سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت

این اے ٹی ایم او نے اپنے کووڈ-19 ڈیش بورڈ کے چوتھے اپ ڈیٹ کئے گئے ورژن کو شائع کیا

Posted On: 06 JUL 2020 3:27PM by PIB Delhi

نیشنل ایٹلاس اینڈ تھیمیٹک میپنگ آرگنائزیشن (این اے ٹی ایم او) نے جو سائنس وٹکنالوجی کی وزارت بھارت سرکار کے سائنس وٹکنالوجی کے محکمے کے تحت ذیلی شعبے کے طور پر کام کررہا ہے،19 جون کو اپنے سرکاری پورٹل http://geoportal.natmo.gov.in/Covid19/ پر کووڈ-19 ڈیش بورڈ کے چوتھے اپ ڈیٹ کئے گئے ورژن کو شائع کیا۔

کووڈ-19 ڈیش بورڈ کےچوتھے اپ ڈیٹ ورژن کی خصوصیتیں ہیں:

1 -ایک واحد میپ (نقشے) ونڈو جس ے توسط سے استعمال کرنے والے کو کووڈ-19 سے متعلق تفصیلی معلومات مل سکتی ہے۔

تصویر1: کووڈ کے اعداد وشمار اور صحت سہولیات کے لئے واحد میپ فریم۔

Description: https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/UntitledOMVE.png

2- کووڈ کے اعداد وشمار: مصدقہ معاملے وصحت یاب ہونے والے لوگوں کی تعداد واموات صحت یابی کی شرح اور اموات کی شرح معلومات ریاست اور ضلع کے مطابق دی گئی ہے، جبکہ صحت کی سہولتوں سے متعلق جانکاری جیسے اسپتال، ٹسٹ لیبس، بلڈ بینک یعنی اسی میپ فریم میں دیکھے جاسکتے ہیں۔


Description: https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002DDD6.gif Description: https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003GQ3N.gif

تصویر2: صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت کے ڈیٹا پر مبنی ریاست کے اعتبار سے کووڈ کے اعداد وشمار نیز صحت یابی کی شرح اور مرنے والوں کی شرح کی گنتی شامل ہے۔

3- ڈیٹا کو دکھانے کے لئے ’ڈرل ڈاؤن‘ طریقہ کار اپنایا گیا ہے۔ استعمال کرنے والے ریاست کا انتخاب کرکےکووڈ معاملوں کے ضلع کے اعتبار سے تقسیم اور دستیاب صحت کی بنیادی سہولتوں کو دیکھ سکتے ہیں۔ استعمال کرنے والے زوم کرکے انفرادی طور پر صحت کی سہولت کی جانکاری بھی حاصل کرسکتے ہیں۔ عام لوگوں کے لئے کچھ سود مند جانکاری جیسے پتہ، زمرے اور شہر کی لوکیشن وغیرہ انفارمیشن ٹول کے ساتھ دی گئی ہے۔ڈیٹاوزوالائزیشن کے لئے کارٹو گرافک ترجیحات پر غور کیا گیا ہے اور اسے اپنایا گیا ہے تاکہ آسانی سے قابل تشریح ڈیٹا وزوالائزیشن کو یقینی بنایا جاسکے۔

Description: https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0042B5S.jpg

 

تصویر3: مہاراشٹر کا ریاستی منظر نامہ وکووڈ-19 کے علاج کے لئے دستیاب صحت سہولیات کی تفصیلی جانکاری سہولتوں کی تفصیلی لوکیشنل انفارمیشن کووڈ اعداد وشمار- مصدقہ، فعال صحت یاب ہونے، مرنے والوں کے معاملات کے ساتھ صحت یابی کی شرح ، اموات کی شرح۔ پچھلے 15 دنوں کی کووڈ کی صورتحال کو ایک گراف میں دکھایاگیا ہے۔

4- ریاست کے منظر نامے کو چارٹ کے ذریعے سے نمایاں کیاگیا ہے اور اس میں پچھلے 14 دنوں کے ڈیٹا پر خصوصی دھیان دیاگیا ہے۔ سب سے زیادہ مصدقہ معاملے والے دو ریاستیں ڈی فالٹ کے طور پر دکھائی گئی ہیں اور کوئی بھی استعمال کرنے والا ڈراپ ڈاؤن کے ذریعے سے کسی دوسری ریاست کی جانکاری دیکھنے کا متبادل چن سکتے ہیں۔ کووڈ-19 ایک عالمی سطح کی صحت آفات ہے اور فی الحال عالمی ایمرجنسی کی صورتحال ہے۔ دنیا کے 217 ملک اس مہلک بیماری سے لڑنے کے لئے بھاری مشکلات کا سامنا کررہے ہیں اور بھارت بھی اس سے مستثنیٰ نہیں ہے اور پہلا کووڈ کا مصدقہ معاملہ 30 جنوری 2020 کو ملک میں پایاگیا تھا۔ کووڈ-19 نے خطرناک اور سنگین صورتحال پیدا کردی ہے۔ بھارت سرکار نے ملک کے کمیونٹی صحت پر اس کے منفی اثر کو کنٹرول کرنےکے لئے بہت سے اقدامات کیے ہیں۔ جیسے کووڈ کے مخصوص صحت کا بنیادی ڈھانچہ کو مضبوط کرنا وسماجی برتاؤ کو کنٹرول کرنے کے لئے بیداری پھیلانا وغیرہ۔

اس طرح کے حالات میں شہریوں میں بیداری پیدا کرنا اور تشویش وڈر وخوف کو دور کرنے کے لئے سب سے مقبول اپروچ (طریقہ کار) ڈیش بورڈ کے ذریعے صورتحال کا تجزیہ کرنا ہے۔ سائنس وٹکنالوجی کی وزارت میں سائنس وٹکنالوجی کے شعبے کے جیواسپاتیل گروپ کی رہنمائی کے تحت این اے ٹی ایم او نے 14 اپریل 2020 کو اپنے کووڈ-19 ڈیش بورڈ کو ہوسٹ کرنےکی پہل کی۔ تاکہ کووڈ-19 سے نمٹنے کے لئے سبھی سرکاری محکمہ کے ڈیٹا کو جمع کرنے اور انہیں سنگل ونڈو پلیٹ فارم پر دستیاب کرایا گیا۔ عام طور پر دیگر کووڈ ڈیش بورڈ وکووڈ معاملوں کے صرف ریاست ضلع وار تقسیم پر دھیان دیا جاتا ہے لیکن این اے ٹی ایم او نے اپنے ڈیش بورڈ میں صحت سے متعلق بنیادی ڈھانچے سے جڑی اطلاعات کو پھیلانے کی گنجائش کی ہے، جس سے عام لوگوں کو اس معاملے پر ضروری جانکاری حاصل کرنے میں مدد حاصل ہوسکتی ہے۔ کووڈ-19 ڈیش بورڈ کی ابتدائی ہوسٹینگ کے بعد اسے وقتاً فوقتاً اپ ڈیٹ کیاگیا ہے، جس سے یہ مصدقہ تھیمیٹک معلومات یا جانکاری کی دستیابی کی بنیاد پر بدلتی صورتحال کے ساتھ تال میل بنائے رکھتا ہے۔


Description: https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image005SVN6.jpg

کووڈ-19 عالمی وبا نے ایک ڈائنامک منظر نامہ نافذ کیا ہے جو ایک مختصر وقفے کے اندر تیزی سے بدل رہا ہے۔ وجہ سے متعلق اثر کا رشتے کا تجزیہ آبادیاتی، سماجی، اقتصادی عوام پر غور کرنے میں کیا جاسکتا ہے، جو ہمیں اس منظر نامے سے زیادہ سے زیادہ معلومات حاصل کرنے میں مدد کرسکتا ہے۔  یہ سیکھنے کا ایک موقع ہے۔ یہ تجربہ مستقبل میں اس طرح کی جان لیوا بیماریوں سے لڑنے میں مدد کرسکتا ہے۔

...............................................................

 

م ن، ح ا، ع ر

06-07-2020

U-3733


(Release ID: 1637148) Visitor Counter : 205