سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت

بھارت اور یوروپی یونین نے سائنس اور ٹکنالوجی میں تعاون کے معاہدے میں پانچ سال کی توسیع پر اتفاق پر

Posted On: 16 JUL 2020 7:21PM by PIB Delhi

نئی دہلی،  16 جولائی 2020،          بھارت اور یوروپی یونین نے   پندرہویں بھارت یوروپی یونین سربراہ کانفرنس میں  سائنسی تعاون  سے متعلق معاہدے میں  آئندہ پانچ برسوں  یعنی 2020 سے 2025  تک کی توسیع کرنے پر اتفاق کیا ہے۔

بھارت ۔ یوروپی یونین  کی اس ورچوول سربراہ  کانفرنس کی قیادت   ہندوستان کی جانب سے وزیراعظم جناب نریندر مودی نے کی  جبکہ یوروپی یونین  کے وفد کی قیادت  یوروپی کونسل کے صدر  چالس مائیکل اور  یوروپی کمیشن کی صدر  محترمہ ارسلا ڈیر لین کی۔

اس معاہدے کی تجدید اور اسے پھر اختیار کرنے کے لئے بھارت اور  یوروپی یونین نے   ساک 2001 میں مکمل ہونے والے  سائنس اور ٹکناجی سے متعلق  بھارت ۔ یوروپی یونین معاہدے میں  طے شدہ باہمی مفاد کے اصولوں  کی بنیاد پر تحقیق اور اختراع میں  مزید تعاون پر  اتفاق کیا۔ 2001 میں کیا گیا معاہدے17 مئی کو ختم ہوگیا تھا۔

6

مشترکہ بیان میں کہا گیا کہ  ‘‘ دونوں فریقین نے  وقت پر  تجدید کا عمل شروع کرنے  پر عہد بندی کا اظہار کیا اور تحقیق اور اختراع کے بارے میں  شاندار تعاون کے  20 برسوں کا اعتراف ’’۔

اس سے مختلف شعبوں مثلاً پانی، توانائی ، ہیلتھ کیئر، ایگری ٹیک اور بایو اکونومی، انٹی گریٹیڈ سائبرا  فزیکل سسٹم،  اطلاعات اور مواصلاتی ٹیکنالوجی، نینو ٹیکنالوجی  اور صاف ستھری ٹکنالوجی وغیرہ  کے سلسلے میں  تحقیق اور اختراع کے تعاون   کو فروغ دینے میں مدد ملے گی۔

اس سے قبل سائنس و ٹکنالوجی ، صحت اور خاندانی بہبود اور  ارضیاتی سائنس کے مرکزی ڈاکٹر ہرش وردھن نے  ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ ایک میٹنگ کی صدارت کی، جس میں تمام بھارتی متعلقین ۔ سائنس اور ٹکنالوجی کا محکمہ  (ڈی ایس ٹی)، بایو ٹکنالوجی کا محکمہ (ڈی بی ٹی)، ارضیاتی سائنس کی وزارت اور سی ایس آئی آر کے ساتھ  بھارت  اوریوروپی یونین   کے درمیان سائنس اور تکنالوجی کے معاہدے پر  غور و خوض کیا۔

غور و خوض کی اس میٹنگ میں  ممالک کے درمیان سائنس اور ٹکنالوجی میں تعاون سے متعلق معاہدے  کی تجدید  کا مشورہ دیا گیا اور  کہا گیا کہ گزشتہ 5 برسوں میں  73 مشترکہ  تحقیقی پروجیکٹ نافذ کئے گئے جس کے نتیجے میں  تقریباً 200 مشترکہ پبلی کیشن  سامنے آئے اور  چند پیٹینٹس بھی داخل کرائے گئے۔ اس مدت کے دوران  ان ممالک کے محقیقین اور طلبا کے تبادلے کے  500  دورے بھی ہوئے۔

3

اس میٹنگ میں  ڈی ایس ٹی کے سکریٹری پروفیسر آشوتوش شرما، ڈبی بی ٹی کے سکریٹری ڈاکٹر رینو سوروپ ، سی ایس آئی آر کے ڈی جی پروفیسر شیکھر مانڈے ، سائنس داں پرویندر مینی ، برلن میں ہندوستانی سفارتخانے کے سائنسٹفک کونسلر  این مدھو سودن ریڈی،  ڈاکٹر ایس کے وارشنے اور  دیگر متعلقہ افسروں نے شرکت کی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

م ن۔  ا گ۔ن ا۔

U-0000

                          



(Release ID: 1639166) Visitor Counter : 163