وزارت دفاع

وزیر دفاع جناب راج ناتھ سنگھ نے جموں وکشمیر میں 6 اسٹریٹجک پلوں کا ای-افتتاح کیا

Posted On: 09 JUL 2020 12:21PM by PIB Delhi

نئی دہلی ،09 جولائی:جموں وکشمیر میں بین الاقوامی سرحد (آئی بی) اور لائن آف کنٹرول (ایل او سی)  سے متصل حساس سرحدی علاقوں میں سڑکوں اور پلوں کی کنکٹی وٹی کے تعلق سے ایک نئے انقلاب کو آگے بڑھاتے ہوئے وزیر دفاع جناب راج ناتھ سنگھ نے آج یہاں سے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے 6 بڑے پلوں کو قوم کے نام وقف کیا۔ اسٹریٹجک اہمیت کے حامل ان پلوں کی تعمیر  ریکارڈ  وقت میں بارڈر روڈس آرگنائزیشن  (بی آر او)  نے کی ہے۔

وزیر دفاع نے ریکارڈ  وقت میں  6 پلوں کی تعمیر کا کام  مکمل کرنے کے لئے  بی آر او  کے سبھی  رینک کو مبارک باد دی اور  انتہائی دشوار گزار  علاقے  اور  خراب موسمی  حالات میں   کام کرکے  ملک کی تعمیر کی سمت میں اپنا تعاون  دینے کے لئے  ان کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ سڑکیں اور پل  کسی بھی ملک کے لئے لائف لائن  کی حیثیت رکھتے ہیں اور  دور دراز  کے علاقوں کی  سماجی – اقتصادی ترقی میں انتہائی اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ جموں وکشمیر میں  ترقیاتی  سرگرمیوں کو ترجیح دینے کے تئیں مرکزی حکومت کی عہد بستگی کا اعادہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمارے وزیراعظم جناب نریندر مودی  ان پروجیکٹوں کی پیش رفت کی برابر  نگرانی کرتے رہتے ہیں اور  ان پروجیکٹوں کی بر وقت  تکمیل  کے لئے  خاطر خواہ رقوم دستیاب کرائی جاتی ہیں۔

جناب راج ناتھ سنگھ نے کہا کہ ایک ایسے  وقت میں جب  دنیا  دوری بنانے ، ایک دوسرے  سے الگ رہنے ( کووڈ – 19 کے سبب)  پر  زور دے رہی ہے، اس وقت  لوگوں کو جوڑنے والے  ان پلوں کا  افتتاح ایک خوش گوار  تجربہ ہے۔ زبردست ہنر مندی  سے اس اہم  کام کی  تکمیل کے لئے  میں بارڈر روڈ آرگنائزیشن کو مبارک باد دینا چاہوں گا۔

بی آر او  کے عزت افزائی کرتے ہوئے وزیر دفاع نے کہا کہ بی آر او کے  ذریعے پوری عہد بستگی کے ساتھ  ملک کے سرحدی علاقوں میں سڑکوں اور پلوں کی  مسلسل تعمیر سے دور دراز علاقوں تک پہنچنے کی حکومت کی کوششوں کو حقیقت کی شکل دینے میں مدد ملے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ سڑکیں کسی بھی ملک کے لئے لائف لائن  کی حیثیت رکھتی ہیں۔ سرحدی علاقوں میں سڑکیں نہ صرف  اسٹریٹجک مضبوطی دیتی ہیں بلکہ دور دراز کے علاقوں سے اصل دھارے کو جوڑنے کا کام بھی کرتی ہیں۔

جموں وکشمیر کے لوگوں کا ان کے تعاون کے لئے شکریہ ادا کرتے ہوئے جناب راج ناتھ سنگھ نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ جدید قسم کی سڑکوں اور پلوں کی تعمیر سے خطے میں خوش حالی آئے گی۔ ہماری حکومت کو، ہمارے سرحدی علاقوں میں بنیادی ڈھا نچے کے فروغ کے تئیں پابند عہد ہے اور  اس کے لئے ضروری وسائل  بیہم پہنچائے جائیں گے۔ ہماری حکومت نے جموں وکشمیر کی ترقی میں گہری  دلچسپی لی ہے۔ جموں وکشمیر کے لوگوں  اور مسلح افواج  کی ضرورتوں کو ذہن میں رکھتے ہوئے متعدد دیگر  ترقیاتی کام بھی  زیر غور ہیں، جن کا اعلان مناسب وقت پر کیا جائے گا۔ جموں وکشمیر خطے میں تقریبا  ایک ہزار کلو میٹر  طویل  سڑکیں فی الحال زیر تعمیر ہیں۔

وزیر دفاع نے اعتراف کیا کہ  گزشتہ دو برسوں کے دوران جدید ترین ٹیکنالوجی اور  سازو سامان کا استعمال کرتے ہوئے بی آر او نے  2 ہزور 200 کلو میٹر سے زیادہ کٹنگ اور  4 ہزاور 200  کلو میٹر  سڑکوں کی سرفیسنگ کا کام کیا ہے اور  تقریبا  پانچ ہزار 800 میٹر مستقل حیثیت رکھنے والے پلوں کی تعمیر ہوئی ہے۔

ان 6 پلوں کا افتتاح وزیر مملکت (آزادانہ چارج) اور  وزیرا عظم کے دفتر، عملہ ، عوامی شکایات  وپنشن، محکمہ جوہری توانائی اور  محکمہ  خلاء  کے وزیر مملکت  ڈاکٹر جتیندر سنگھ کی موجودگی میں ہوا۔ جموں کے رکن پارلیمنٹ جناب جگل کشور شرما ویڈیو لنک کے ذریعے سائڈ پر موجود تھے۔

کٹھوعہ ضلع میں ترنانلا پر  دو پل  اور اکھنور ؍ جموں ضلع میں  اکھنور – پلن والا  روڈ پر  واقع  چار پلوں کی لمبائی 30 سے  300 میٹر ہے، اور  ان کی تعمیر  43 کروڑ روپے کی مجموعی لاگت سے ہوئی ہے۔ بی آر او  کے پروجیکٹ  سمپرک کے ذریعے  تعمیر کئے گئے یہ پل  مسلح افواج کی اسٹریٹجک نقطہ نظر سے اہم سیکٹر میں ان کی نقل وحمل  کے لئے سہولت بیہم پہنچائیں گے اور  دور دراز کے سرحدی علاقوں کی بحیثیت مجموعی اقتصادی ترقی میں بھی اس سے مدد ملے گی۔

اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے بی آر او کے ڈائریکٹر جنرل، لیفٹیننٹ جنرل ہرپال سنگھ نے  قوم کی تعمیر میں بی آر او  کے تعاون کو اجاگر کیا اور  وزیر دفاع کا ان کی مسلسل رہنمائی اور تعاون کے لئے شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے اس اعتماد کا اظہار بھی کیا کہ بی آر او  مقررہ اہداف  کی تکمیل کے لئے اپنی کوششوں کا سلسلہ جاری رکھے گا۔

چیف آف آرمی اسٹاف جنرل ایم ایم نرونے، سکریٹری دفاع  ڈاکٹر اجے کمار ، بی آر او کے ڈائر یکٹر جنرل ، لیفٹیننٹ جنرل ہرپال سنگھ، دہلی میں اور  سائڈ پر فوج اور  سول ایڈمنسٹریشن کے سینئر اہلکار موجود تھے۔

************

 

(م ن ۔   م م- ق ر )

)09.07.2020)

U-3797



(Release ID: 1637522) Visitor Counter : 260