وزارت خزانہ

سی آر سی ایل اور ‘کنٹیکٹ لیس کسٹم’ کا فروغ

Posted On: 07 JUL 2020 3:49PM by PIB Delhi

نئی دہلی،7 جولائی، مرکزی بورڈ برائے بالواسطہ ٹیکس اور کسٹم (سی بی آئی سی) کے چیئرمین ، جناب ایم اجیت کمار نے گذشتہ روز سینٹرل ریونیو کنٹرول لیبارٹری (سی آر سی ایل) میں شامل کئی نئے اور جدید ٹیسٹنگ آلات کو متعارف کرایا۔ جس سے محکمہ کسٹم کی داخلی جانچ کی صلاحیت میں خاطر خواہ اضافہ ہوجائے گا۔  ایسی صورتحال میں ، درآمد اور برآمد کی منظوری پہلے سے کہیں زیادہ تیزی سے ممکن ہوگی۔ انہوں نے سی بی آئی سی کے ایک اہم پروگرام‘ترنت کسٹمز’  کے ‘‘کنٹیکٹ لیس کسٹم’’ میں مدددینے  متعلق نئی آٹی سہولییات کا بھی آغاز کیا۔

اس موقع جناب  کمار نے  ایک کتابچہ جاری کیا ، تاکہ جدید ترین آلات کی وسیع پیمانے پر ترقی کے بعد ، سی آر سی ایل کے آلات اور جانچ کی سہولیات کو اجاگر کیا جاسکے۔ اس پر تقریبا  80 کروڑ روپے لاگت آئی ہے۔ نئی دہلی ، کاندلا ، وڈوڈرا ، ممبئی ، نہا شیوا ، کوچی ، چنئی اور وشاکھاپٹنم میں قائم 8سی آر سی ایل تجربہ گاہوں کو کیمیکل کی جانچ  کے لیے این اے بی ایل کی منظوری مل گئی ہے۔ یہ کام آئی ایس او / آئی ای سی 17025:2017 کے تحت انجام دیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ ، نئی دہلی اور چنئی میں سی آر سی ایل کی لیبارٹریوں کو فورینسک ٹیسٹنگ (این ڈی پی ایس مادہ کی جانچ) کے لئے این اے بی ایل سے منظوری ملی ہے۔

جن آئی ٹی سہولتوں کو متعارف کرایا گیا ہے  اور جن کا مقصد کنٹیکٹ لیس کسٹم کو فروغ دینا ہے ان کے ذریعے  درآمد گنندگان کو یہ اختیار دیا گیا ہے کہ ا پنے بینک کھاتوں اور اے ڈی کوڈ میں آئی سی ای جی اے ٹی ای کے ذریعےخود تبدیلیاں کرسکتے ہیں۔ اور کسٹم افسر سے رجوع کیے بغیر آئی سی ای جی اے ٹی ی پر رجسٹر کراسکتے ہیں۔

آج اعلان کردہ سب سے بڑی اختراع  میں سے ایک یہ ہے کہ آئی سی ای ایس میں بانڈز کو خود بخود یا خود بخود ڈیبٹ کرنا ہے تاکہ درآمد کنندہ کو دستی طور پر کیے جانے والے ڈیبٹ حاصل کرنے کے لئے کسٹم ہاؤس میں جانے کی ضرورت نہیں ہوگی۔ یہ بھی فیصلہ کیا گیا ہے کہ بانڈ کی باقی رقم کو درآمدی دستاویز میں دکھایا جائے گا جس سے درآمد کنندگان کو اپنی درآمدات کی منصوبہ بندی کرنے میں مدد ملے گی۔ چیئرمین نے ان جدید سہولیات کی افادیت  کو اجاگر کیا جن سے  کسٹم حکام کے ساتھ براہ راست  رابطہ کرنے کا عمل کم سے کم ہوجائے گا۔

اس کے علاوہ ایک اہم بات یہ ہے کہ ذاتی طور پر رابطہ قائم کیے بغیر  اسسمنٹ کے پہلے مرحلے کے لیے بنگلورو اور چنئی میں قائم شدہ ایک جگہ سے حاصل ہونے والی سہولتوں کے تحت  سی بی آئی سی 15 جولائی  2020  سے تمام کسٹم محکموں میں ترنت سویدھا کیندر قائم کرے گا۔ امید ہے کہ اس سے کسٹم کی کلیئرنس کے طریقہ کار میں مزید آسانی پیدا ہوگی۔

****************

م ن۔ اج ۔ ر ا

U:3752



(Release ID: 1637146) Visitor Counter : 194