زراعت اور کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کی وزارت

ہاؤسنگ اور شہری امور کی وزارت نے اسمارٹ سٹیز مشن کے تحت انڈیا سائیکلس 4 چینج چیلنج کیلئے رجسٹریشن کا آغاز کیا

Posted On: 10 JUL 2020 9:05PM by PIB Delhi

محکمہ زراعت ، تعاون اور کسانوں کی بہبود ، حکومت ہند کووڈ 19 وبائی مرض کے دوران کھیت کی سطح پر کسانوں اور زرعی سرگرمیوں کی سہولت کے لئے متعدد اقدامات کر رہا ہے۔

خریف فصلوں کے تحت بوائی رقبے کی کوریج پر اطمینان بخش پیش رفت ہوئی ہے ، جس کی صورت حال درج ذیل ہے۔

 

موسم گرما کی فصلوں کا بوائی رقبہ کوریج:

دھان: موسم گرما میں چاول کی بوائی کا رقبہ تقریبا 120.77 لاکھ ہیکٹر ہے جبکہ اس کے مقابلے پچھلے سال کی اسی مدت میں یہ 95.73 لاکھ ہیکٹر رہا تھا۔

دالیں: دالوں کی بوائی رقبہ کوریج تقریبا 64.25 لاکھ ہیکٹر ہے جبکہ اس کے مقابلے میں پچھلے سال کی اسی مدت میں یہ 24.49 لاکھ ہیکٹر رہا تھا۔

موٹے اناج: موٹے اناج کی بوائی رقبہ کوریج اس سال اب تک 93.24 لاکھ ہیکٹر ہے جبکہ اس کے مقابلے میں پچھلے سال کے اسی عرصے کے دوران یہ71.96لاکھ ہیکٹئیر رہا تھا۔

تلہن: تلہن کی بوائی رقبہ کوریج اس سال تقریبا139.37لاکھ ہیکٹئر ہے جبکہ اس کے مقابلے میں پچھلے سال کی اسی مدت کے دوران یہ75.27لاکھ ہیکٹئیر رہا تھا۔

گنا: گنے کی بوائی کا رقبہ کوریج اس سال تقریبا 50.89 لاکھ ہیکٹر ہے جبکہ اس کے مقابلے میں پچھلے سال کی اسی مدت کے دوران یہ 50.59 لاکھ ہیکٹر رقبہ رہا تھا۔

جوٹ اور میستا: جوٹ اور میستا کی بوائی رقبہ کوریج اس سال تقریبا 6.87 لاکھ ہیکٹر ہے جبکہ اس کے مقابلے میں پچھلے سال کی اسی مدت کے دوران یہ 6.82 لاکھ ہیکٹر رہا تھا۔

کپاس: کپاس کی بوائی کا رقبہ کوریج اس سال تقریبا 104.82 لاکھ ہیکٹر ہے جبکہ اس کے مقابلے میں پچھلے سال کی اسی مدت کے دوران یہ 77.71 لاکھ ہیکٹررہا تھا۔

Link of details on sowing area

*************

U: 3837


(Release ID: 1638077) Visitor Counter : 239