقبہ گزشتہ سال کے مقابلے میں 21.2 فیصد زیادہ


سترہ جولائی 2020 کو خریف کی فصل کی بوائی 691.86 لاکھ ہیکٹیئر رقبے میں کی گئی جبکہ گزشتہ سال اسی مدت کے دوران 570.86 لاکھ ہیکٹیئر رقبے میں بوائی کی گئی تھی

Posted On: 17 JUL 2020 4:03PM by PIB Delhi

نئی دہلی،  17 جولائی 2020،          اس سال  16 جولائی تک ملک میں  338.3 ایم ایم حقیقی بارش ہوئی ہے جبکہ  یکم جون 2020 سے 16 جولائی 2020 کی مدت کے دوران  عام طور پر  308.4 ایم ایم  بارش ہوتی تھی۔ سی ڈبلیو سی  کی رپورٹ کے مطابق  16 جولائی 2020 تک  ملک کے 123 ذخائر میں  150 فیصد پانی کا ذخیرہ دستیاب تھا جبکہ  گزشتہ 10 برسوں کے اوسط کے مطابق  اور گزشتہ سال کی اسی مدت کے دوران یہ ذخیرہ 133 فیصد تھا۔

سترہ جولائی  2020 تک مجموعی طور پر خریف کی فصل  کی بوائی 691.86 لاکھ  ہیکٹیئر رقبے میں کی گئی جبکہ گزشتہ سال کی اسی مدت کے دوران  570.86 ہیکٹیئر  لاکھ رقبے میں  بوائی کی گئی تھی۔ اس طرح  ملک میں گزشتہ سال کے مقابلے میں  21.20 فیصد زیادہ  رقبے میں بوائی ہوئی ہے۔

خریف کی فصل کے تحت کور کیا جانے والا بوائی کا رقبہ درج ذیل ہے: کسانوں  نے  درج ذیل بوائی کی۔

  • اس سال 168.47 لاکھ ہیکٹئر رقبے میں  چاول کی بوائی کی گئی جبکہ  گزشتہ سال  142.06 لاکھ ہیکٹئر رقبے میں بوائی کی گئی تھی یعنی  اس سال 18.59 فیصد  زیادہ رقبے میں بوائی کی گئی ہے۔
  • اس سال 81.66 لاکھ ہیکٹئر رقبے میں  دالوں کی بوائی کی گئی جبکہ  گزشتہ سال  61.70 لاکھ ہیکٹئر رقبے میں بوائی کی گئی تھی یعنی  اس سال 32.35 فیصد  زیادہ رقبے میں بوائی کی گئی ہے۔
  • اس سال 115.60 لاکھ ہیکٹئر رقبے میں  موٹے اناج  کی بوائی کی اطلاع ملی ہے جبکہ  گزشتہ سال 103.00  لاکھ ہیکٹئر رقبے میں بوائی کی گئی تھی یعنی  اس سال 12.23 فیصد  زیادہ رقبے میں بوائی کی گئی ہے۔
  • اس سال 154.95 لاکھ ہیکٹئر رقبے میں تہلن کی بوائی کی گئی جبکہ  گزشتہ سال  110.09 لاکھ ہیکٹئر رقبے میں بوائی کی گئی تھی یعنی  اس سال 40.75 فیصد  زیادہ رقبے میں بوائی کی گئی ہے۔
  • اس سال51.29 لاکھ ہیکٹئر رقبے میں  گنے کی بوائی کی گئی جبکہ  گزشتہ سال 50.82 لاکھ ہیکٹئر رقبے میں بوائی کی گئی تھی یعنی  اس سال 0.92 فیصد  زیادہ رقبے میں بوائی کی گئی ہے۔
  • اس سال 113.01 لاکھ ہیکٹئر رقبے میں  کپاس  کی بوائی کی اطلاع ملی ہے جبکہ  گزشتہ سال 96.35  لاکھ ہیکٹئر رقبے میں بوائی کی گئی تھی یعنی  اس سال 17.28 فیصد  زیادہ رقبے میں بوائی کی گئی ہے۔
  • اس سال 6.88 لاکھ ہیکٹئر رقبے میں جوٹ اور میسٹا  کی بوائی کی گئی ہے جبکہ  گزشتہ سال6.84  لاکھ ہیکٹئر رقبے میں بوائی کی گئی تھی یعنی  اس سال ملک میں  0.70 فیصد  زیادہ رقبے میں بوائی کی اطلاع ملی ہے۔

اب تک خریف کی فصل کی بوائی کےمعاملے میں کووڈ۔ 19 کا کوئی اثر دکھائی نہیں دے رہا ہے۔

Click link for details

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

م ن۔  ا گ۔ن ا۔

U-3990

                          



(Release ID: 1639474) Visitor Counter : 225