بھارتی چناؤ کمیشن
بھارت کے انتخابی کمیشن نے فیصلہ کیا ہے کہ مستقبل قریب میں ، لاجسٹکس ، افرادی قوت اور
کووڈ-19 سے متعلق سلامتی اصول وضوابط کی بندشوں کے پیش نظر بہار کے اسمبلی اور ذیلی انتخابات میں 65 برس سے زائدکی عمر کےووٹ دہندگان کے لئے پوسٹل بیلٹ ڈالنے کی سہولت کی توسیع نہ کی جائے
Posted On:
16 JUL 2020 7:12PM by PIB Delhi
نئیدہلی17 جولائی 2020۔کووڈ-19 وبائی مرض کے پیش نظر ، ملک میں وقتاََ فوقتاََ ڈزاسٹر مینجمنٹ ایکٹ 2005 کے تحت قومی ڈزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کی جانب سے لاک ڈاؤ ن رہنماخطوط جاری کئے گئے ہیں۔17 مئی 2020 کو داخلہ سکریٹری اور ڈزاسٹر مینجمنٹ ایکٹ 2005 کے تحت تشکیل کردہ قومی ایگزیکٹو کمیٹی کے صدر نشین کی جانب سے جاری کردہ رہنما خطوط کے مطابق اسے پیراگراف -7 کے ذریعہ یہ واضح کیا گیا ہےکہ
’’حساس اور جلد متاثر ہونے والے افراد کا تحفظ : 65 برس سے زائد کی عمر کے افراد ، دائمی تکالیف کے حامل افراد ، حاملہ خواتین اور دس برس سے کم عمر کے بچے گھر پر رہیں گے ۔حتی کہ لازمی اورصحتی ضرورت کے تحت باہر نکلنے پر مجبور ہوں۔‘‘
اس کے ساتھ ہی ساتھ صحت اورکنبہ بہبود کی وزارت نے کووڈ-19 پازیٹو / مشتبہ افراد کے سلسلے میں اپنی ہدایات مورخہ 5 اپریل 2020 اور 18 اپریل 2020 کے ذریعہ قرنطائن ( ہوم /ادارہ جاتی ) باہر سے متعلق تفصیلی ضوابط واضح کئے تھے۔ اس غیر معمولی صورتحال کو پیش نظررکھتے ہوئے ، کمیشن نے سفارش کی تھی کہ 65 برس سے زائدکی عمر کے ووٹ دہندگان کو پوسٹل بلیٹ ڈالنے کا متبادل فراہم کرایا جائے تاکہ پولنگ اسٹیشنو ں پر جانے کی صورت میں انہیں امکانی طور پر جو خطرات لاحق ہوسکتے ہیں ، وہ ان سے محفوظ رہیں اورکووڈپازیٹو ووٹر اور قرنطائن ووٹر بھی اپنے حق رائے دہندگی کا استعمال کرسکیں ۔کمیشن کی سفارشات پر عمل کرتے ہوئے قانون اورانصاف کی وزارت نے 19 جون 2020 کو ترمیم شدہ قواعد میں حسب تجویز ترمیم کی تھی تاہم اس تجویز کو شامل کرنے سے قبل ہی کمیشن کی جانب سے عوامی نمائندگی ایکٹ 1951 کی دفعہ -60 ( سی ) کے تحت جاری کردہ نوٹی فکیشن کے نتیجے میں جو انتخابات سے قبل اور مذکورہ تجاویز کے نفاذ سے قبل جاری ہوا تھا، کمیشن لگاتار ادارے سے متعلق لاجسٹکس اور آپریشنل پہلوؤں کا جائزہ لیتا رہتا ہے ۔
کمیشن لگاتار پیمانے پر بہار کی اسمبلی کے لئے آئندہ منعقد ہونے والے ذیلی اور عام انتخابات کے سلسلے میں انتخابی مستعدی کی نگرانی کرتا آیا ہے ۔ غیر معمولی ماحول کے پیش نظر کمیشن پہلے سے ہی ووٹ دہندگان کی تعداد کو ،مدنظررکھتے ہوئے اور ان کے ذریعہ آسانی سے ووٹ ڈالنے کے لئے ایک پولنگ اسٹیشن پر ایک ہزار ووٹ دہندگان کا تناسب مقرر کرچکا ہے ۔بطور خاص معمر افراد اور کووڈ -19 کی صورتحال کے پس منظر میں حساس ووٹ دہندگان کو ذہن میں رکھتے ہوئے ایسا کیا گیا ہے۔ اس کے پیش نظر ریاست اضافی طورپر 34 ہزار مجموعی پولنگ اسٹیشن یعنی عام تعداد سے 45 فیصد زائد پولنگ اسٹیشن قائم کررہی ہے اور اس کے نتیجے میں مجموعی پولنگ اسٹیشنو کی تعداد بڑھ کر ایک لاکھ 6 ہزار ہوجائے گی۔ اس کے لئے 1.8 لاکھ مزید پولنگ عملہ فراہم کرنے کی چنوتی سامنے آئے گی اور ریاست بہار میں بڑی تعداد میں موٹر گاڑیوں کی ضرورت سمیت دیگر وسائل بہم پہنچانے ہوں گے ۔اسی طریقے سے آئندہ منعقد ہونے والے ذیلی انتخابات کے لئے تبدیلیاں عمل میں لانی ہوں گی۔
ان تمام امور کو مدنظر رکھتے ہوئے نیز چنوتیوںاوربندشوں کے ساتھ ساتھ ہرایک پولنگ اسٹیشن پر ایک ہزار ووٹ دہندگان کی محدود تعداد کو پیش نظر رکھتے ہوئے کمیشن نے فیصلہ کیا ہے کہ بہار کے آئندہ جنرل انتخابت اور مستقبل قریب میں منعقد ہونے والے ذیلی انتخابات میں پوسٹل بیلٹ کی سہولت 65 برس سے زائدکی عمر کے ووٹ دہندگان کو فراہم کرنے کے لئے مجوزہ نوٹی فکیشن نہ جاری کیا جائے تاہم 80 برس سے زائد کی عمر والے ووٹ دہندگان کے لئے پوسٹل بیلٹ کا متبادل اور اس سے متعلق سہولت ، جسمانی طور پر معذور افراد سے متعلق سہولت ، لازمی خدمات میں مصروف عمل ووٹروں کو فراہم کی جانے والی سہولت اور کووڈ-19 پازیٹو / مشتبہ معاملات کے حامل ووٹروں کودی جانے والی قرنطائن کے نتیجے کی سہولت ان انتخابات میں متعلقہ ووٹ دہندگان کو فراہم کی جائے ۔
۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰
م ن ۔ح ا۔رم
U-3963
(Release ID: 1639275)
Visitor Counter : 169