سٹرک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت

ہائیڈروجن سے چلنے والی موٹرگاڑیوں کے حفاظتی جائزے کے معیارات کے بارے میں رائے طلب کی گئی ہے

Posted On: 11 JUL 2020 3:33PM by PIB Delhi

نئی دہلی،11 جولائی،  سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت نے 10 جولائی 2020 کو  ایک نوٹیفکیشن کا مسودہ جی ایس آر 425 (پی) مشتہر کیا ہے جس میں 1989 کے موٹر گاڑیوں سے متعلق مرکزی ضابطوں میں ترمیم تجویز کی گئی ہے جس کے تحت ہائیڈروجن، ایندھن سیلوں سے چلنے والی موٹر گاڑیوں کے لیے حفاظتی جائزے کے معیارات کو شامل کرنے کے لیے کہا گیا ہے۔

تجویز کیا گیا ہے کہ ایم اور این زمرے کی موٹر گاڑیوں کو جو کمپریسڈ گیس والے ہائیڈروجن فیول سیلوں سے چلتی ہیں وہ اے آئی ایس 157:2020 کے مطابق ہونا چاہیے جیسا کہ وقتاً فوقتاً ترمیم کی جائے گی، اس وقت تک جب تک کہ بیورو آف انڈین اسٹینڈرڈ ایکٹ 2016 (2016 سے 11) کے تحت  بی آئی ایس کو اسپیسی فکیشن  کو مشتہر نہ کردیا جائے۔ مزید یہ کہ فیول سیل موٹر گاڑیوں کے لیے ہائیڈروجن فیول اسپیسی فکیشن آئی ایس او 14687 کے مطابق ہونے چاہئیں، اس وقت تک جب تک کہ بی آئی ایس معیارات کو بیورو آف انڈین اسٹینڈرڈ ایکٹ 2016 (1986 کا 11) کے تحت مشتہر نہ کردیا جائے۔

نوٹیفکیشن کو ویب سائٹ www.morth.nic.in.  پر دیکھا جاسکتا ہے۔ وزارت نے مجوزہ ترمیم کے بارےمیں عام پبلک سمیت اس معاملے سے دلچسپی رکھنے والے تمام افراد سے تجاویز اور رائے طلب کی ہے۔ جسے جوائنٹ سکریٹری (ایم وی ایل)، سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت، ٹرانسپورٹ بھون، پالیمنٹ اسٹریٹ، نئی دہلی 110001 (ای-میل jspb-morth[at]gov[dot]in)  نوٹیفکیشن کے اجرا کے 30 دن کے اندر اندر بھیجا جاسکتا ہے۔

****************

م ن۔ اج ۔ ر ا

U:3848



(Release ID: 1638154) Visitor Counter : 209