وزارتِ تعلیم
فروغ انسانی وسائل کے مرکزی وزیر اور فروغ انسانی وسائل کے وزیر مملکت نے مشترکہ طور پر آندھرا پردیش کے 1200 کلیدی تربیت کاروں کے لئے پہلے آن لائن نشٹھا پروگرام کا آغاز کیا
اب تک اس نشٹھا رو برو تربیت کے طریقے کے تحت تقریباً 23000 کلیدی تربیت کاروں اور 17.5 لاکھ اساتذہ اور اسکول سربراہان کی تربیت کی گئی ہے: فروغ انسانی وسائل کے مرکزی وزیر
بقیہ 24 لاکھ اساتذہ اور اسکول کے سربراہان کی تربیت کے لئے نشٹھا کو آن لائن موڈ کے مطابق بنایا گیا ہے: جناب رمیش پوکھریال نشنک
Posted On:
16 JUL 2020 5:51PM by PIB Delhi
نئی دہلی، 16 جولائی 2020، آندھرا پردیش کے 1200 کلیدی تربیت کاروں کےلئے پہلے آن نشٹھا پروگرام کا آج نئی دلی میں فروغ انسانی وسائل کے مرکزی وزیر جناب رمیش پوکھریال نشنک اور فروغ انسانی وسائل کے وزیر مملکت جناب سنجے دھوترے نے ورچوول طریقے سےآغاز کیا۔
شرکا سے خطاب کرتے ہوئے فروغ انسانی وسائل کے وزیر نے کہا کہ نشٹھا آموزشی نتائج کو بہتر بنانے کے لئے فروغ انسانی وسائل کی وزارت کی وزارت کے ایک اہم پروگرام سمگر شکشا کے تحت بنیادی سطح پر اسکول کے سربراہان اور اساتذہ کے جامع فروغ کےلئے ایک قومی پہل ہے۔ وزیر موصوف نے کہا کہ نشٹھا کے روبر و طریقہ کار کا آغاز 21 اگست 2019 کو کیا گیا تھا۔ اس کے بعد مرکز کے زیر انتظام اسکیم سمگر شکشا کے تحت 33 ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام خطوں نے اس پروگرام کو شروع کیا۔ ریاستی سطح این سی ای آر ٹی کے ذریعہ 29 ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام خطوں میں نشٹھا تربیتی پروگرام مکمل ہوچکا ہے۔ چار ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام کے زیر انتظام خطوں ( مدھیہ پردیش، چھتیس گڑھ، جموں و کشمیر اور بہار) میں ریاستی سطح پر تربیت کا کام ابھی جاری ہے۔ دو ریاستوں میں یہ پروگرام ابھی شروع کیا جانا ہے۔23 ریاستوں/ مرکز کے زیرانتظام خطوں میں ضلعی سطح پر اساتذہ کی تربیت کا پروگرام شروع کیا گیا ہے۔
جناب پوکھریال نے بتایا کہ اب تک اس نشٹھا بروبرو طریقہ کار کے تحت تقریباً 23 ہزار کلیدی تربیت کاروں اور 17.5 لاکھ اساتذہ اور اسکولی سربراہان کو تربیت دی گئی ہے۔
وزیر موصوف نے بتایا کہ کووڈ۔ 19 عالمی وبااور اچانک لاک ڈاؤ کی وجہ سے روبرو طریقےسے اس پروگرام کا چلایا جانا متاثر ہوا ہے۔ اس لئے بقیہ 24 لاکھ اساتذہ اور اسکول سربراہان کو تربیت فراہم کرانے کے لئے نشٹھا کو آن لائن طریقے مطابق بنایا گیا ہے جو کہ ای سی ای آر ٹی ای کے ذریعہ دیکشا اور نشٹھا پورٹلوں کے ذریعہ چلایا جائے گا۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ آندھرا پردیش پہلی ریاست ہے جس کے لئے نشٹھا پورٹل کے ذریعہ 1200 کلیدی تربیت کاروں کے لئے آن لائن نشٹھا پروگرام کا آغاز کیا جارہا ہے۔ یہ تربیت کار آندھرا پردیش کے اساتذہ کی تربیت کرنے میں مدد گار ہوں گے جو کہ بعد میں دیکشا پر آن لائن نشٹھا تربیت حاصل کریں گے۔
جناب پوکھریال نے بتایا کہ نشٹھا کے تحت تیار کئے گیے موڈیولز میں بچوں کے کلی فروغ پر توجہ مرکوز کی گئی ہے اس لئے اس میں نصاب کے ساتھ ساتھ شمولیت والی تعلیم ، صحت اور بہبود ، ذاتی، سماجی خصوصیات آرٹ پر مشتمل آموزش ، اسکولی تعلیم میں پہل، مضمون مخصوص تدریسیات، تدریسی آموزش می ں آئی سی ٹی، قیادت قبل از اسکول تعلیم ، قبل از پیشہ ورانہ تعلیم وغیرہ شامل ہیں۔ تمام موڈیولز آموزشی نتائج اور آ،وز لاپر مرکوز تدریسیات پر مرکوز ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ موڈیولز آساتذہ اوراسکول سربراہان کی پرلطف آموزش کے لئے تعلیمی کھیلوں ، کوئز وغیرہ کے لئے گنجائش فراہم کراتے ہوئے اساتذہ کو غور و فکر اور سرگرمیاں انجام دینے کے لئے تفاعلی بنائے گئے ہیں، جس سے طلبا کے آموزشی نتائج کو فروغ دینے کے لئے اپنے کلاس روم میں اس کو نافذ کرنے کے لئے اساتذہ کو تحریک ملے گی۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے جناب دھوترے نے کہا کہ دنیا بہت تیزی سے ترقی کررہی ہے۔ تیزی سے ترقی کرنے والی اس دنیا کا ساتھ دینے کے لئے ہمارے اساتذہ کو اپنے عالمی نظریئے،فہم ادراک ار تدریس کے طریقوں کو مسلسل اپ گریڈ کرنا ہوگا۔ملک میں مسلسل جاری رہنے والے اس عمل کو موثر ترین طریقے سے نافذ کرنا ہمارے لئے ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے ملک کے تنوع کے بارے میں ہمارے اساتذہ کو سرگرمی کے ساتھ حساس بنایا جانا اہمیت رکھتا ہے۔ انہیں کوششوں سے ہمارے بچے وزیراعظم کے وژن کے مطابق ایک بھارت سریشٹھ بھارت کے جذبے کے ساتھ بڑے ہوں گے۔
ہمارے وزیراعظم جناب نریندر مودی کی وژنری قیادت کے تحت آتم نربھر بھارت کو حقیقت کا جامہ پہنانے کے لئے ہم ٹکنالوجی کی مدد سے اقدار پر مبنی معیاری تعلیم کو یقینی بنانے کےلئے عہد بند ہیں۔نشٹھا آن لائن میں تفاعل کے لئے مختلف نظریات شامل ہیں۔ جناب دھوترے نے این سی ای آر ٹی اور فروغ انسانی وسائل کی وزارت کے افسروں کو اس پہل کے لئے مبارکباد دی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
م ن۔ ا گ۔ن ا۔
U-3954
(Release ID: 1639165)
Visitor Counter : 219