بجلی کی وزارت

این ایچ پی سی نے خون کے عطیہ کیمپ کا انعقاد کیا

Posted On: 13 JUL 2020 7:01PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،13جولائی 2020/ این ایچ  پی سی، ہندستان کی اہم ہائیڈرو پاور (پن بجلی) کمپنی ہے اور وزارت بجلی کے تحت  من رتنا زمرہ1 کے  پی ایس  یو نے روٹری کلب آف فرید آباد  مڈٹاؤن  کے تعاون سے 12 جولائی  2020  کو این ایچ پی سی  رہائشی کالونی فرید آباد میں خون کے عطیہ کے ایک کیمپ کا انعقاد کیا۔

 این ایچ پی سی کے سی ایم ڈی جناب اے کے سنگھ نے اپنی اہلیہ  محترمہ  سدھا سنگھ کے ساتھ  این پی سی کے ڈائریکٹر (عملے) جناب  این کے جین، این ایچ  پی سی کے اعلی حکام اور روٹری  کلب کے ممبران کی موجودگی   میں اس کیمپ کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر جناب اے کے سنگھ  نے کہا کہ دنیا کو متاثر کرنے والےکووڈ-19 کے اس عجیب  و غریب دور میں ، اسپتالوں میں خون   کی کمی کا مسئلہ پیدا ہورہا ہے اور این ایچ پی سی کے ذریعہ بلڈ بینکوں کو مدد دینے کی ایک کوشش کے طور پر اس خون کے عطیہ  کیمپ کا اہتمام  کیا  گیا ہے۔  انہوں نے  اس پہل کی ستائش کرتے ہوئے  این ایچ پی سی کے کارکنان اور ان کے اہل کنبہ کے ارکان سے اس بھلائی کے کام سے وابستہ  ہونے کی درخواست کی۔  خون کے عطیہ کیمپ  کو اچھا ردعمل  موصول ہوا اور کل 75 یونٹ خون اکٹھا کیا گیا۔

 اس موقع پر روٹری کلب آف فرید آباد مڈٹاؤن کے اعلی حکام ، صدر جناب پنکج گرم، سکریٹری ڈاکٹر آشیش  ورما اور خزانچی  جناب سچن کھوسلہ نے این ایچ پی سی کے ذریعہ اس پہل کا اہتمام کرنے، اس کیمپ کو چلانے اور اسے ایک کامیاب  پروگرام بنانے کے لئے شکریہ ادا کیا۔

 پورے ملک میں کووڈ-19  کے پھیلاؤ  کو روکنے میں این ایچ پی سی  اپنا پورا تعاون دے رہا ہے او ر سینی ٹائزر کی تقسیم ، جراثیم کش پروگرام، کورانٹائن سہولیات ، پی پی ای کٹ، اور ماسک ، آئی سی یو کے لئے پورٹل وینی لیٹر ، حادثہ  گاڑی،  ایمرجنسی  ریکوری ٹیمیں ، بلڈ اینالائزر، الٹرا ساؤنڈ مشین ، اینستھیسیا ورک آؤٹ  اسٹیشن دستیاب  کرانا وغیرہ شامل ہے۔ این ایچ پی  سی اپنے زیر انتظام اسپتالوں اور ڈسپنسریوں کے ڈاکٹروں کی وقف ٹیم کے ذریعہ  اس وباء کے دوران  24X7طبی  خدمات فراہم کررہا ہے۔

 

 

م ن۔ ش ت ۔ ج

Uno-3882



(Release ID: 1638481) Visitor Counter : 108