وزارت خزانہ
سورن گولڈ بونڈ اسکیم 21-2020 (سیریزIV) ایشو قیمت
Posted On:
04 JUL 2020 12:32PM by PIB Delhi
بھارت سرکاری کے نوٹیفکیشن نمبر ایف نمبر4(4) بی، (ڈبلیو اینڈ ایم)، 2020 مورخہ 13 اپریل 2020 کے مطابق سورن گولڈ بونڈ 21-2020 (سیریزIV) 6 سے 10 جولائی 2020 تک کے لئے کھلی رہے گی اور تصفیے کی تاریخ 14 جولائی 2020 ہے۔ خریداری کی مدت کے دوران بونڈ کی ایشو قیمت 4852 روپے فی گرام ہوگی، جیسا کہ آر بی آئی کے ذریعے 3 جولائی 2020 کو جاری اپنی پریس ریلیز میں بھی شائع کی گئی ہے۔
بھارت سرکار نے ریزروبینک آف انڈیا کے صلاح ومشورے سے ان سرمایہ کاروں کو ایشو قیمت پر 50 روپے فی گرام کی چھوٹ دینے کا فیصلہ کیا ہے، جو آن لائن درخواست دیں گے اور ڈیجیٹل موڈ کے ذریعے سے ادائیگی کریں گے۔ اس طرح کے سرمایہ کاروں کے لئے گولڈ بونڈ کی ایشو قیمت 4802 روپے فی گرام ہوگی۔
...............................................................
م ن، ح ا، ع ر
05-07-2020
U-3709
(Release ID: 1636740)
Visitor Counter : 166