ریلوے کی وزارت

نیشنل ریل اینڈ ٹرانسپورٹیشن انسٹی ٹیوٹ (این آر ٹی آئی) نے تعلیمی سال 2020-21 کے لیے داخلوں کا اعلان کیا ہے


نیشنل ریل اینڈ ٹرینسپورٹیشن انسٹی ٹیوٹ میں کل ملا کر 10 پروگراموں کی پیش کش کی گئی ہے ان میں سے 8 پروگرام نئے ہیں

ان میں سے بیشتر منفرد نوعیت پروگرام ہیں جو خاص طور پر این آر ٹی آئی جن کی پیش کش خصوصی طورپر این آر ٹی آئی میں کی گئی ہے

ریلوے سسٹمز انجینئرنگ اینڈ اینٹگریشن میں جس ماسٹرس کی پیشکش کی گئی ہے وہ برطانیہ کی یونیورسٹی برمنگھم کے تعاون سے دی جائے گی

بی بی اے، بی ایس سی اور پوسٹ گریجویٹ پروگراموں کے لیے درخواست موصول ہونے کی آخری تاریخ 31 جولائی ہے؛ بی ٹیک کے امتحان جے ای ای مین میں حاصل کرنے والے نمبروں پر منحصر ہوں گے؛ درخواست موصول ہونے کی آخری تاریخ 14 ستمبر 2020 ہے

طلبا مزید تفصیلات کے لیے ویب سائٹ www.nrti.edu.in دیکھیں

این آر ٹی آئی نے کووڈ-19 کے پیش نظرتعلیم کو معیاری آن لائن کورسوں اور موسم گرما کی انٹرن شپس کے ساتھ مربوط کردیا ہے

Posted On: 10 JUL 2020 3:55PM by PIB Delhi

نئی دہلی،10 جولائی،        نیشنل ریل اینڈ ٹرانسپورٹیشن انسٹی ٹیوٹ (این آر ٹی آئی) نے، جو کہ ریلوے کی وزارت کی طرف سے وڈورہ میں  یونیورسٹی کی شکل حاصل کرنے کے ایک ادارے کے طورپر قائم کیا گیا ہے، تعلیمی سال 2020-21کے لیے داخلوں کا اعلان کیا ہے۔ یہ اس ادارے نے داخلے کا تیسرا سال ہوگا جو  ملک کی اوّل درجے کی  یونیورسٹی بننے کے اپنے وژن میں، تاکہ انڈین ٹرانسپورٹیشن سیکٹر کو ترقی دی جائے، ان برسوں میں کافی پیش رفت کی ہے۔

این آر ٹی آئی طلبا کو ٹرانسپورٹیشن ٹیکنالوجی اور ٹرانسپورٹیشن مینجمنٹ میں بالترتیب بی ایس سی اور بی بی اے پروگراموں میں داخلہ دے گا۔ اس کے علاوہ دو نئے بی ٹیک پروگراموں، دو نئے ایم بی اے پروگرام اور چار نئے ایم ایس سی پروگرام میں بھی داخلہ دیا جائے گا۔ ان میں سے بیشتر منفرد نوعیت کے پروگرام ہیں جن کی پیش کش این آر ٹی آئی کی طرف سے کی جارہی ہے۔ نئے پروگراموں میں ریلوے سسٹمز  انجینئرنگ اینڈ اینٹگریشن کا ایک نیا انٹرنیشنل ماسٹرس پروگرام بھی شامل ہے جو برطانیہ کی یونیورسٹی آف برمنگھم کے تعاون سے پیش کیا جارہا ہے۔ جس میں طلبا ایک سال یونیورسٹی آف برمنگھم میں گزاریں گے۔

بی بی اے ، بی ایس سی اور پوسٹ گریجویٹ پروگراموں میں داخلے کے لیے درخواست دینے کی آخری تاریخ 31 جولائی 2020 ہے۔ ان پروگراموں کے لیے داخلہ ٹیسٹ 23 اگست 2020 کو ملک کے مختلف مراکز میں منعقد ہوگا۔

بی ٹیک امتحان کا انحصار جے ای ای مین میں حاصل کردہ نمبروں پر ہوگا،  درخواست وصول ہونے کی آخری تاریخ 14 ستمبر 2020 ہے۔

طلبا مزید تفصیلات  www.nrti.edu.in  پر حاصل کرسکتے ہیں۔ صرف ا ٓن لائن درخواستیں ہی قبول کی جائیں گی۔

این آر ٹی آئی نے کووڈ-19 کے پیش نظر تعلیم کو معیار کے ساتھ آن لائن کورسوں اور موسم گرما کی انٹرن شپ کے ساتھ  مربوط کردیا ہے:

  • تمام پروگراموں کے بیچوں کے لیے  کورس آن لائن چلائے گئے  جس میں تازہ ترین ٹیکنالوجی اور علم تعلیم کا استعمال کرکے پڑھائی کو مکمل کیا گیا اور اس میں معیار اور تحفظ میں کوئی کمی نہیں کی گئی۔
  • طلبا کو پوری دنیا کی سرکردہ یونیورسٹیوں کے 4000 آن لائن کورسوں کی ایک لائبریری سے مفت استفادہ کرنے کا موقع دیا گیا تاکہ ان کی کلاسوں میں مدد دی جاسکے۔ ا ن کورسوں میں ڈاٹا سائنس، مائیکرو ایکنومک پرنسپل اور انڈر اسٹینڈنگ ریسرچ میتھرڈ کے کورس شامل تھے۔
  • این آر ٹی آئی کے طلبا کو متعلقہ یونیورسٹی کی طرف سے ڈیجیٹل سرٹیفکیٹ دیئے جائیں گے جبکہ این آر ٹی آئی کی طرف سے کریڈٹ دیئے جائیں گے۔
  • ٹرانسپورٹیشن سیکٹر میں سرکردہ پرائیویٹ اور سرکاری سیکٹر کی تنظیموں کے ساتھ  دوسرے سال کے طلبا کے لیے 6 ہفتے طویل ا ٓن لائن انڈسٹری انٹرن شپ کا انعقاد کیا گیا۔

این اے آئی آر  کیمپس میں ترقی میں مدد کے لیے ایک نئے بنیادی ڈھانچے کو فروغ دیا جارہا ہے:

  • این اے آئی آر کے 55 ایکڑ کیمپس کا ماسٹر پلان تیار کرلیا گیا ہے  اور تعمیراتی کام جلد ہی شروع کردیا جائے گا۔
  • کیمپس میں 2000 رہائشی اور 5000 کُل طلبا کی گنجائش ہوگی جس میں مندرجہ ذیل سہولتیں شامل ہوں گی:
    • کلاس رومس، لیباریٹریز، سیمینار ہالس، فیکلٹی چیمبرس، ایڈمنسٹریشن آفیسز کے ساتھ ایک نیا اکیڈمک بلاک (این اے بی، 400 افراد کی گنجائش والا ایک آڈیٹوریم اور ایک ماڈل روم۔
    • ایک ہمہ مقصدی عمارت جس میں رہائشی سہولت 550 کی گنجائش والا ایک میس اور دیگر سہولتیں مثلاً جمنازیمس، ایکٹیویٹی رومس، دھوبی خانے جو تین ٹاوروں پر مشتمل ہوں گے۔
    • سینٹرل کورٹیارڈ کے اطراف کھیل کود کا ایک نیا بلاک بنانے کی تجویز ہے جس میں بیڈمنٹ کورس، اسکیچ کورس، ایک بلیئرڈ اور انڈور اسپورٹ روم اور اس کی چھت پر  ٹینٹس کورٹس ہوں گے۔
  • ان تمام عمارتوں میں ماحولیات کا خیال رکھا جائے گا اور  پیلیس کی وراثت کو  مناسب اہمیت دی جائے گی، پودوں اور پھولوں کا خیال رکھا جائےگا۔ کم سے کم جگہ استعمال کی جائے گی اور روشنی اور آب وہوا کی آمد وروفت کا پورا خیال رکھا جائے گا۔

نیشنل ریل اینڈ ٹرانسپورٹیشن انسٹی ٹیوٹ (این آر ٹی آئی) میں کل ملا کر 10 پروگرام چلائے جائیں گے (ان میں سے آٹھ نئے ہوں گے) پروگراموں کی تفصیل مندرجہ ذیل ہے:

انڈر گریجویٹس پروگرامس

  1. ٹرانسپورٹیشن مینجمنٹ میں بی بی اے (تین سالہ کورس)
  2. ٹرانسپورٹیشن ٹیکنالوجی میں بی ایس سی (تین سالہ کورس)
  3. ریل انفراسٹرکچر انجینئرنگ میں بی ٹیک (چار سالہ کورس)
  4. ریل سسٹمز اینڈ کمیونٹی کیشن انجیئنرنگ میں بی ٹی (چار سالہ کورس)

پوسٹ گریجویٹ پروگرام (دو سالہ کورس)

  1. ٹرانسپورٹیشن مینجمنٹ میں ایم بی اے
  2. سپلائی چین مینجمنٹ میں ایم بی اے
  3. ٹرانسپورٹ ٹیکنالوجی اینڈ پالیسی میں ایم ایس سی
  4. ٹرانسپورٹ ایکنومکس میں ایم ایس سی
  5. ٹرانسپورٹ انفارمیشن سسٹمز اینڈ اینالیٹکس میں ایم ایس سی
  6. ریلوے سسٹمز انجینئرنگ اینڈ اینٹگریشن میں ایم ایس (برطانیہ کی یونیورسٹی آف برمنگھم کے سال میل سے بین الاقوامی ڈگری پروگرام)

پروگراموں کے لیے انتخاب کا طریقہ:

  • این آر ٹی آئی – انڈرگریجویٹ اور پوسٹ گریجویٹ کورسوں میں داخلے کے ٹیسٹ (رجحان معلوم کرنے کے لیے) پورے ملک میں مختلف جگہوں پر منعقد ہوں گے۔
  • بی بی اے ، بی ایس سی پروگراموں کے لیے انتخاب این آر ٹی آئی کے انڈر گریجویٹ داخلہ ٹیسٹ میں حاصل ہونے والے نمبروں پر منحصر ہوگا۔
  • بی ٹیک پروگراموں کے لیے انتخاب جی ای ای مین 2020 میں حاصل ہونے والے نمبروں پر منحصر ہوگا۔
  • ایم ایس سی پروگراموں کے لیے جو درخواستیں این آر ٹی آئی کے پوسٹ گریجویٹ داخلہ امتحان کی بنیاد پر  منتخب کی جائیں گی ان طلبا کو سبجیکٹ ٹیسٹ اور انٹرویو میں بیٹھنا ہوگا۔ داخلہ مجموعی نتائج کی بنیاد پر دیا جائے گا۔
  • ایم بی اے پروگراموں کے لیے درخواستیں جن کے پاس مجاز سی اے ٹی (2019)، ایکس اے ٹی (2020) یا ایم اے ٹی (مئی 2019) کے بعد ہوگا ان کے نمبر پی جی داخلہ ٹیسٹ سے مستثنیٰ ہوں گے۔ این آر ٹی آئی کے پوسٹ گریجویٹ داخلہ ٹیسٹ یا سی اے ٹی / ایکس اے ٹی / ایم اے ٹی کے  نمبروں کی بنیاد پر منتخب کی جائیں گی ان طلباکو ذاتی انٹرویومیں بیٹھنا ہوگا؛ داخلہ مجموعی نتائج کی بنیاد پر دیا جائے گا۔
  • ریلوے سسٹمز انجینئرنگ اینڈ انٹگریشن میں ماسٹرس کے لیے انتخاب  مشترکہ طور پر برطانیہ کی یونیورسٹی آف برمنگھم اور این آر ٹی آئی کی طرف سے مشترکہ طور پر کیا جائے گا۔

پروگراموں کے لیے درخواست دینے کا طریقہ:

· درخواستیں این آر ٹی آئی کی ویب سائٹ پر آن لائن بھیجی جائیں گی۔ جی ای این / ای ڈبلیو ایس / او بی سی امیدواروں کے لیے درخواست کی فیس 500 ہندوستانی روپئے اور ایس سی/ ایس ٹی / پی ڈبلیو ڈی امیدواروں کے لیے ہندوستانی 250 روپئے ہوں گی۔ دلچسپی رکھنے والے امیدواروں کو دعوت دی جاتی ہے کہ وہ   درخواست فارم پُر کریں۔ درخواست فیس دیں اور اپنے آپ کو رجسٹر کرائیں اور اس عمل کے لیے  www.nrti.edu.in/data/applicatioins.html   کو دیکھیں۔

ریزرویشن:

این آر ٹی آئی درج فہرست ذاتوں ، درج فہرست قبیلوں، دیگر پسماندہ طبقوں اور ای ڈبلیو ایس  کے سلسلے میں ریزرویشن کے لیے  بھارت سرکار کے ضابطوں پر عمل کرتا ہے۔ فنکاروں کے لیے سیٹوں پر سرکاری ضابطوں کے مطابق پی ڈبلیو ڈی، کشمیری مائی گرینٹوں اور سابق فوجیوں کے سلسلے میں غور کیا جاسکتا ہے۔

فیس  اور مالی امداد وغیرہ کی تفصیلات این آر ٹی آئی کی ویب  سائٹ پر فراہم ہیں۔

****************

م ن۔ اج ۔ ر ا

U:3822



(Release ID: 1637884) Visitor Counter : 226