زراعت اور کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کی وزارت

ٹڈیوں کی روک تھام کے سلسلے میں نئے زاویوں کا اضافہ- کیمیاوئی محلول کا چھڑکاؤ، نشان زد علاقوں میں شروع کیا گیا


بِل ہیلی کاپٹر کے ذریعے راجستھان میں ضلع جیلسمیر کے آر ڈی باندا میں پہلا چھڑکاؤ کیا گیا

11 اپریل 2020 سے ٹڈیوں پر قابو حاصل کرنے کے آپریشن ، راجستھان، مدھیہ پردیش، پنجاب، گجرات، اترپردیش ، مہاراشٹر، چھتیس گڑھ، ہریانہ اور بہار کے تقریبا 2.5 لاک ہیکٹئر رقبے میں مکمل کئے گئے ہیں

Posted On: 05 JUL 2020 2:45PM by PIB Delhi

نئی دہلی ،06 جولائی  :ٹڈیوں کے حملے سے فصلوں کو لاحق ہونے والے خسارے کی روک تھام کے آپریشن لگاتار جاری ہیں، 4 جولائی 2020 کو ٹڈیوں کی روک تھام کی سرگرمیوں میں ایک نئے زوائے کا اضافہ ہوا۔ ایک بل ہیلی کاپٹر نے راجستھان کے تحت ضلع جیسلمیر میں 65 آرڈی باندا ایریا میں پہلی پرواز انجام دی اور نشان زد علاقوں میں کیمیاوی محلول کا چھڑکاؤ کیا۔ یعنی  ٹڈیوں کی روک تھام کے سلسلے میں کی جانے والی کوششو ں کو منظم بنایا۔

11 اپریل 2020 سے شروع کئے گئے ان آپریشنوں کےتحت 3 جولائی 2020 تک  راجستھان ، مدھیہ پردیش، پنجاب ، گجرات ،  اترپردیش، اور ہریانہ میں  ٹڈی دلوں کی روک تھام سے متعلق سرکل دفاتر کی جانب سے  ایک لاکھ 35207 ہیکٹیر رقبے میں کنٹرول آپریشن انجام دئے جاچکے ہیں۔ اسی طریقے سے 3 جولائی 2020 تک  راجستھان ، مدھیہ پردیش، پنجاب ، گجرات ، اترپردیش، مہاراشٹر ، چھتیس گڑھ ، ہریانہ ، بہار  میں ریاستی حکومتوں کی جانب سے 113215.5 ہیکٹئر رقبے میں ٹڈیوں پر قابو حاصل کرنے کے آپریشن مکمل کئے جاچکے ہیں۔

3 اور 4 جولائی 2020 کی درمیانی شب میں راجستھان کے  6 اضلاع یعنی  جیسلمیر، باڑھ میر،  بیکانیر، جودھ پور،  ناگور اور دوسہ کے  25 مقامات پر کنٹرول آپریشن انجام دئے گئے۔ اترپردیش کے  دو مقامات پر  ضلع جھانسی کےتحت ایل سی او کے  ذریعے کنٹرول آپریشن مکمل کئے گئے، اس کے علاوہ ریاستی زرعی محکموں نے بھی  جھانسی  اور مہوبہ اضلاع میں چار مقامات پر کنٹرول آپریشن چلائے۔ اسی طریقے سے  راجستھان کے  تحت بھرت پور ضلع میں دو مقامات پر کنٹرول آپریشن تین اور چار جولائی 2020  کی درمیانی شب میں انجام دئے گئے۔ یہ تمام تر آپریشن  ٹڈی دل کے بکھرے ہوئے ٹکڑوں کو ختم کرنے کے لئے انجام دئے گئے۔

گجرات ، اترپردیش ، مدھیہ پردیش ، مہاراشٹر ، چھتیس گڑھ، بہار اور ہریانہ  جیسی ریاستوں میں  فصلوں کو کوئی قابل ذکر نقصان نہیں پہنچا ہے۔ تاہم راجستھان کے کچھ اضلاع میں  فصلوں کو چھوٹا موٹا  نقصان ضرور لاحق ہوا ہے۔ ریاست راجستھان  کے ضلع جیسلمیر ، باڑ  میر ، بیکانیر،  جودھپور، ناگور ، دوسہ اور بھرت پور میں بلوغت کو پہنچنے سے قبل کے ٹڈی دل جو گلابی رنگ کے ہیں اور بالغ پیلے رنگ کی ٹڈیاں سرگرم ہیں، اسی طریقے سے اترپردیش کے ضلع جھانسی اور مہوبہ میں بھی  ایسے  ہی ٹڈی دل مصروف عمل ہیں۔

 

Description: https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001DWWE.gif

بِل ہیلی کاپٹر اپنی پہلی پرواز کیلئے جیسلمیر میں تیار دیکھا جاسکتا ہے۔

2-راجستھان میں ٹڈیوں کی روک تھام کے لئے موٹر گاڑیوں  اور ٹیموں کے ساتھ تیار ایک پورا بیڑا اپنے سفر پر نکلنے کے لئے تیار ہے

3- جودھ پور میں ڈرون کو اسپرے آپریشن کے دوران مصروف عمل دیکھا جاسکتا ہے۔

4- دوسہ راجستھان میں ایک کھیت میں مردہ  ٹڈیوں کا ڈھیر ملاحظہ کیا جاسکتا ہے۔

************

 

 

(م ن ۔   وا- ق ر )

)06.07.2020)

U-3718


(Release ID: 1636775) Visitor Counter : 183