جل شکتی وزارت

جل شکتی کے مرکزی وزیر نے تریپورہ کے وزیر اعلیٰ کے ساتھ ویڈیو کانفرنس کا انعقاد کیا


ریاست سال 2023 تک تمام دیہی گھروں میں پانی کا ٹیپ کنکشن فراہم کرائے گی

Posted On: 10 JUL 2020 2:42PM by PIB Delhi

نئی  دہلی10 جولائی 2020 ۔جل شکتی کے مرکزی وزیر جناب گجیندر سنگھ شیخاوت نے  وزیراعلیٰ  جناب بپلو کمار دیو  کے ساتھ  ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ  تریپورہ میں  جل جیون مشن کے نفاذ  سے متعلق معاملات پر بات چیت کی ۔حکومت کے اس اہم  پروگرام کو تیز رفتاری سے نافذ کرانے کے لئے مختلف ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ  کے ساتھ مرکزی وزیر  کی بات چیت کے  سلسلے کی یہ ایک کڑی ہے ۔ حکومت ہند   ملک میں تمام دیہی گھروں کو  ٹیپ کنکشن  فراہم کرانے کو یقینی بنانے کے لئے ریاستوں کی شراکت داری  میں  جل جیون مشن نافذ کررہی ہے ۔ حکومت  موجودہ  کووڈ -19 صورتحال کے دوران ترجیحی بنیاد پر دیہی گھروں  کو ٹیپ کنکشن فراہم کرانے کی تمام تر کوششیں کررہی ہے تاکہ  گاؤں کے لوگوں  کو پانی لانے کے لئے کہیں  جانا نہ پڑے۔

          تریپور ہ  2024  کے قومی نشانے سے پہلے ہی 23-2022 تک  اس مشن کو 100 فیصد پورا کرنا چاہتا ہے ۔ تریپور ہ میں  8  لاکھ دیہی گھروں  میں سے صرف 68178   گھروں میں ہی ٹیپ کنکشن ( ایف ایچ  ٹی سی ) فراہم کرایا گیا ہے ۔باقی 4.19   لاکھ گھروں  کے معاملے میں  تریپورہ نے   سال 21-2020  کے دوران  2.65  لاکھ گھروں میں  ٹیپ کنکشن فراہم  کرانے کا منصوبہ  بنایا ہے ۔ مرکزی وزیر نے وزیر اعلیٰ سے کہا کہ وہ   1178  گاؤوں  میں موجودہ  پانی سپلائی اسکیم سے ٹیپ کنکشن فراہم کرانے کا کام  مہم موڈ  میں شروع کردیں   تاکہ  تقریباََسات لاکھ  گھروںکو  ٹیپ  واٹر کنکشن فراہم ہوسکے ۔وزیراعلیٰ نے یقین  دہانی کرائی کہ وہ ریاست کے تمام گھروںکو  2023 تک ٹیپ کنکشن  فراہم کرایا جائے گا تاکہ  غریبوںاور محروم لوگوں کے گھروں  میں ٹیپ کنکشن  پہنچ سکے ۔

          سال  21-2020  میں  اس کام کے لئے 156.61   کروڑروپے  مختص کئے گئے تھے ، جن میں  اگر ریاست کا حصہ اور ریاست  میں  ریاست میں استعمال نہ کی گئی بقایہ رقم ملادی جائے تو  تریپورہ  جے جے ایم  کے نفاذ کے لئے  383.45  کروڑروپے کی رقم  دستیاب ہے۔مادی اور مالیاتی کارکردگی کی بنیاد پر ریاست  کو اضافی  رقم بھی مختص  کی جاسکتی ہے ۔تریپورہ کو چونکہ   15 ویں  مالیاتی کمیشن  کی امداد کے تحت  191  کروڑروپے مختص  کئے گئے ہیں  جس میں سے 50فیصد رقم  پانی کی سپلائی اور صفائی ستھرائی کے کام میں استعمال کی جانی ہے ۔مرکزی وزیر نے  وزیر اعلیٰ سے درخواست کی کہ وہ     گاؤوں  میں  پانی کی سپلائی،  گرے واٹر مینجمنٹ   اور اس سے بھی زیادہ اہم یہ ہے کہ  طویل مدتی پانی کی سپلائی سے متعلق اسکیموں کو  یقینی بنانے کے لئے استعمال کریں ۔

          مرکزی وزیر نے وزیر اعلیٰ سے درخواست کی کہ وہ  گاؤں  میں  پانی او رصفائی ستھرائی سے متعلق کمیٹی  /  پانی سمیتیاں  ، گرام  پنچایت کی ذیلی  کمیٹی کے طور پر قائم کریں،  جس میں   کم سے کم  50 فیصد خواتین کو  شامل کیا جائے ۔یہ کمیٹیاں  گاؤں  میں  پانی کی سپلائی کے بنیادی ڈھانچے کی منصوبہ بندی ،  ڈیزائننگ  کا نفاذ  ،اسے چلانے اور رکھ  رکھاؤ کرنے کے لئے ذمہ دار ہوں  گی۔اس بات کا بھی ذکر کیا گیا کہ ہر ایک گاؤں  کو  ولیج  ایکشن  پلان تیار کرنا ہوگا،  جو  پینے کے پانی کے وسائل  ،   پانی  کی سپلائی  سے متعلق سازوسامان ، گرے واٹر مینجمنٹ  کے فروغ  پر زور دے گا  اور اس کو چلانے اور رکھ رکھاؤ  کا کام  بھی کرے گا۔وزیر اعلیٰ سے کہا گیا کہ وہ  اس مشن پر ذاتی طور پر توجہ دیں   اور جل جیون مشن  کو ایک عوامی تحریک بنانے کے کام میں  تعاون کریں ۔

          اس بات پر بھی زور دیا گیا کہ پینے کے پانی کے تمام وسائل کی ہر سال  کیمیکل معیارات کے لئے ایک بار  اور بیکٹیریا سے متعلق آلودگی   کی جانچ دوبار   ( مانسون سے پہلے اور اس کے بعد ) کرانے کی ضرورت ہے ۔ریاست کو  یہ یقینی  بنانے کے لئے بھی کہا گیا کہ و ہ  پانی کی کوالٹی  کی نگرانی ک ےلئے ہرایک گاؤں میں  کم از کم  پانچ افراد کو  ،ترجیحی طورپر خواتین کو  فیلڈ ٹیسٹ کٹس  کے ذریعہ  تربیت فراہم  کرانے کو یقینی بنائیں ۔

          کووڈ -19   عالمی وبا کے دوران  دیہی علاقوں میں  گھروں میں ٹیپ کنکشن فراہم کرانے کی حکومت  کی کوششوں سے  خصوصی طور پر خواتین اور لڑکیوں  کو  زندگی کی آسانی  فراہم کرائی جائے گی۔ انہیں  پانی ڈھونے کی مشقت سے نجات ملے گی اور  انہیں باوقار زندگی گزارنے کا موقع ملے  گا۔

۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰

 

م ن ۔ا گ۔ رم

10-07-2020

U-3817


(Release ID: 1637726) Visitor Counter : 192