امور صارفین، خوراک اور عوامی تقسیم کی وزارت

ریاستیں / مرکز کے زیرِ انتظام علاقے آتم نربھر بھارت اسکیم کے تحت مختص کئے گئے مفت اناج اور دالیں 31 اگست ، 2020 ء تک تقسیم کرنے کا کام پورا کر سکتی ہیں

Posted On: 09 JUL 2020 6:54PM by PIB Delhi

ئی دلّی  ، 09 جولائی  / صارفین کے امور ، خوراک اور تقسیمِ عامہ  کے مرکزی وزیر   جناب رام  ولاس پاسوان نے آج  ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے   میڈیا کو  پردھان منتری  غریب کلیان   اَنّ  یوجنا  اور آتم  نربھر بھارت ابھیان کے بارے میں  تفصیلات سے آگاہ کیا ۔  جناب پاسوان نے  پی ایم جی کے اے وائی  میں توسیع  کرنے کے  وزیر اعظم  نریندر  مودی کے فیصلے کا  خیر مقدم کیا ۔ اس اسکیم کو نومبر ، 2020 ء تک ، مزید  5  مہینے کے لئے بڑھا دیا گیا ہے ۔  انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم   جناب نریندر مودی نے   غریب اور  ضرورتمند لوگوں کے لئے   اناج کی تقسیم    کی دو بڑی اسکیموں  پی ایم  جی کے اے  وائی اور   اے این بی اے  شر وع کی ہیں  تاکہ   کووڈ – 19  کی وباء کے  دوران  کوئی  بھی بھوکا نہ سوئے ۔   جناب پاسوان نے آتم نربھر بھارت ابھیان    سے فیض حاصل کرنے والوں کو  مختص کردہ   اناج  کی بقیہ   مقدار کو   تقسیم کرنے  کے لئے 31 اگست ، 2020 ء تک مزید وقت دینے کے کابینہ کے فیصلے  سے بھی  مطلع کیا ۔ جناب پاسوان نے کہا کہ  اِن دونوں اسکیموں  کا نفاذ غریب اور  ضرورت مندوں  کو  کووڈ – 19 کی وباء   کی وجہ سے ملک میں  در پیش  اقتصادی پریشانی کو دور کرنے میں مدد کریں گی ۔  

مہاجر مزدوروں کے لئے اناج کی تقسیم (  آتم نربھر  بھارت  پیکیج )

          اے این بی اے کے تحت  مفت اناج  تقسیم کرنے کی اسکیم   کو   31 اگست ، 2020 ء تک  توسیع دینے کے بارے میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے جناب رام ولاس پاسوان نے کہا کہ یہ اسکیم  15 مئی ، 2020 ء کو شروع کی گئی تھی   اور    اصل حق داروں  کی شناخت   کے عمل میں کچھ وقت  صرف ہوا  ۔ اس لئے  تقسیم کاری کے لئے  باقی  6.39 ایل ایم ٹی اناج کو ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں  کو 31 اگست ، 2020 ء تک  اناج اٹھانے کی  مہلت دی گئی ہے ۔  انہوں نے  کہا کہ اب ریاستیں / مرکز کے زیرِ انتظام علاقے   اے این بی  کے تحت مختص کردہ بقایہ  اناج  اور چنے کی دال   کی تقسیم     31 اگست ، 2020 ء تک کر سکتے ہیں ۔

          آتم نربھر بھارت پیکیج کے تحت  ، اُن تمام مہاجر مزدوروں اور  پھنسے ہوئے ضرورت مند کنبوں کو ، جو  این ایف  ایس اے  کے تحت نہیں آتے  یا جن کا  ریاستی   پی ڈی ایس کارڈ  کے تحت احاطہ  نہیں کیا گیا ہے ، فی کس  5 کلو گرام  مفت اناج  اور ایک کلو گرام  مفت چنے کی دال  ہر  کنبے کو تقسیم کی گئی ہے ۔

          ریاستوں اور مرکز کے زیرِ انتظام علاقوں نے  6.39  ایل ایم ٹی اناج  اٹھایا ہے ۔  ریاستوں اور مرکز کے زیرِ انتظام علاقوں نے مئی میں   2.24 کروڑ  فیض حاصل کرنے والوں کو  232433 ایم  ٹی اناج   تقسیم کیا  ہے اور جون ، 2020 ء میں 2.25 کروڑ  فیض یافتگان کو  اناج تقسیم  کیا ہے ۔  انہوں نے بتایا کہ تقریباً  33620  ایم ٹی چنے  کی دال ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو بھیجی گئی ہے ۔  مختلف ریاستوں نے  کل  32968 ایم ٹی چنے کی دال اٹھائی ہے ، جس میں  اب  تک  10645 ایم ٹی تقسیم کی  جا چکی ہے ۔

پردھان منتری غریب   کلیان اَنّ یوجنا   - 1 : اناج  ( چاول / گیہوں )

          جناب پاسوان نے بتایا کہ  ریاستوں / مرکز کے زیرِ انتظام علاقوں  نے  116.02 ایل ایم ٹی  اناج اٹھایا ہے ۔  اپریل ، 2020 ء کے مہینے میں  37.43 ایل ایم ٹی  ( 94 فی صد ) اناج 74.14 کروڑ فیض حاصل کرنے والوں کو تقسیم کیا گیا ، جب کہ مئی ، 2020 ء میں 37.41 ایل ایم ٹی ( 94 فی صد ) اناج  73.75 کروڑ فیض  پانے والوں کو اناج تقسیم کیا گیا ۔  جون ، 2020 ء کے مہینے میں  32.44 ایل ایم ٹی  ( 82 فی صد ) اناج  64.42 فیض  پانے والوں کو تقسیم کیا گیا ۔

دالیں

          دالوں کے متعلق جناب پاسوان نے بتایا کہ اب تک   ریاستوں کو  5.83 ایل ایم ٹی دالیں بھیجی جا چکی ہیں اور   5.72 ایل ایم ٹی دالیں ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں   میں پہنچ گئی ہیں ، جب کہ  4.66 ایل ایم ٹی دالیں تقسیم کی جا چکی ہیں ۔

پردھان منتری غریب کلیان  اَنّ یوجنا  - 2 :

          کووڈ کے جاری بحران اور غریب اور ضرورت مند افراد کو  مسلسل مدد  کی ضرورت کے پیش نظر وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے  پی ایم   جی کے اے وائی اسکیم  کو اگلے  پانچ مہینے تک کے لئے یعنی نومبر ، 2020 ء تک توسیع دے دی ہے ۔ وزیر موصوف نے بتایا کہ  پی ایم جی کے اے وائی کے تحت تمام ریاستوں  / مرکز کے زیرِ انتظام علاقوں اور ایف سی آئی کو 8 جولائی ، 2020 ء کو   مختص کرنے کے احکامات    جاری کئے گئے تھے ، جس کے تحت   جولائی تا نومبر  کے دوران  تمام   80.43 کروڑ  این ایف ایس اے  کے فیض حاصل کرنے والوں   کو  فی کس  5 کلو گرام اناج  ( چاول / گیہوں) ماہانہ تقسیم کرنے کا حکم دیا گیا  ہے ۔ اس کے تحت  اے اے وائی  اور  پی ایچ ایچ  کے تحت آنے والوں کا بھی احاطہ کیا جائے گا ۔  کل  203 ایل ایم ٹی اناج   81 کروڑ فیض حاصل کرنے والوں کو تقسیم کیا جائے گا ۔

          انہوں نے کہا کہ  پی ایم جی کے اے وائی – 2 کے لئے 201.1 ایل ایم ٹی اناج  ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں   کو  پانچ مہینے کے لئے  ، جولائی تا نومبر ، 2020 ء تک  مختص  کیا گیا ہے ۔  اس میں  91.14 ایل ایم  ٹی گیہوں اور  109.94 ایل ایم ٹی چاول شامل ہے ۔   اس اسکیم کے تحت  چار ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو گیہوں ، جب کہ 15 ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو چاول مختص کیا گیا ہے ۔

اناج کا کل ذخیرہ

          فوڈ کارپوریشن آف انڈیا   کی  8 جولائی ، 2020 ء کی رپورٹ کے مطابق   ایف سی آئی کے پاس سرِ دست 267.29  ایل ایم ٹی چاول   اور 545.22 ایل ایم ٹی گیہوں موجود ہے ۔   اس طرح کل  812.51 ایل ایم ٹی اناج کا ذخیرہ دستیاب ہے ۔  این  ایف ایس اے   اور دیگر فلاحی  اسکیموں کے تحت   ایک مہینے کے لئے   55 ایل ایم ٹی  اناج کی  ضرورت ہوتی ہے ۔

          لاک ڈاؤن کے بعد سے 139.97 ایل ایم ٹی اناج اٹھایا گیا ہے اور ریل کے ذریعے  4999 اناج کی نقل و حمل کی گئی ہے ۔ یکم جولائی ، 2020 ء سے 7.78  ایل ایم ٹی اناج اٹھایاگیا ہے اور ریل کے ذریعے 278 ریل ڈبوں کے ذریعے  پہنچایا گیا ہے ۔  ریل گاڑی کے علاوہ  نقل و حمل  ، سڑک اور آبی راستوں کے ذریعے بھی کی گئی ہے ۔  یکم جولائی ، 2020 ء سے 11.09 ایل ایم ٹی اناج   بھیجا جا چکا ہے  ، جب کہ  0.28 ایل ایم ٹی اناج  شمال مشرقی ریاستوں کو بھیجا  گیا ہے ۔  

اناج کی  خریداری

          8 جولائی ، 2020 ء تک کل 389.45 ایل ایم ٹی گیہوں  ( آر ایم ایس  21-2020  ء ) اور 748.55 ایل ایم ٹی  چاول ( کے ایم ایس  20-2019 ء ) خریدا گیا ہے ۔

ایک ملک ایک راشن کارڈ

          جناب پاسوان نے کہا کہ وزارت  جنوری ، 2021 ء تک  ایک ملک ایک  راشن کارڈ  ( او این او آر سی )  کے لئے بقیہ  تمام ریاستوں  / مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو شامل کرنے کی کوشش کر رہی ہے   ۔ انہوں نے کہا کہ  اس سے پہلے کئی ریاستوں  / مرکز کے زیر انتظام علاقوں نے نیٹ ورک کنکٹیویٹی کے سست ہونے  کے چیلنج کو اجاگر کیا تھا ۔  اس سلسلے میں انہوں نے بتایا کہ انہوں نے یہ معاملہ   ڈی او ٹی  کے ساتھ اٹھایا ہے اور  ہر گرام پنچایت  کو ایک سال کے عرصے تک   مفت   نیٹ کنکشن  فراہم کرنے کی تجویز  ہے ۔

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

( م ن ۔ و ا ۔ ع ا ) (09-07-2020)

U. No.  3808



(Release ID: 1637674) Visitor Counter : 213