زراعت اور کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کی وزارت

خریف 2020 کے لئے پی ایم ایف بی وائی کے تحت کسانوں کا اندراج پورے زور وشور سے جاری


زراعت اور کسانوں کی بہبود کے مرکزی وزیر نریندر سنگھ تومر نے فصلوں کی پیداوار کویقینی بنانے کے لئے کسانوں سے اپیل کی

یہ اسکیم فصل کی کٹائی کے بعد کی سرگرمیوں کے لئے بوائی سے پہلے فصل کے پورے نظام کے لئے فصل کے نقصان کے تحفظ کو یقینی بنائے گی

Posted On: 17 JUL 2020 1:18PM by PIB Delhi

نئی دہلی ،16جولائی:خریف 2020 سیزن کے لئے پردھان منتری فصل بیمہ یوجنا (پی ایم ایف بی وائی) کے تحت ملک کی مختلف ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں کسانوں کا اندراج پورے زور وشور سے جاری ہے۔ بھارت سرکار نے  ان تمام کسانوں کے لئے انرول مینٹ (اندراج)  کو  مفت  بنایا ہے، جنہیں  پریمیم رقم  ادا کرنے کی ضرورت پڑتی ہے۔ کسان  اپنی  فصلوں ( موٹے اناج اور تلہن)  کو  بیمہ کرائی  گئی رقم  کی دو فیصد کی کم سے کم  پریمیم شرح پربیمہ  کراسکتے ہیں اور کمرشیل کے علاوہ باغبانی کی فصلیں خریف 2020 کے سیزن میں بیمہ کرائی گئی رقم کے پانچ فیصد کے حساب سے بیمہ کراسکتے ہیں۔ باقی پریمیم مرکزی حکومت اور ریاستوں کے ذریعے ادا کی جائے گی۔  کچھ ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں جاری خریف 2020 سیزن کے لئے کٹ آف تاریخ 31 جولائی 2020 تک ختم ہوسکتی ہے۔

کسانوں کو متحرک کرنے کے لئے زراعت  اور کسانوں کی بہبود کے مرکزی وزیر جناب نریندر سنگھ تومر نے  اُن سے اپیل کی ہے کہ وہ ویڈیو میسج کے  ذریعے پی ایم  ایف بی وائی کے تحت  اپنا اندراج کرائیں۔ انہوں نے سبھی کسانوں سے یہ اپیل  بھی کی کہ وہ قدرتی آفات کے نتیجے میں فصلوں کے نقصان کی وجہ سے ہوئے مالی نقصان  سے اپنا  بچاؤ کریں۔ تمام کسانوں کے لئے وزیر موصوف کا مکمل پیغام  پی آئی بی کی  ویب سائٹ: https://youtu.be/b9LooMrHdEk)

یہ اسکیم  فصل کے بعد کی سرگرمیوں کے لئے بوائی سے پہلے  فصل کے پورے نظام کے لئے فصل کے تحفظ کو یقینی بنائے گی۔ کسانوں کی اس بات کے لئے حوصلہ افزائی کی جاتی ہے کہ وہ جلد سے جلد  اس اسکیم  کے لئے اپنا اندراج کرائیں تاکہ کسی بھی   ناگہانی آفات کی وجہ سے ہونے والی بوائی کے لئے ملنے والا تحفظ اور فائدہ حاصل ہوسکے۔ اس کے علاوہ کھڑی فصلوں کے لئے اس صورت میں جامع رسک کوریج بھی  فراہم کیا  گیا ہے، جب کھڑی فصلیں خشک سالی ، سیلاب ، مٹی کے تودے کھسکنے ، غیر موسمی بارش ، ژالہ باری ، قدرتی آگ  یا اور سمندری طوفان سے متاثر یا تباہ  ہوجائیں۔

فروری 2020 میں حکومت نے فصل بیمہ اسکیم کے نفاذ میں کچھ  سابقہ چیلنجوں کو دور کرنے کے لئے  پی ایم ایف بی وائی میں تبدیلیوں کو منظوری دی تھی۔  حکومت نے خریف 2020 سے سبھی کسانوں کے لئے اس اسکیم  کو رضا کارانہ بنایا تھا۔ اس سے پہلے یہ اسکیم  قرض لینے والے کسانوں کے لئے لازمی تھی۔

کوئی بھی کسان جو  پی ایم ایف بی وائی کے تحت اپنا  اندراج کرانے کی خواہش رکھتا ہے، اپنے قریبی بینک، پرائمری ایگری کلچرل کریڈٹ سوسائٹی ، کامن سروس سینٹر ، گاؤں سطح کی  صنعت کاروں، زرعی محکمے کے آفس، انشورنس کمپنی کے نمائندے یا   www.pmfby.gov.in  پرنیشنل کراپ انشورنس پورٹل کے ذریعے براہ راست آن لائن رابطہ کرسکتا ہے یا : کراپ انشورنس ایپ کے (https://play.google.com/store/apps/details?id=in.farmguide.farmerapp.central). پر رابطہ کرسکتے ہیں۔

کسانوں کو اندراج کے عمل کو مکمل کرنے کے لئے آدھار نمبر، بینک پاس بک ، زمین کا ریکارڈ ، ٹیننسی سمجھوتہ اور سیلف ڈکلیریشن سرٹیفکٹ دکھانا ضروری ہوگا۔ کسانوں کے پریشانی  سے پاک اندراج کو یقینی بنانے کے لئے زراعت اور کسانو ں کی بہبود کی وزارت نے بینکوں، انشورنس کمپنیوں ، کامن سروس سینٹر، ریاستی سطح کی بینکرس کمیٹی ، گاؤں سطح کے صنعت کاروں  کے 29 ہزار 275 کے اہلکاروں اور  ریاستوں اور ضلع سطح کے زرعی اور اے  ٹی ایم اے کے افسروں کو تربیت فراہم کی ہے۔ اس کے علاوہ انشورن کمپنیوں نے بھی مختلف شراکت داروں کو تربیت فراہم کی ہے۔ وزارت  کا یہ بھی مقصد ہے کہ کسان کال سینٹرس کے 600  ایگزیکیٹو کو تربیت فراہم کرے۔

زراعت اور کسانوں کی بہبود کی وزارت نے اس اسکیم کے بارے میں کسانوں میں بیداری پیدا کرنے کے لئے بہت سے اقدامات کئے ہیں۔ مختلف انشورنس کمپنیوں نے زراعت اور کسانوں کی بہبود کی وزارت اور  ریاستی زرعی محکموں کے اشتراک سے ملک بھر میں بڑے پیمانے پر مہم کا آغاز کیا ہے۔ بنیادی سطح پر بیدار ی پیدا کرنے کے لئے ذرائع ابلاغ کی مہم بھی  شروع کی جارہی ہے۔ مقامی سطح پر بیداری میٹنگیں، پمفلٹ کی تقسیم ، اہم مقامات پر پوسٹرس اور بینرس کا  چپایا جانا، آئی ای سی وینس اور  مقامی وقومی اخباروں میں اشتہارات جیسی مختلف سرگرمیاں بھی  شروع کی گئی ہیں تاکہ کسانوں میں بیدار پیدا کی جاسکے۔

 پی ایم فصل بیمہ یوجنا اس لئے تیار کی گئی ہے تاکہ کسانوں کا قدرتی آفات سے تحفظ کیا جاسکے۔ ان کی فصلوں کو جراثیم کے حملوں  اور بیماریوں  سے بچایا جاسکے اور کلیم تصفیہ کے ذریعے مالی امداد فراہم کرکے انہیں پیروں پر کھڑا کیا جاسکے۔ سبھی کسانوں کو پی ایم ایف بی وائی کے تحت اندراج کے لئے حوصلہ افزائی کی جاتی ہے تاکہ  ناگہانی قدرتی آفات کی وجہ سے ہوئے فصل کو ہونے والے نقصان سے ملنے والا  فائدہ حاصل کرسکیں۔

************

 

(م ن ۔   ح ا- ق ر )

)17.07.2020)

U-3975



(Release ID: 1639342) Visitor Counter : 231