امور داخلہ کی وزارت
مرکزی وزیر داخلہ جناب امت شاہ اور وزیر دفاع جناب راج ناتھ سنگھ نے 250 آئی سی یو بیڈ کے ساتھ ایک ہزار بستروں والے سردار ولبھ بھائی پٹیل کووڈ – 19 اسپتال کا دورہ کیا
مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے کہا ہے کہ وزیراعظم جناب نریندر مودی چیلنج بھرے اس دور میں دہلی کے عوام کی مدد کے لئے پوری طرح عہد بستہ ہیں اور کووڈ – 19 اسپتال ان کے اس عزم کی عکاسی کرتا ہے
جناب امت شاہ نے کہا ہے کہ میں ڈی آر ڈی او، ٹاٹا اور اپنی مسلح افواج کے طبی عملے کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے اس موقع پر تعاون کیا اور ایمرجنسی سے نمٹنے میں مدد کی
Posted On:
05 JUL 2020 7:33PM by PIB Delhi
نئی دہلی،06؍جولائی، مرکزی وزیر داخلہ جناب امت شاہ اور وزیر دفاع جناب راج ناتھ سنگھ نے دہلی کنٹون منٹ میں 250 آئی سی یو بستروں کے ساتھ ایک ہزار بستر والے سردار ولبھ بھائی پٹیل کووڈ -19 اسپتال کا دورہ کیا۔ اس سے عوام کی فلاح وبہبود کے لئے مودی حکومت کے عہد کی عکاسی ہوتی ہے۔ عوامی فلاح وبہبود میں اضافہ کرنے اور کووڈ – 19 کو ہرانے اور جہاں تک ممکن ہو لوگوں کی جان بچانے کے اس جذبے سے یہ اسپتال ڈی آر ڈی او ، وزارت داخلہ، صحت وخاندانی بہبود کی وزارت ، مسلح افواج اور ٹاٹا سنس نے 12 کے ریکارڈ وقت میں تیار کیا ہے۔
اس موقع پر مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے کہا کہ وزیراعظم جناب نریندر مودی دہلی میں عوام کی مدد کرنے کے لئے پوری طرح عہد بستہ ہیں اور اس چیلنج بھرے وقت میں یہ کووڈ اسپتال ایک بار پھر ان کے عہد کو اجاگر کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں ڈی آر ڈی او ، ٹاٹا اور مسلح افواج کے طبی عملے کا شکریہ ادا کرتا ہوں، جنہوں نے اس موقع پر تعاو کیا اور ایمرجنسی سے نمٹنے میں مدد کی۔
صحت کے مرکزی وزیر ڈاکٹر ہرش وردھن ، امور کے داخلہ کے وزیر مملکت جناب جی کشن ریڈی ، دہلی کے وزیر اعلی جناب اروند کجریوال اور ڈی آر ڈی او کے چیئر مین جناب جی ستیش ریڈی اس موقع پر موجود تھے۔
وزیراعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں مرکزی وزیر داخلہ جناب امت شاہ نے 14 جون سے دہلی – این سی آر میں کووڈ - 19 کے بندو بست اور اس سے نمٹنے کے طور طریقوں کا جائزہ لینے کے لئے کئی میٹنگیں کیں۔ جناب امت شاہ کی ہدایت پر کئی اہم فیصلے کئے گئے جن میں دہلی کے اسپتالوں میں کووڈ کے علاج کے لئے قیمتوں میں ایک تہائی کمی ، 20 ہزار اضافی بستروں کی فراہمی ، ریپڈ اینٹی جین کٹس کے ذریعے ٹیسٹنگ میں اضافہ، گھیرا بندی والے زون کی پھر سے نشان دہی اور آروگیہ سیتو اور اتہاس ایپ کے ذریعے متاثرہ افراد کا پتہ لگانا اور ایمس کے ماہر ڈاکٹروں کے ذریعے مریضوں کو کووڈ ٹیلی میڈیسن فراہم کرنا شامل ہے۔
اس اسپتال کو مسلح افواج کی طبی خدمات ( اے ایف ایم ایس ) کے ڈاکٹروں ،نرسو ں کی طبی ٹیم اور معاون عملے کے ذریعہ چلایا جائے گا جبکہ اس کی دیکھ بھال ڈی آر ڈی او کے ذریعہ کی جائے گی۔اس کے علاوہ مریضوں کی ذہنی دیکھ بھال کے لئے اسپتال میں ڈی آر ڈی او کے بندوبست کے تحت نفسیانی مشاورتی سینٹر بھی قائم کیا گیا ہے ۔
ضلع انتظامیہ کے ذریعہ بھیجے گئے کووڈ -19 کے مریضوں کو اس اسپتال میں داخل کیا جائے گا اور ان کا مفت علاج کیا جائے گا البتہ سنگین حالت کے مریضوںکو نئی دلی کے ایمس میں بھیجا جائے گا۔
اس پروجیکٹ کے فنڈ میں ٹاٹا سنس نے بڑا تعاون کیا ہے اس کے علاوہ بھارت الیکٹرانکس لمیٹیڈ ، بھارت ڈائنا مکس لمیٹیڈ ، استر مائیکروویو پروڈکٹس لمیٹیڈ ،سری وینکٹیشور انجنئرس ، برہموس پرائیویٹ لمیٹیڈ ، بھارت فورج اور ڈی آر ڈی او کے ملازمین کی ایک دن کی تنخواہ کا عطیہ شامل ہے۔
مرکزی طور پر ائیر کنڈیشنڈ یہ منفرداسپتال 25 ہزار مربع میٹر پر پھیلا ہوا ہے جس میں 250 آئی سی یو بستر شامل ہیں ۔ آئی سی یو کے بستروں پر ہر ایک پر مانیٹرنگ کا سازوسامان اور وینٹی لیٹر موجود ہیں۔ یہ اسپتال تیزی سے تعمیر والی تکنیک کے استعمال کرتے ہوئے تعمیر کیا گیا ہے۔
اسپتال میں ریسپشن اور مریضوں کے داخلے کا علیحدہ بلاک ہے جبکہ فارمیسی اور لیبوریٹری کا ایک میڈکل بلاک، ڈیوٹی ڈاکٹروں اور نرسوں کی رہائش، چار رخی مریضوں کے بلاک شامل ہیں، جس میں ہر ایک میں 250 بستر ہیں۔ راہداری کا نیٹ ورک اس طرح تیار کیا گیا ہے، جس سے مریضوں کے لئے علیحدہ جبکہ ڈاکٹروں عملے کی آمد ورفت کے لئے علیحدہ راستے ہیں۔ صفائی ستھرائی کی سہولیات اور بیت الخلاء وغیرہ بلاک کے درمیان بنائے گئے ہیں تاکہ مریض آسانی سے وہاں تک پہنچ سکیں۔
مریضوں کے بلاک ، مریضوں اور طبی دیکھ بھال کے عملے کی تمام سہولیات سے آراستہ ہیں، مریضوں کی سہولیات میں ہر بستر تک آکسیجن کی سپلائی ، ایکسرے ، الیکٹرو کارڈیو گرام (ایس سی جی) ، خون کے جانچ کی سہولیات ، وینٹی لیٹر ، کووڈ کے ٹسٹ کی لیب، وہیل چیئرس، اسٹیچرس اور دیگر طبی سازو سامان شامل ہیں۔ ڈی آر ڈی او نے کووڈ – 19 کی ٹیکنالوجی کو استعمال کیا ہے جو صنعت نے پچھلے تین میں تیار کی ہیں۔ ان میں وینٹی لیٹر ، جراثیم کش راہ داری ، ذاتی تحفظ کا سامان ( پی پی ای) این 95 ماسک ، سینیٹائزر ڈسپنسر، سینیٹائزیشن کے چیمبر، طبی روبو ٹرالیاں، وغیرہ اس اسپتال میں استعمال کی جائیں گی۔
اس اسپتال کی سکیورٹی کے لئے ، سکیورٹی کا عملہ ، سی سی ٹی وی اور نگرانی اور کنٹرول نظام شامل ہیں۔ اسپتال کا آگ سے تحفظ اور کنٹرول کے مربوطہ نظام سے لیس ہے۔ ماحولیاتی تحفظ اور کچرے کے بندو بست کو بھی اسپتال کے ڈیزائن میں شامل کیا گیا ہے۔ عملے، عوام کی موٹر گاڑیوں، ایمبولنس اور آگ بجھانے والی گاڑیوں وغیرہ کی پارکنگ کے لئے ایک بڑا علاقوہ مخصوص کیا گیا ہے۔
یہ اسپتال 12 دن میں تعمیر ہونے کے بعد 5 جولائی سے چالو ہوگیا ہے۔ اس اسپتال کے شروع ہونے سے دہلی میں کووڈ – 19 کے لئے اضافی 11 فیصد بستروں کی فراہمی ممکن ہوئی اور اس طرح موجودہ صورت حال پر قابو پایا گیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
(م ن- و ا- ق ر)
(06-07-2020)
U-3719
(Release ID: 1636779)
Visitor Counter : 250