سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت

این آر ڈی سی نے ایس این بوس نیشنل سینٹر فار بیسک سائنسز کے ذریعہ


تیار کردہ 2 کووڈ-19 ٹیکنالوجیز کاتبادلہ کیا

Posted On: 17 JUL 2020 2:12PM by PIB Delhi

نئی دلی، 17جولائی، حکومت ہند کے سائنس و ٹکنالوجی وزارت کے سائنس اور صنعتی تحقیق کے شعبے کے تحت ایک سرکاری دائرہ کار کی،  نیشنل ریسرچ ڈیویلپمنٹ کارپوریشن (این آر ڈی سی)نے حکومت ہند کے  سائنس اور ٹیکنالوجی شعبے کے زیر انتظام  آنے والے خودمختار تحقیقی ادارے، ایس این بوس نیشنل سینٹر فار بیسک سائنسز (ایس این بی بی ایس)، کولکاتہ کے ذریعہ تیار کردہ 2 کووڈ ۔19 کے کنٹرول سے متعلق ٹیکنالوجیز تبادلہ  اور ایم /ایس پالمیک انفرسٹرکچر پرائیویٹ لمیٹیڈ کولکاتہ کے ساتھ ایک معاہدہ کیا گیا ہے۔

ایس این بی سی بی ایس کے ذریعہ تیار کردہ اور این ڈی ڈی سی کے توسط سے منتقل کردہ 2  مختلف ٹیکنالوجیز ہیں:

1. آرام دہ اور صاف ستھری سانس کے ساتھ منسلک سانس لینے والے والوو اورمعطل پارٹیکیولیٹ مواد فلٹر کے ساتھ ایک متحرک آلہ تنفس اور

2. ایک ڈسپینسنگ اینٹی مائیکروبیل لیئر کے ساتھ طویل وقت تک چلنے والے نینو سینیٹائزر۔

کاربن ڈائی آکسائیڈ کی بازیافت، نمی کو باہر نکالنے اور ماسک کے اندر پسینے سے تَراور گرم ماحول کیلئے ایکٹیو تنفس ماسک ایک اختراعی حل ہے۔ اس سے چہرے پر ماسک لگے ہونے پر بھی بولنے میں وضاحت محسوس ہوتی ہے اور آلودگی سے بچاؤ و سانس لینے میں شفاف اور آرام دہ ہے۔

لمبے وقت تک چلنے والے نینو-سینیٹائزر کی ایجاد، عام سینیٹائزر کے استعمال کی وجہ سےہونے والے مسائل جیسے  کی مستقل طور پر استعمال کرنےکے سبب  جلد  کی خشکی  اور  بغیر حفاظتی اقدامات کے عام سینیٹائزر کی فوری جراثیم کُش کارروائی کی فطری حل ہے۔ اختراعی سینیٹائزر کی یہ ٹیکنالوجی طویل عرصے تک آرام دہ  اور ہاتھوں کی صفائی  کو یقینی بناتی ہے۔

اس معاہدے پر این آر ڈی سی کے مینیجنگ ڈائرکٹر،  ڈاکٹر ایچ پروشوتم اور ایم /ایس پالمیچ انفراسٹرکچر پرائیوٹ لمیٹڈ کی ڈائرکٹر محترمہ شانتی رنجن پال نے حکومت ہند کے  سائنس اینڈ ٹیکنالوجی سیکٹر کے سیکریٹری پروفیسر آشوتوش شرما اور ایس این بوس نیشنل سینٹر فار  بیسک سائنسز کے ڈائرکٹر،  ڈاکٹر سمیت کمار رے، سائنس کے  پروفیسر  سمیر کمار پال، رجسٹرار ایم ایس شوہنی مجومدار ،ٹیکنیکل ریسر چ سنٹر (ٹی آر سی) کے نوڈل آفیسر ڈاکٹر سومین منڈل اور این ڈی ڈی سی کے سینئر افسران کی آن لائن موجودگی میں دستخط کئے۔

Description: http://pibcms.nic.in/WriteReadData/userfiles/image/image00333UY.jpg

اس اختراعی پروڈکٹس  کے استعمال سےصارف  کو بازار میں دستیاب ماسک اور سینیٹائزر کے ساتھ موجودہ مسائل پر قابو پانے میں مدد ملے گی۔ سائنس اور ٹکنالوجی شعبے کے سکریٹری پروفیسر آشوتوش شرما نے سماج  کو فائدہ پہنچانے اور سائنس و ٹیکنالوجی کی اس کامیابی کے لئے تمام شراکت داروں کو مبارکباد دی۔

*************

( م ن ۔ ک ا(

U. No. 3977



(Release ID: 1639352) Visitor Counter : 187