شہری ہوابازی کی وزارت

راجیو گاندھی نیشنل ایوی ایشن یونیورسٹی میں نئے سیش کے لئے داخلے کا عمل شروع


انڈر گریجویٹ اور پوسٹ گریجویٹ پروگراموں کے لئے آن لائن درخواستیں جمع کرانے کی آخری تاریخ 29 جولائی 2020 ہے

Posted On: 15 JUL 2020 1:07PM by PIB Delhi

نئی دہلی، 15 جولائی 2020،  ہندوستان کی واحد ایوی ایشن یونیورسٹی راجیو گاندھی نیشنل ایوی  ایشن  یونیورسٹی (آر جی این اے یو)، امیٹھی، اترپردیش نے 2020 کے نئے سیشن میں کورسز کے لئے داخلے کا عمل شروع کئے  جانے کا اعلان کیا ہے۔کورسز میں ایوی ایشن سائنسز اینڈ اجیئر   اکارگو میں بیچلر آف منیجمنٹ اسٹڈیز (بی ایم ایس) اور ایئرپورٹ آپریشنز میں پوسٹ گریجویٹ ڈپلومہ شامل ہے۔ بی ایم ایس  اور پی جی ڈپلومہ کورس کے لئے آن لائن درخواست جمع کرانے کی آخری تاریخ 29 جولائی 2020 ہے۔ خواہش مند طلبا کو یونیورسٹی ویب سائٹ www.rgnau.ac.in پر آن لائن درخواست دینی ہوگی۔

راجیو  نیشنل ایوی ایشن یونیورسٹی  کےکارگزار چانسلر  جناب امبر دوبے نے بتایا  ‘‘ملک میں ہوائی اڈوں کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے اور ہر ایک نیا ہوائی اڈہ بڑی تعداد میں روزگار کے مواقع پیدا کرتا ہے۔ہوا بازی  کے شعبے کی ترقی سے ہم تربیت حاصل کرنے والوں کے لئے بہتر مستقبل کی مید کرسکتے ہیں۔آر جی این اے یو کے ذریعہ چلائے جانے والے روزگار سے متعلق کورسز طلبا کو پیدا ہونے والے مواقع کے لئے تیار کریں گے’’۔

کورسز کی تفصیل درج ذیل ہے:

ایوی ایشن اینڈ ایئر کارگو میں بیچلر آف منیجمنٹ اسٹڈیز (بی ایم ایس) اپرینٹس شپ  سمیت ایک تین سالہ   ڈگری پروگرام ہے جو لاجسٹکس  اسکل کونسل کے تعاون سے چلایا جارہا ہے۔پورے تین سالہ کورس میں ایئر لائنس،  ہوائی اڈوں، کارگو ، ایم آر او ، اے ٹی سی اور زمینی خدمات کی کمپنیوں  میں آن دی جاب اپرینٹس شپ شامل ہیں۔

  • اہلیت: ٹین پلس ٹو میں  ایک مضمون کے طور پر ریاضی یا بزنس اسٹیٹ اسٹکس یا بزنس ریاضی  کے ساتھ مجموعی طور پر کم از کم 50 فیصد نمبر حاصل کرنے والے امیدوار اس کورس میں داخلے کے لئے درخواست دے سکتے ہیں۔درج فہرست ذات / فہرست قبائل  سے تعلق رکھنے والے امیدواروں کو 5 فیصد نمبروں کی رعایت دی جائے گی۔ خواہش مند امیدوار 31 اگست 2020 کو 21 سال سے کم عمر کے ہوں اور 31 اکتوبر 2020 تک حتمی مارک شیٹ پیش کرسکتے ہوں۔
  • ایئر پورٹ آپریشنز میں پوسٹ گریجویٹ ڈپلومہ (پی جی ڈی اے او) 18 ماہ کا کورس ہے جو کہ جی ایم آر ایوی ایشن اکیڈمی کے تعاون سے چلایا جارہا ہے۔ اس کور س میں یونیورسٹی کیمپس میں 12 ماہ کی کلاس روم تربیت اور جی ایم آر ایئر پورٹ پر چھ ماہ کی انٹرن شپ شامل ہے۔
  • اہلیت: کسی منظور شدہ یونیورسٹی سے مجموعی طور پر کم از کم 55 فیصد نمبروں کے ساتھ گریجویشن کرنے والے امیدوار اس کورس میں داخلے کے لئے درخواست دے سکتے ہیں۔ درج فہرست ذات / فہرست قبائل  سے تعلق رکھنے والے امیدواروں کو  5 فیصد نمبروں کی رعایت دی جائے گی۔ 31 اگست 2020 کو  25 سال سےکم عمر کے اور  31 اکتوبر 2020 تک اپنی  حتمی مارک شیٹ پیش کرنے والے امیدوار داخلے کے لئے اہل ہوں گے۔
  • درخواست دینے کا طریقہ: دونوں کورسز کے لئے آر جی این اے یو ویب سائٹ  website http://www.rgnau.ac.in  پر درخواستیں آن لائن پُر کرنی ہوں گی۔ درخواست دینے کی فیس عام/ او بی سی امیدواروں کےلئے 950 اور ایس ٹی/ ایس ٹی/ پی ڈبلیو ڈی زمرے سے تعلق رکھنے والے امیدواروں کے لئے 475 روپے ہے۔ یہ فیس واپس نہیں لوٹائی جائے گی۔ بینک کیا پیمنٹ گیٹ وے خدمات  کا خرچ درخواست کنندہ کو ہی برداشت کرنا ہوگا۔
  • انتخاب کا طریقہ: دونوں کورسز کےلئے امیدواروں کا انتخاب  او ایم آر  پر مبنی داخلے کے امتحان کی بنیاد پر ہوگا جس کا  اہتمام  کل ہند سطح پر اتوار 16 اگست 2020 کو کیا جائے گا۔

 

پروگرام

اہلیت

درخواست کا طریقہ

انتخاب کا طریقہ

درخواست دینے کی آخری تاریخ

ایوی ایشن اینڈ ایئر کارگو میں بیچلر آف منیجمنٹ اسٹڈیز (بی ایم ایس ) (تین سالہ کورس)

ٹین پلس ٹو ( ایک مضمون کے طور پر ریاضی / بزنس اسٹیٹ اسٹکس / بزنس ریاضی  کے ساتھ ) میں مجموعی طور پر کم از کم  50 فیصد نمبر حاصل کئے ہوں۔ درج فہرست ذات / فہرست قبائل  سے تعلق رکھنے والے امیدواروں کو  5 فیصد نمبروں کی رعایت دی جائے گی، امیدوار  31 اگست 2020 کو  21 سال سے کم عمر کے ہوں ۔

آن لائن درخواست کے لئے آر بی این اے یو ویب سائٹ  http://www.rgnau.ac.in

 

درخواست دینے کی فیس:

عام/ او بی سی امیدواروں کےلئے 950 اور ایس ٹی/ ایس ٹی/ پی ڈبلیو ڈی زمرے سے تعلق رکھنے والے امیدواروں کے لئے 475 روپے ہے۔ یہ فیس واپس نہیں لوٹائی جائے گی۔ بینک کیا  پیمنٹ گیٹ وے خدمات  کا خرچ درخواست کنندہ کو ہی برداشت کرنا ہوگا۔ 

او ایم آر  پر مبنی  داخلے کے امتحان کی بنیاد پر جس کا  اہتمام  کل ہند سطح پر اتوار 16 اگست 2020 کو ہوگا۔

29th جولائی 2020

ایئر پورٹ آپریشنز میں پوسٹ گریجویٹ ڈپلومہ (پی جی ڈی اے او)

  1. ماہ کا کورس)

کسی  منظور شدہ یونیورسٹی سے مجموعی طور پر کم از کم  55 فیصد نمبروں کے ساتھ گریجویشن  کیا ہو؛ درج فہرست ذات / فہرست قبائل  سے تعلق رکھنے والے امیدواروں کو  5 فیصد نمبروں کی رعایت دی جائے گی؛ امیدوار کی عمر 31 اگست 2020 کو  25 سال سےکم عمر سے کم ہو۔

 

 

 

راجیو  نیشنل ایوی ایشن یونیورسٹی  کے بارے میں

راجیو  نیشنل ایوی ایشن یونیورسٹی  (آر جی این اے یو) ہندوستان کی پہلی اور واحد ایوی ایشن یونیورسٹی ہے جس کا قیام راجیو گاندھی  ایوی یونیورسٹی ایکٹ 2013کے تحت عمل میں آیا۔ یہ یونیورسٹی امیٹھی، اترپردیش میں واقع ہے۔  آر جی این اے یو کا مقصد   ہو ابازی کی صنعت کے ساتھ تال میل رکھتے ہوئے ہوابازی کے مطالعہ ، تدریس، تربیت ، تحقیق کو فروغ دیتے ہوئے ، ہوائی کی صنعت کے تمام ذیلی شعبوں میں آپریشن اور بندوبست میں مہارت حاصل کرنا ہے۔ ہندوستانی ہوابازی کی صنعت میں ہنر مندی کی کمی کو پورا کرنے کے لئے یہ یونیورسٹی تین  پروگرام چلاتی ہے، ایک انڈر گریجویٹ پروگرام، ایک پوسٹ گریجویٹ پروگرام اور ایک بیسک فائر فائٹنگ میں سرٹی فکیٹ کورس۔ یونیورسٹی کے بارے میں مزید معلومات کےلئے www.rgnau.ac.inدیکھیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

م ن۔  ا گ۔ن ا۔

(15-07-2020)

U-3915

 


(Release ID: 1638778) Visitor Counter : 160