سٹرک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت

ہریانہ میں جناب گڈکری 20,000 کروڑ روپے سے زیادہ مالیت کے مختلف نئے معاشی راہداری پروجیکٹوں کا افتتاح کریں گے اور سنگ بنیاد رکھیں گے

Posted On: 13 JUL 2020 5:04PM by PIB Delhi

نئی دہلی،13 جولائی ، 2020  /  سڑک ٹرانسپورٹ ، شاہراہوں اور ایم ایس ایم ای کے مرکزی وزیر جناب نتن گڈکری اس  مہینے کی 14تاریخ کو ہریانہ میں 20000 کروڑ روپے سے زیادہ مالیت کے ایک نئے اقتصادی راہداری کے حصے کے طور پر مختلف شاہراہ پرجیکٹوں کا افتتاح کریں گے اور سنگ بنیاد رکھیں گے۔  اس آن لائن تقریب کی صدارت ہریانہ کے وزیراعلیٰ جناب منوہر لال کھٹر کریں گے۔ 

جن پروجیکٹوں کا افتتاح کیا جائے گا ان میں 35 اعشاریہ چار پانچ کلو میٹر کی  چار لین والی روہنا / حسن گڑھ  سے قومی شاہراہ 334 بی کے جھجھڑ سیکشن تک کا راستہ شامل ہے جس پر  1133 کروڑ روپے تک کی لاگت آئے گی۔ ان پروجیکٹوں میں 70 کلو میٹر لمبی چار لین والی پنجاب – ہریانہ سرحد قومی شاہراہ 71 کے جند سیکشن تک کا راستہ بھی شامل ہے جس پر 857 کروڑ روپے کی لاگت آئے گی۔  ان پروجیکٹوں میں 85 اعشاریہ تین چھ کلو میٹر کی قومی شاہراہ  709 پر  دو لین والی  جند – کرنال شاہراہ  بھی شامل ہے جس کے دونوں طرف  پکا راستہ بنایا جائے گا۔ اس پر 200 کروڑ روپے کی لاگت آئے گی۔

جن پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھا جائے گا ان میں قومی شارہراہ 152 ڈی پر اسماعل پور سے نارنول تک گرین فیلڈ ایکسپریس وے شامل ہے، جسے ٹریفک کی آمد و رفت کے لیے کنٹرول کیا جائے گا اور یہ 227 کلو میٹر طویل چھ لین والی سڑک ہوگی۔ یہ کام 8 پیکیج پر مشتمل ہوگا اور اس پر 8650 کروڑ روپے کی لاگت آئے گی۔ اِن پروجیکٹوں میں قومی شاہراہ 352ڈبلیو کا 46 کلو میٹر طویل چار لین والا گرو گرام  پٹودی – ریواڑی سیکشن بھی شامل ہے، جس پر 1524 کروڑ روپے کی لاگت آئے گی۔ ان پروجیکٹوں میں 14 اعشاریہ 4 کلو میٹر طویل چار لین والا ریواڑی بائی پاس بھی شامل ہے جس پر 928 کروڑ روپے لاگت آئے گی۔  اس کے علاوہ 30 اعشاریہ چا رپانچ کلو میٹر طویل 1057 کروڑ روپے کی لاگت والا قومی شاہراہ 11 کا چار لین والا ریواڑی – اٹیلی منڈی سیکشن ، 40 اعشاریہ 8 کلو میٹر طویل چھ لین والا قومی شاہراہ 148 بی ، قومی شاہراہ 11 پر چھ لین والا نارنول بائی پاس  اور 1380 کروڑ روپے کی لاگت والا قومی شاہراہ 11 کا نارنول سے اٹیلی  منڈی سیکشن ، 1207 کروڑ روپے کی لاگت والا قومی شاہراہ 352 اے کا  پیکیج نمبر 1 گرین فلڈ الائنمنٹ) کے لیے   40 اعشاریہ 6 کلو میٹر طویل چار لین والا جند – گوہانا پروجیکٹ ، 1552 کروڑ روپے کی لاگت والا قومی شاہراہ 352 اے کا 38 اعشاریہ دو تین کلو میٹر طویل چار لین والا گوہانا – سونی پت سیکشن  اور  1509 کروڑ کی لاگت والا قومی شاہراہ 334 بی پر یوپی – ہریانہ سرحد سے روہا تک 40 اعشاریہ چار سات کلو میٹر طویل چار لین والا راستہ شامل ہے۔

ان پروجیکٹوں کو ریاست کے اندر اور پنجاب ، راجستھان،دلی اور اتر پردیش جیسی دیگر ریاستوں میں  بلارکاوٹ کنکٹی ویٹی فراہم کر کے ہریانہ کے عوام کو بڑے پیمانے پر فائدہ حاصل ہوگا۔  ان پروجیکٹوں سے وقت ، ایندھن اور خرچ میں کمی آئے گی نیز اس سے ریاست کے پسماندہ علاقوں میں ترقی کو بڑھاوا ملے گا۔

 ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

م ن ۔ اس۔ ت ح ۔

2020۔07۔13

U – 3873



(Release ID: 1638368) Visitor Counter : 190