زراعت اور کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کی وزارت

راجستھان ، مدھیہ پردیش ، پنجاب ، گجرات ،اترپردیش، مہاراشٹر ،چھتیس گڑھ ، ہریانہ اوربہار کےتقریباََ تین لاکھ ہیکٹئر رقبے میں ٹڈیو ں کی روک تھام کے آپریشن انجام دئے گئے


بارہ ،تیرہ جولائی کے دوران راجستھان کے سات اضلاع کے 26  مقامات اور اترپردیش میں سیتا پور اور گونڈہ اضلاع اور ہریانہ کے ضلع مہندرگڑھ اور بھوانی میں کنٹرول آپریشن چلائے گئے

Posted On: 14 JUL 2020 2:15PM by PIB Delhi

 

نئیدہلی14 جولائی 2020۔11 اپریل 2020 سے لے کر  بارہ جولائی 2020  کے دوران راجستھان ، مدھیہ پردیش ، پنجاب ، گجرات ، اترپردیش اور ہریانہ کی ریاستوں میں  ایک لاکھ 60  ہزار 658   ہیکٹئر رقبے پر ٹڈی دل کی روک تھام کے آپریشن انجام دئے گئے ہیں ۔ یہ آپریشن ٹڈی دل سرکل دفاتر( ایل سی او ) کے ذریعہ انجام دئے گئے ہیں۔ بارہ جولائی 2020 تک راجستھان ، مدھیہ پردیش ، پنجاب ، گجرات ،اترپردیش  ، مہاراشٹر ، چھتیس گڑھ ، ہریانہ اور بہار میں  ریاستی حکومتوں کی جانب سے ایک لاکھ چھتیس ہزار  781  ہیکٹئر رقبے پر ٹڈی دلوں کی روک تھام کے آپریش انجام دئے گئے ہیں ۔

          بارہ اورتیرہ جولائی 2020  کی درمیانی شب کے دوران  ریاست راجستھان کے سات  اضلاع یعنی باڑھ میر ، جیسلمیر  ، جودھپور ، بیکانیر ،شری گنگا نگر ،چورو ، جھنجھنوں اور الور نیز اترپردیش کے گونڈہ  میں ایک مقام پر اور ہریانہ میں  مہندر گڑھ اور بھوانی میں دو مقامات پر ٹڈی دل کی روک تھام کے آپریشن انجام دئے گئے ۔اس کے علاوہ  متعلقہ ریاستی زرعی محکمو ں  نے ہریانہ میں بھوانی اور مہندر گڑھ اضلاع کے تحت دو مقامات پر نیز اترپردیش میں  ضلع سیتا پور اور گونڈہ میں دو مقامات پر بار ہ اورتیرہ جولائی 2020  کی درمیان شب میں ٹڈی دلوں کے چھوٹے  چھوٹے جھُنڈوں کو فنا کرنے کے آپریشن چلائے گئے ۔

          فی الحال  ریاست راجستھان ، گجرات اور مدھیہ پردیش اور اترپردیش میں   60  کنٹرول ٹیمیں  چھڑکاؤ والی موٹر گاڑیوں کے ساتھ مصروف عمل ہیں اور 200 سے زائد مرکزی حکومت کا عملہ ٹڈی دل کنٹرول آپریشن  میں لگا ہوا ہے۔اس کے علاوہ 20 اسپرے آلات حاصل کئے گئے ہیں اور انہیں ٹڈیوں کی روک تھام میں لگایا گیا ہے ۔ تدارکی صلاحیت میں اضافے کی غرض سے اضافی طور پر 55 موٹر گاڑیاں خریدی گئی ہیں  اور انہیں  ٹڈیوں کی روک تھام کے کام میں لگایا گیا ہے ۔

          مزید پانچ کمپنیاں 15  ڈرونوں کے ساتھ راجستھا ن میں ضلع باڑھ میر ، جیسلمیر ، بیکانیر ،ناگور اور پھلودی میں تعینات کی گئی ہیں تاکہ تمام درختوں پر بسیرا لی  ہوئی ٹڈیوں پر موثر طریقے سے قابو حاصل کیا جاسکے اور کیڑا کش اسپرے کے ذریعہ دشوار گزار علاقوں تک رسائی حاصل کی جاسکے ۔ راجستھان میں  درج فہرست ریگستانی علاقے ایک  بیل ہیلی کاپٹر بھی تعینات  کیا گیا ہے تاکہ وہ وقت ضرورت حرکت  میں آسکے ۔  بھارتی فضائیہ نے بھی اپنی جانب سے ایم آئی 17  ہیلی کاپٹر کا استعمال کرکے ٹڈیوں کے تدارک کے آپریشن میں  اپنا تجربہ کیا ہے ۔

          ریاست گجرات ، اترپردش ، مدھیہ پردیش  ، مہار اشٹر ، چھتیس گڑھ ، بہار اور ہریانہ  میں ٹڈیو ں کی وجہ سے فصلوں کو  کسی طرح کے قابل ذکر نقصان کے لاحق ہونے کی خبر نہیں ملی ہے تاہم راجستھان کے چند اضلاع میں ٹڈیوں سے فصلوں کو چھوٹا موٹا خسارہ ضرور لاحق ہوا ہے ۔

          گلابی  اور بالغ  پیلے رنگ کی نابالغ اور بالغ  ٹڈیوں کے جُھنڈ راجستھا ن  کے ضلع  باڑھ  میر ، جیسلمیر ،جودھپور ، بیکانیر ، جھنجھنوں ،شری گنگانگر ،الور اورچورو ، ہریانہ کے   بھوانی اور مہندر گڑھ اضلاع  نیز اترپردیش کے  سیتا پور اور گونڈہ اضلاع میں سرگرم عمل ہیں ۔


http://pibphoto.nic.in/documents/Others/2020714zxzx230.gif

  1. اترپردیش کے ضلع  گونڈہ میں  تحصیل یعقوب پور موضع  کرنیک  گنج میں  کنٹرو ل  آپریشن۔
  2. ہریانہ میں  رام گڑھ الور میں  کنٹرول آپریشن ۔
  3.  راجستھان میں چیراوا میں کنٹرول آپریشن ۔
  4. راجستھان میں کسانی میں  ٹڈیوں کے  باقیات ۔

۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰

م ن ۔رم

U-3895



(Release ID: 1638519) Visitor Counter : 165