نیتی آیوگ

نیتی آیوگ کے اٹل انّوویشن مشن نے پورے ملک کے اسکول کے طلباکے لیے اے ٹی ایل ایپ ڈیولپمنٹ ماڈیول شروع کیا ہے


اس کا مقصداسکول کے طلبا کو ایپ استعمال کرنے والوں سے بدل کر اختراعی نوعیت کے ایپ تیار کرنے والے بنانا ہے

Posted On: 11 JUL 2020 4:58PM by PIB Delhi

نئی دہلی،11 جولائی، عزت مآب وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے پرجوش نعرے آتم نربھر سے مطابقت رکھتے ہوئے بھارت کے موبائل ایپ ترقیاتی انّوویشن نظام کے احیاء کے لیے ایک بڑا قدم اٹھاتے ہوئے نیتی آیوگ کے اٹل انّوویشن مشن (اے آئی ایم) نے آج پورے ملک میں اسکولی بچوں کے لیے ‘اے ٹی ایل ایپ ڈیولپمنٹ ماڈیول’ کی شروعات کی ہے۔

اے ٹی ایل ایپ ڈیولپمنٹ ماڈیول بھارت کے ایک اسٹارٹ اپ پلیزمو کے تعاون سے شروع کیا گیا ہے جس کا مقصد اسکول کے بچوں کی صلاحیت کو تیز کرنا اور آنے والے وقت میں اے آئی ایم کی اہم اسکیم اٹل ٹنکرنگ لیبس کے تحت ، ایپ استعمال کرنے والوں کی بجائے ایپ تیار کرنے والے بنانا ہے۔

مذکورہ ماڈیول پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے نیتی آیوگ کے سی ای او امیتابھ کانت نے کہا کہ کووڈ-19 وبائی بیماری نے ایک بڑی دشواری پیدا کردی ہے جس پر روز مرہ کی زندگی میں  ٹیکنالوجی کی مدد سے  قابو پانے کی کوشش کی جارہی ہے۔

انھوں نے کہا کہ ‘‘ہمارے عزت مآب وزیر اعظم  ایک آتم نر بھر بھارت کے سلسلے میں شہریوں کی ٹیکنالوجی اور استعمال کے لیے حوصلہ افزائی کر رہے ہیں۔ نوجوان بھارتیوں کے لیے یہ بڑا اہم ہے  کہ وہ   نوجوانی میں ہنرمندی سیکھ لیں تاکہ وہ اگلی نسل کے ٹیکنالوجی کے لیڈر بن سکیں۔ ا ٹل ٹنکرنگ لیب اسکیم کے تحت نیتی آیوگ کے اٹل ا نّوویشن مشن یہ فخر حاصل ہے کہ اس نے ہمارے ملک کے نوجوان ذہنوں- ہمارے عزیز بچوں کے لیے اے ٹی ایل ایپ ڈیولپمنٹ ماڈیول شروع کیا ہے’’۔

اے ٹی ایل ایپ ڈیولپمنٹ ماڈیول ایک آن لائن کورس ہے جو مکمل طور پر مفت ہے۔پروجیکٹ پر مبنی 6 لرننگ ماڈیولز کے ذریعے اور  آن لائن  نگرانی کے اجلاس کے ذریعے  نوجوان لوگ کئی ہندوستانی زبانوں میں موبائل ایپ تیار کرنا سیکھ سکتے ہیں اور اپنی ہنرمندی کا مظاہرہ کرسکتے ہیں۔ اس کے علاوہ اسکول کے ٹیچروں میں ایپ ڈیولپمنٹ کے لیے صلاحیتوں اور فراست کو تعمیر کرنے کے لیے وقفے وقفے سے ٹیچر ٹریننگ اجلاس اے آئی ایم ڈیولپمنٹ کورس کے بارے میں چلائے جائیں گے۔

ماڈیول کی ورچوئل شروعات کے موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے نیتی آیوگ کے اٹل انّوویشن مشن کے مشن ڈائرکٹر آر رمنّا نے کہا کہ ‘‘ہمیں اپنے ملک کی زبردست آبادی سے فائدہ حاصل کرنے کی خاطر  عالمی معیار کے ٹیکنالوجی ، حل اور ایپس کی ضرورت پڑے گی۔آتم نربھر بھارت ایپ انّوویشن چیلنج اسکول اور یونیورسٹی کے نوجوان طلبا کو یکساں طور پر اور صنعتی سطح کے لوگوں کو ترغیب دے رہا ہے۔ نیتی آیوگ کا اے آئی ایم ایپ ڈیولپمنٹ کی صلاحیتیں پورے ملک میں اٹل ٹنکرنگ لیبس کے نوجوانوں میں پیدا کر رہا ہے تاکہ یہ نوجوان  ٹنکرنگ لیب اختراعات کو موبائل ایپس کے ساتھ مربوط کرسکیں اور ان کے استعمال کو بڑھاوا دے سکیں’’۔ یہ ملک میں اسکول کی سطح پر سب سے بڑی ایپ لرننگ اور ڈیولپمنٹ کی کوشش ہوگی۔

انھوں نے مزید کہا کہ اس سلسلے میں جاری کوششوں کے ایک حصے کے طور پر نیتی آیوگ کا اے آئی ایم  پلیزمو کے تعاون سے اے ٹی ایل ایپ ڈیولپمنٹ ماڈیول شروع کرنے میں فخر محسوس کر رہا ہے۔ مجھے امید ہے کہ تمام بچے اور ٹیچر اس ماڈیول کا استعمال کریں گے۔

پلیزمو کے سی ای او امول پال شیکر نے کہا کہ زرعی اور صنعتی انقلابات کے بعد  ٹیکنالوجی انقلاب کے ذریعے عالمی اقتصادیات کو نئی شکل دی جارہی ہے۔ پلیزمو کا مشن یہ ہے کہ ہر شخص 21ویں صدی کی ٹیکنالوجی کی صلاحیتیں سیکھ لے۔

اس وقت تک اٹل ا نّوویشن مشن نے پورے ملک کے 660 سے زیادہ اضلاع میں 5100 اے ٹی ایلز قائم کردی ہیں جن میں دو ملین سے زیادہ طلبا کی ٹنکرنگ لیب تک رسائی ہے۔ وژن یہ ہے کہ اٹل انّوویشن مشن   پورے ملک میں تخلیق اور انّوویشن کو فروغ دے اور یہ کام مختلف مربوط پروگراموں کے ذریعے کیا جاسکتا ہے جن میں انکییوبیٹرس، اسٹارٹ اپس، کمیونٹی، انّوویشن سینٹرز اور اٹل نیو انڈیا چیلنجز شامل ہیں۔ اس سے  ملک کی اقتصادی ترقی کو بڑھاوا ملے گا۔

****************

م ن۔ اج ۔ ر ا

U:3849



(Release ID: 1638153) Visitor Counter : 235