امور داخلہ کی وزارت
مرکزی وزیر داخلہ جناب امت شاہ نے ورلڈ یوتھ اسکلس ڈے کے موقع پر اپنی مبارکباد دی
وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی دوراندیش قیادت نے شروع کئے گئے اسکل انڈیا مشن کو آج پانچ سال ہوگئے ہیں: وزیر داخلہ
جناب امت شاہ نے کہا کہ اسکل انڈیا مشن نے ملک کے نوجوانوں میں صنعت سازی کو فروغ دینے میں اہم رول ادا کیا ہے
مرکزی وزیر داخلہ نے کہا کہ اسکل انڈیا ملازمت چاہنے والوں کو ملازمت دینے والا بننے کے لئے تحریک دے رہا ہے، یہ یقینی طور پر وزیر اعظم مودی کے آتم نربھر بھارت کے تصور کو عملی شکل دینے میں ایک اہم رول ادا کرے گا
Posted On:
15 JUL 2020 3:01PM by PIB Delhi
نئی دہلی، 15/جولائی 2020 ۔ مرکزی وزیر داخلہ جناب امت شاہ نے ورلڈ یوتھ اسکلس ڈے یعنی عالمی یوم ہنرمندیِ نوجوانان کے موقع پر مبارکباد دی ہے۔ اپنے ٹویٹ پیغام میں جناب امت شاہ نے کہا ہے کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی دوراندیش قیادت میں شروع کئے گئے اسکل انڈیا مشن کو بھی آج پانچ سال ہوگئے ہیں۔ مرکزی وزیر داخلہ نے کہا کہ اسکل انڈیا مشن ملک کے نوجوانوں کو صحیح اسکل دستیاب کراکر ان کی داخلی صلاحیتوں میں اضافہ کرکے انھیں بااختیار بنارہا ہے۔ جناب امت شاہ نے کہا کہ گزشتہ پانچ برسوں کے دوران اسکل انڈیا مشن نے ملک کے نوجوانوں میں صنعت سازی کو فروغ دینے میں ایک اہم کردار ادا کیا ہے۔
مرکزی وزیر داخلہ نے کہا کہ اسکل انڈیا ملازمت چاہنے والوں کو ملازمت دینے والا بننے کے لئے حوصلہ افزائی کررہا ہے۔ مجھے پورا یقین ہے کہ یہ یقینی طور پر وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے آتم نربھر بھارت کے تصور کو عملی شکل دینے میں ایک اہم رول ادا کرے گا۔
اسکل انڈیا حکومت ہند کی ایک ایسی پہل ہے جو ملک کے نوجوانوں کو ان کی ہنرمندی کے ساتھ انھیں بااختیار بنانے کے لئے شروع کی گئی ہے، جو انھیں اپنے کام کے ماحول میں زیادہ روزگار کے لائق اور زیادہ نتیجہ خیز بناتے ہیں۔ اسکل انڈیا پروگرام کے تحت کئی شعبوں میں کورسیز دستیاب کرائے گئے ہیں جو نیشنل اسکل کوالیفکیشن فریم ورک یعنی قومی ہنرمندانہ صلاحیت کے لائحۂ عمل کے تحت صنعت اور حکومت دونوں کے ذریعے منظورشدہ معیارات کے متعلق ہیں۔
******
م ن۔ م م۔ م ر
U-NO. 3922
15.07.2020
(Release ID: 1638819)