وزارتِ تعلیم
فروغ انسانی وسائل کے مرکزی وزیر نے کووڈ-19 وبا کے پیش نظر امتحانات سےمتعلق یوجی سی کے ترمیم شدہ رہنما خطوط اور یونیورسٹیوں کیلئے تعلیمی کلینڈر جاری کیے
Posted On:
07 JUL 2020 2:40PM by PIB Delhi
فروغ انسانی وسائل کے مرکزی وزیر جناب رمیش پوکھریال نشنک نے کووڈ-19 وبا کو دیکھتے ہوئے 6 جولائی 2020 کو نئی دہلی میں ورچول طریقے سے امتحانات سے متعلق یوجی سی کے ترمیم شدہ رہنما خطوط اور یونیورسٹیوں کیلئے تعلیمی کلینڈر جاری کیے۔ جناب پوکھریال نے کہا کہ یہ فیصلہ طلباء کی صحت، تحفظ، شفاف اور یکساں موقع عطا کرنے کے اصولوں کے تحفظ کیلئے لیا گیا ہے۔اسی کے ساتھ تعلیمی ساکھ، کریئر کے مواقع نیز عالمی سطح پر طلباء کے مستقبل کی پیش رفت کو یقینی بنانا بھی بیحد اہم ہے۔ انہوں نے کووڈ -19 وبا کے مشکل وقت میں تعلیم، مطالعہ، امتحانات، تعلیمی کلینڈر وغیرہ سے متعلق مختلف اُمور کے حل کیلئے مسلسل کوشش کرنے کیلئے یوجی سی کے اقدامات کی ستائش کی۔
اپریل 2020 میں یو جی سی گرانٹ کمیشن نےاس پر غور کرنے اور امتحانات اور تعلیمی کلینڈر پررہنما خطوط سے متعلق معاملات کے سلسلے میں تجاویز دینے کیلئے ماہرین کی ایک کمیٹی قائم کی تھی۔ کمیٹی کی رپورٹ کی بنیاد پر یوجی سی نے 29 اپریل 2020 کو امتحانات اور تعلیمی کلینڈر سے متعلق رہنما خطوط کو جاری کیا۔ یو جی سی نے ماہرین کی کمیٹی سے درخواست کی تھی کہ وہ رہنما خطوط پر دوبارہ غور کرے اور امتحانات، یونیورسٹیوں/ کالجوں میں امتحانات نامزدگی نیز نئے تعلیمی سال کی شروعات کیلئے متبادل تجاویز پیش کریں کیوں کہ کووڈ کے معاملے کی تعداد ابھی بھی بڑھ رہی ہے۔ کمیشن نے 6 جولائی 2020 کو اپنی میٹنگ میں کمیٹی کی رپورٹ کو تسلیم کرلیا اور کووڈ-19 وبا کو دیکھتے ہوئے یونیورسٹیوں کیلئے امتحانات اور تعلیمی کلینڈر سے متعلق یوجی سی کے ترمیم شدہ رہنماخطوط کو منظوری دے دی۔
رہنما خطوط کی اہم جھلکیاں اس طرح ہیں:
- ہندوستان میں کووڈ -19 وبا سے متعلق غیریقینی صورتحال کو دیکھتے ہوئے طلباء کی صحت، تحفظ ، شفاف اور یکساں مواقع فراہم کرنے کے اصولوں کا خیال رکھنا اہم ہے۔ اسی کے ساتھ ساتھ تعلیمی ساکھ کریئر کےمواقع نیز عالمی سطح پر طلبا کے مستقبل کی پیش رفت کو یقینی بنانا بھی بیحد ضروری ہے۔ طلباء کی تعلیمی پیش رفت کسی بھی تعلیمی نظام بیحد اہم سنگ میل ہے۔ امتحانات میں شفافیت طلباء کو خود اعتمادی اور سکون فراہم کرتا ہےاور یہ اس صلاحیت، کارکردگی نیز ساکھ کی نمائندگی کرتا ہےجو عالمی سطح پر قبولیت کیلئے ضروری ہے۔
- یونیورسٹیوں/ تعلیمی اداروں کے ذریعے ستمبر 2020 کے آخر تک آف لائن (پین اور پیپر)/ آن لائن/ بلینڈیڈ (آن لائن + آف لائن) موڈ میں ٹرمل سمسٹروں/ آخری برس / امتحانات کا انعقاد کیاجائے۔
- بیک لاگ والے ٹرمنل سمسٹروں کے طلباء/ آخری برس کے طلباء کا لازمی طور سے امکانات اور سازگار ہونے کے مطابق آف لائن (پین اور پیپر)/ آن لائن /بلینڈیڈ(آن لائن + آف لائن ) موڈ میں امتحانات منعقد کرکے ان کا جائزہ لیا جانا چاہئے۔
- ایسے معاملے میں جب ٹرمنل سمسٹر / آخری سال کا کوئی طالب علم جس کسی بھی سبب سے یونیورسٹیوں کے ذریعے منعقدہ امتحان میں موجود رہنے میں ناکام ہے اسے ایسے نصاب / مضامین کیلئے خصوصی امتحان میں حصہ لینے کا موقع دیاجاسکتا ہے جس کا انعقاد یونیورسٹیوں کے ذریعے جب بھی اور جہاں بھی ممکن ہو، کیاجاسکتا ہے۔ جس سے کہ طالب علم کو کوئی بھی پریشانی / نقصان نہ ہو۔ مذکورہ امر صرف ایک بار کے قدم کے طور پر موجودہ تعلیمی سال 20-2019 میں لاگو ہوگا۔
- انٹرمیڈیٹ سمسٹر / سالانہ امتحانات کے بارے میں رہنما خطوط جیسا کہ 29 اپریل 2020 کو نوٹیفائی کیا ہوا ہے، کوئی تبدیلی نہیں کی جائےگی۔
- اگر ضرورت پڑی تو یونیورسٹیوں اور کالجوں میں داخلے نیز تعلیمی کلینڈر سے متعلق تفصیلات الگ سے 29 اپریل 2020 کو جاری سابقہ رہنما خطوط میں درج تفصیلات کی جگہ پر جاری کیے جائیں گے۔
29اپریل2020 کو جاری کردہ یوجیو سی کے رہنما خطوط کے لئے یہاں کلک کریں:
-----------------------
م ن۔م ع۔ ع ن
U NO: 3755
(Release ID: 1637118)
Visitor Counter : 204