سٹرک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت

سڑک نقل وحمل کی وزرات نے ریاستوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ سڑک کی تعمیر اور بازآبادکاری سے متعلق آلات اور ہیوی ارتھ موونگ مشینوں کے لیے رجسٹریشن/ ڈرائیونگ لائسنس پر زور نہ دیں

Posted On: 13 JUL 2020 8:37PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،  13جولائی 2020، نقل وحمل اور شاہراہوں کی وزارت نے اپنی جانب سے وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھاری بھرکم سڑک بنانے والی مشینری کوئی عام موٹر گاڑی نہیں ہے اور اس پر موٹر گاڑی ایکٹ کا اطلاق نہیں ہوتا۔ وزارت نے ریاستوں/ مرکز کے زیرانتظام علاقوں سے گزارش کی ہے کہ وہ اس طرح کی مشینوں کی رجسٹریشن اور ڈرائیونگ لائسنس بہم پہنچانے پر اصرار نہ کریں۔

تمام ریاستوں/ مرکز کے زیرانتظام علاقوں کے نقل وحمل کے محکموں کو ارسال کردہ ایک مراسلے میں وزارت نے مطلع کیا ہے کہ اسے سڑک تعمیر میں کام آنے والی مشینوں اور دیگر آلات کے سلسلے میں متعدد نمائندگیاں حاصل ہوئی ہیں۔ جن میں کولڈ  ری-سائیکلنگ مشینوں اور سوائل اسٹبلائزیشن مشینوں (سڑک بنانے اور سڑکوں کی مرمت میں کام آنے والے آلات) کے سلسلے میں رجسٹریشن کی بات کہی گئی ہے اور یہ بھی کہا گیا ہے کہ انہیں مرکزی موٹر گاڑی قواعد( سی ایم وی آر) 1989کے تحت درج رجسٹر کیا جانا چاہیے۔

نمائندگیوں میں وضاحت کی گئی ہے کہ کولڈ ملنگ مشینوں کا استعمال موجودہ تارکول سے بنے ہوئے فرشوں، سڑکوں وغیرہ کو صاف کرنے اور گھسنے کے لیے کیا جاتا ہے اور اس لائق بنانے میں ان کا استعمال ہوتا ہے کہ دوبارہ ان پر تارکول بچھایا جاسکے اور کھدائی اور کریشنگ کی لاگت سے احتراض کیا جاسکے۔ چونکہ حاصل کیا ہوا تارکول ازسر نو کام آجاتا ہے، لہذا غیرملکی زرمبادلہ کی بھی بچت ہوتی ہے۔

کسی آجر کے ذریعے، جو کام سونپا جاتا ہے، وہ طے شدہ قواعد کے تحت ہوتا ہے، لہذا مذکورہ مشینیں اور آلات ایک محدود اور مبینہ طے شدہ علاقے میں کام کرتے ہیں اور ان مشینوں اورآلات کی آپریٹنگ اسپیڈ 5 سے 10 کلو میٹر فی گھنٹے سے زیادہ نہیں ہوتی اور ان مشینوں کو ٹریلروں کے ذریعے کام کاج کی جگہ پر پہنچایا جاتا ہے۔

ہیوی ارتھ موونگ مشینوں (ایچ ای ایم ایم) کے سلسلے میں نمائندگی- اس کے تحت ایچ ای ایم ایم آلات کے رجسٹریشن کے سلسلے میں سوال اٹھائے گئے ہیں۔ ڈمپر، پے لوڈر، شوول، ڈرل ماسٹر، بلڈوزر، موٹر گریڈر اور راک بریکر جیسی بھاری بھرکم ایچ ای ایم ایم  آف دی روڈ زمرے میں آتی ہیں اور انہیں باقاعدہ انتظام اور نگرانی اور کنٹرول کے تحت کانکنی کے منیجر آپریٹ کرواتے ہیں اور کانکنی کے باہر کبھی ان کا استعمال نہیں ہوتا۔

اسی طریقے سے ۔ ڈمپر، پے لوڈر، شوول، ڈرل ماسٹر، بلڈوزر، موٹر گریڈر وغیرہ مشینیں موٹر گاڑی ایکٹ 1988 کے تحت نہیں آتیں اور نہ ہی اس ایکٹ کا اطلاق ان پر ہوتا ہے اور نہ ان کے رجسٹریشن کے لیے موٹر گاڑی ایکٹ1988 کے تحت اصرار کیا جاسکتا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

U-3889

م ن۔  ت ع۔

 



(Release ID: 1638488) Visitor Counter : 177