کامرس اور صنعت کی وزارتہ
تجارت وصنعت کے وزیر جناب پیوش گوئل اور امریکہ کے سکریٹری برائے تجارت جناب ولبر راس کے مابین ٹیلی گفت وشنید
Posted On:
16 JUL 2020 6:53PM by PIB Delhi
نئیدہلی17 جولائی 2020۔تجارت وصنعت اورریلوے کے وزیر جناب پیوش گوئل اور امریکہ کے سکریٹری برائے تجارت مسٹر ولبر راس کے مابین 16 جولائی 2020 کو ،15 جولائی 2020 کو منعقدہ بھارت - امریکہ سی ای او فورم کے ایک دن بعد ، ٹیلی گفت وشنید عمل میں آئی ۔
ابتدا میں دونوں سرکردہ شخصیات نے ایک دوسرے کے تئیں خیر مقدمی کلمات ادا کئے اور دونوں ممالک نے کووڈ-19 کی صورتحال پر تبادلہ خیالات کیا ۔ساتھ ہی ساتھ دونوں شخصیات نے بھارت اور امریکہ کے مابین تعاون کی ستائش بھی کی ۔دونوں دنیا کی قدیم ترین جمہوریتیں ہیں اور کرونا کے وبائی مرض سے نبرد آزما ہیں ۔
دونوں شخصیات نے جاری بھارت - امریکہ جاری تبادلہ خیالات کے موضوع پر بھی بات چیت کی اور بیشتر بقایا معاملات اور امور کے سلسلے میں طرفین کے ذریعہ حاصل کی گئی خاطر خواہ کامیابی کا بھی ذکر کیا۔ اس خواہش کا بھی اظہار کیا گیا کہ موجودہ ابتدائی محدود ٹریٹ پیکج کو حتمی شکل دی جائے اور بھارت – امریکہ باہمی تجارت کے ذیلی امور کو بھی ازسرنو ترتیب دیا جائے ۔ دونوں رہنماؤں نے ایف ٹی اے کے امکانات پر بھی بات چیت کی ۔ وزیر موصوف جناب گوئل کی جانب سے امریکہ کے ذریعہ ٹی وی ای آر اے ( ٹریفکنگ وکٹمس پروٹکشن وی اتھرائی زیشن ایکٹ) کے تحت بھارتی مصنوعات ( 24 اشیا ) کی فہرست کو علیحدہ کرنے اور انہیں بچہ مزدوری کے شعبوں سے منسلک کرنے کے پہلو پر اپنی تشویش کا اظہار کیا ۔اس کے نتیجے میں یہ اشیا امریکی سرکاری ایجنسیوں کے سپلائی ٹھیکوں میں شامل نہیں ہوپاتیں ۔ سکریٹری راس نے طرفین کے محکمہ محنت کے افسران کے مابین اس سلسلے میں ایک میٹنگ کے انعقاد کی پیش کش کی ۔
وزیر موصوف گوئل نے اس موقع پر التوا میں پڑے ہوئے بھارت – امریکہ سماجی تحفظ یکجائی معاہدے کو بھی اٹھایا ۔ اس موضوع پرماہ فروری 2020 میں صدر ٹرمپ کے بھارت کےدورے کے دوران بھی گفت وشنید ہوئی تھی۔ بھارت کی تشویش کو اہمیت دیتے ہوئے سکریٹری راس نے واضح کیا کہ امریکہ کی قانونی ضروریات اور تقاضوں کو بھارت کو ملحوظ خاطر رکھنا ہوگا۔ انہوں نے اس سلسلے میں تبادلہ خیالات اور ممکنہ حل نکالنے کے لئے امریکہ کے سماجی تحفظ ایڈ منسٹریٹر اور بھارتی افسران کے مابین کے ایک میٹنگ کے انعقاد کی تجو یز بھی پیش کی ۔
وزیرموصوف جناب گوئل نے بھارت کی جانب سے برآمد کئے جانے والے جھینگے پر امریکہ کی جانب سے عائد کی پابندی پر اپنی تشویش کا اظہار کیا ۔اس سلسلے میں امریکہ کی جانب سے یہ اعتراض کیا گیا ہے کہ بھارت میں سمندری کچھوؤں کے تحفظ کے لئے امریکہ کی جانب سے متعین کردہ اصول وضوابط کا لحاظ نہیں رکھا جاتا۔ انہوں نے سمندری کچھوؤں کے تحفظ کے لئے بھارتی بحری ریاستوں کی جانب سے کئے جانے والےمختلف تحفظاتی اقدامات کا بھی ذکر کیا۔سکریٹری راس نے بھارت کی تشویش کو نوٹ کیا اور اس امر پر اتفاق کیا کہ وہ امریکی اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کے افسران اور بھارت کے ماہی پروری کے محکمے کے افسران اور بحری تحفظ کے محکمے کے افسران اور جنگلات اور ماحولیاتی وزارت کے افسران کے مابین گفت وشنید کے لئے راستہ ہموار کریں گے ۔
آخر میں وزیر موصوف جناب گوئل اورسکریٹری راس نے ایک دوسرے کا شکریہ ادا کیا اور ااپنی جانب سے اس امر کا اظہار کیا کہ دونوں بھارت اورامریکہ کے مابین تجارتی اور اقتصادی تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے لئے مل کر کام کریں گے ۔
۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰
م ن ۔رم
U-3965
(Release ID: 1639274)
Visitor Counter : 193