پیٹرولیم اور قدرتی گیس کی وزارت

دھرمیندر پردھان نے بھارت کی ترقی کی کہانی میں بہت بڑےموقع سے فائدہ اٹھانے کے لئے امریکی سرمایہ کارو ں کو دعوت دی


وزیر موصوف نے یوایس سکریٹری آ ف انرجی کے ساتھ ایگزیکٹو انڈسٹری راؤنڈ ٹیبل میں شرکت کی

Posted On: 16 JUL 2020 10:47AM by PIB Delhi

 

نئیدہلی16 جولائی 2020۔17  جولائی 2020  کو بھارت  اور یوایس اسٹریٹجک انرجی پارٹر شپ کی ہونے والی دوسری وزارتی سطح کی میٹنگ کے پیش نظر پٹرولیم ، قدرتی گیس اور فولاد کے وزیر جناب دھرمیندر پردھان نے بدھ کے روز یوایس سکریٹری آف انرجی ، محترم ڈان برولٹے کے ساتھ   یوایس – انڈیا بزنس کونسل  ( یوایس آئی بی سی ) کے زیر اہتمام منعقد صنعتی سطح کی میٹنگ کی مشترکہ طور پر صدارت کی ۔وزیر موصوف نے منگل کے روز یوایس-  انڈیااسٹریٹجک انرجی پارٹرنرشپ  ( یوایس آئی ایس پی ای ) کے زیر اہتمام  منعقد صنعتی سطح کی میٹنگ کی علیحدہ طورپر بھی صدارت کی۔

          سکریٹری  ، وزارت برائے پٹرولیم اورقدرتی گیس جناب ترون کپور ، امریکہ  میں بھارتی سفیر جناب ترن جیت سندھو ، حکومت ہند اورامریکی وزارتوں   کے توانائی  سے متعلق نمائندوں  اور بھارتی اور امریکی کمپنیوں کے نمائندوں نے  بھی  اس ورچوول  میٹنگ میں   شرکت کی ۔

          ان ملاقاتوں کے دوران  شری دھرمیند ر پردھان نے امریکی کمپنیوں اور سرمایہ کاروں  کو نئے مواقع میں  بھارت میں سرمایہ کاری کرنے کی دعوت دی ۔ انہوں نے کہا کہ  اس شعبے میں  بھارتی اورامریکی کمپنیوں  کے درمیان کچھ مشترکہ کوششیں کی گئی ہیں۔ لیکن یہ ان کی صلاحیت سے بہت کم ہے ۔انہوں نے یوایس -  انڈیا انرجی  پارٹنر شپ کی لچک کا تذکرہ کیا اوراسے ایک انتہائی پائیدار ستون قرار دیا ،جس  پر انڈیا –یو ایس  اسٹریٹجک پارٹنر شپ برقرار ہے ۔

          جناب پردھان نے کہا کہ ان چیلنج بھرے وقتوں میں بھی بھارت اور امریکہ  باہمی تعاون سے کام کررہے ہیں۔خواہ وہ عالمی توانائی  کے بازاروں کے مستحکم کرنے کا معاملہ ہو یا  پھر کووڈ-19 سے نمٹنے میں باہمی کوششوں کی بات ہو۔ انہوں نے کہا کہ آج کی اس ہنگامہ خیز دنیا میں  ایک مستقل چیز ہے اور وہ ہمیشہ رہے گی ،وہ ہے ہماری باہمی شراکتداری کی طاقت ۔

          اسٹریٹجک انرجی پارٹنر شپ کے بارے میں بات کرتے ہوئے وزیر  موصوف نے کہا کہ قدرتی گیس کے شعبے میں باہمی تعاون کی نشاندہی  ایک ترجیحی شعبے کے طور پر کی گئی ہے ۔مرکزی وزیر نے بھارت کے توانائی شعبے میں  ایل این جی بنکرنگ  ،  ایل این جی آئی ایس  اوکنٹینر  ڈیولپمنٹ ، پیٹرو کیمیکل  ، حیاتیاتی ایندھن اور کمپریسڈ  حیاتیاتی گیس  کے شعبے میں   آنےوالے  کئی نئے مواقع  کا بھی  ذکر کیا ۔ جناب پردھان نے بھارت میں  دریافت اور پروڈکشن شعبے میں  جاری دوررس تبدیلیوں  اور اصلاحات کے بارے میں بھی بات کی ۔انہو ں نے کہا کہ اگلے پانچ برسوں میں  گیس سپلائی اور ڈسٹری بیوشن نیٹ ورک کی ترقی سمیت قدرتی گیس کے بنیادی ڈھانچے  کے قیام  کے ساتھ ساتھ   بھارت  تیل اور گیس کی دریافت میں  118  بلین   امریکی ڈالر کی سرمایہ کاری دیکھے گا۔کیونکہ  بھارت تیزی سے بڑھتی ہوئی معیشت کی ضرورتوں کی تکمیل کے لئے  تیار ہے۔            وزیر موصوف نے اگلے  اواے ایل پی اور ڈی ایس ایف  بولی راؤنڈ  کے دوران  کمپنیوں  کو زیادہ سے زیادہ شرکت کی دعوت دی ۔انڈسٹری راؤنڈ ٹیبل کو بروقت بتاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس میں  جو غوروخوض  ہوا ہے ،اس سے ہمیں صنعتی تناظر سے مفید معلومات  ملیں گی۔

۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰

م ن ۔ن ا۔رم

U-3944


(Release ID: 1639001) Visitor Counter : 217