صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت

ڈاکٹر ہرش وردھن نے دلے کے ایمس اسپتال کے راجکماری امرت کور او پی ڈی بلاک کا افتتاح کیا


انہوں نے کہا کہ آیئے ہم حفظان صحت کو موجودہ نظام کا جائزہ لیں اور حفظان صحت کی مساوات کو یقینی بنانے کے لیے اس کی اصلاحات کی طرف اختراع سے کام لیں
کووڈ جانچ کی صلاحیت کو مضبوط بنا کر 10 لاکھ جانچوں تک لایا جائے گا : ڈاکٹر ہرش وردھن

Posted On: 16 JUL 2020 5:02PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،16 جولائی ، 2020  /  صحت اور خاندانی بہبود کے مرکزی وزیر ڈاکٹر ہرش وردھن نے نئی دلی کے ایمس کے راج کماری امرت کور او پی ڈی بلاک کا افتتاح  کیا ۔ ان کے ساتھ صحت اور خاندانی بہبود کے وزیر مملکت جناب اشونی کمار چوبے بھی موجود تھے۔  ایمس کے ڈائریکٹر پروفیسر آر گلیریا اور ایمس کے دیگر سینئر افسران بھی اس موقعے پر موجود تھے۔

ڈاکٹر ہرش وردھن نے خوشی کا اظہار کیا کہ اس نئے او پی ڈی کا نام محترمہ راج کماری امرت کور کے نام پر رکھا گیا جو ایک مشہور مجاہد آزادی تھیں اور ملک کی پہلی وزیر صحت تھیں۔ کووڈ – 19 سے نمٹنے کی ملک کی اجتماعی کوششوں کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم اس وبا کے خلاف لڑائی میں رفتہ رفتہ جیت کی طرف بڑھ رہے ہیں۔ کووڈ سے متاثرہ مریضوں میں سے محض دو فیصد سے بھی کم مریضوں کو آئی سی یو میں داخل کیا جاتا ہے۔ ہمارا نرم نیٹ ورک بھی مضبوط ہوا ہے ۔ ہماری لیباریٹریز کی تعداد میں بھی اضافہ ہوا ہے ، جنوری 2020 میں محض ایک لیباریٹری تھی جبکہ آج یہ 10234 ہیں۔ ڈاکٹر ہرش وردھن نے یہ بھی کہا کہ اس صلاحیت میں مزید اضافہ کیا جائے گا اور آنے والے 12 ہفتوں میں روزانہ 10 لاکھ جانچیں کی جائیں گی۔  انہوں نے یہ بھی کہا کہ صحتیابی کے شعبے میں بھی لگاتار اضافہ ہو رہا ہے اور صحتیاب ہونے والے افراد  اور سرگرم کیسوں کے درمیان فرق میں بھی اضافہ ہو رہا ہے۔  اس سے ان اقدامات کی اہمیت اجاگر ہوتی ہے جو سرگرم طور پر ، حکومت کی مجموعی حکمت عملی کے تحت کیے گیے ہیں، جو حکومت کے اس نظریے کے ساتھ کیے گیے ہیں کہ مجموعی طور پر حکمت عملی کے نتائج ظاہر ہو رہے ہیں۔

ڈاکٹر ہرش وردھن نے ایمس کے ڈائریکٹر اور دیگر افسران کو بھی ہدایت دی کہ وہ ماں اور بچہ  بلاک ، معمر افراد کے بلاک اور سرجری بلاک میں کام کاج میں تیزی لائیں تاکہ لوگوں کو صحت کے جلد از جلد فائدے پہنچ سکیں۔ انہوں نے افسران اور محکموں کے سربراہان سے زور دے کر کہا کہ وہ ہر محکمے میں تفصیلی اور اجتماعی غور و خوض کے اجلاس منعقد کریں تاکہ اُن اختراعی اقدامات کا جائزہ لیا جا سکے اور تجزیہ کیا جا سکے جو اِس بات کو یقینی بنانے کے لیے کیے جا سکتے ہیں کہ سبھی مریض جو نئی دلی کے ایمس آتے ہیں ان سبھی کو حفظان صحت کی بہترین خدمات فراہم ہو سکیں۔ انہوں نے کہا کہ غریبوں کے لیے گھٹیا حفظان صحت کے تئیں کوئی برداشت نہیں ہونی چاہیے اور مریضوں کو کسی طرح کی پریشانی نہیں ہونی چاہیے ۔ انہوں نے ان سے زور دے کر کہا کہ وہ غور و خوض کریں اور ایسی اصلاحات تجویز کریں جو مریضوں کے لیے دوستانہ ہوں۔

جناب اشونی کمار چوبے نے جدید ترین نئی او پی ڈی عمارت کی تعمیر میں نہ صرف پوری ٹیم کا شکریہ ادا کیا اور امید ظاہر کی کہ اس سے مریضوں کی دیکھ بھال کی سہولتوں میں یقیناً اضافہ ہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ ملک کے کونے کونے سے آئے ہوئے شہریوں کا دلی کے ایمس میں یقین ہے۔ کیونکہ یہاں بہترین دیکھ بھال فراہم کی جاتی ہے اور ایمس کو اس شاندار روایت کو قائم رکھنا چاہیے۔ انہوں نے کورونا جنگجوؤں  کے تئیں احترام کا اظہار کیا جنہوں نے کووڈ – 19 سے نمٹنے میں اپنی جانوں کی قربانی دیں۔  وزیروں نے نئے او پی ڈی کا معائینہ کیا اور سہولیات کا جائزہ لینے کے لیے مریضوں سے بات چیت کی۔

 

 ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

م ن ۔ اس۔ ت ح ۔

U –3961



(Release ID: 1639232) Visitor Counter : 145