امور داخلہ کی وزارت
مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے ملک میں مانسون اور سیلاب سے متاثر ہونے والے بڑے دریاؤں کے طاس کے علاقوں کی صورتحال سے نمٹنے کے لئے اقدامات کی تیاریوں کا جائزہ لینے کے لئے میٹنگ منعقد کی
امت شاہ نے جان ومال کے نقصانات کو کم سے کم کرنے اور سیلاب کو روکنے کے لئے ایک منظم اسکیم تیار کرنے کے لئے افسروں کو ہدایت دی
مرکزی وزیر داخلہ نے بہار، اترپردیش اور شمال مشرقی ریاستوں میں سیلاب کی صورتحال کے مستقبل حل کے لئے ترجیحی علاقوں میں کارروائی کے لئے کہا
Posted On:
03 JUL 2020 8:02PM by PIB Delhi
مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے ملک میں سیلاب سے متاثر ہونے والے بڑے دریاؤں کے طاس کے علاقوں میں سالاب کی صورتحال اور مانسون کی صورتحال سے نمنٹنے کے لئے اقداماتکی تیاریوں کا جائزہ لینے کی خاطر آج یہاں ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ منعقد کی۔ جناب امت شاہ نے افسروں کو ہدایت دی کہ وہ جان ومال کے نقصانات کو کم سے کم کرنے کے لئے ایک بہت ہی منظم منصوبہ تیار کریں۔
مرکزی وزیر داخلہ نے ملک کے بڑے طاس زون، علاقوں میں پانی کی سطح میں اضافے اور سیلاب کی پیش گوئی کے لئے ایک مستقل نظام قائم کرنے کی غرض سے ایجنسیوں کے درمیان بہتر تال میل پر بھی زور دیا۔
جناب امت شاہ نے بہار، اترپردیش اور شمال مشرقی ریاستوں میں سیلاب کے مسائل کا مستقل حل فراہم کرنے کے لئے ترجیحی علاقوں میں کارروائی کرنے کو کہا۔
مرکزی وزیر داخلہ جل شکتی کی وزارت اور مرکزی آآبی کمیشن (سی ڈبلیو سی) کو بھی ہدایت دی کہ وہ سیلاب کی روک تھام اور پانی کو بروقت چھوڑنے کو یقینی بنانے کے لئے بڑے باندھوں کی صحیح ذخیرے کی صلاحیت پر ڈاٹا کا جائزہ اور نظر ثانی کریں۔
پانی کے وسائل، دریا کی ترقی اور گنگا کے احیا کے محکمہ کے سکریٹری نے پرزنٹیشن دیا اور ان سنگین سیلاب کے بارے میں مطلع کیا، جو ملک میں آئے تھے۔ انہوں نے نیپال میں جاری پروجیکٹوں، ذخائر اور باندھوں کے بندوبست سمیت ڈھانچہ جاتی اقدامات کے بارے میں بھی جانکاری دی۔ انہوں نے سیلاب کے کنٹرول کے اقدامات اور غیر ڈھانچہ جاتی اقدامات، سیلاب کی پ۹یش گوئی اور گنگا وبرہم پتر طاس میں سیلاب کے اثر کو کم کرنے کے طور طریقوں کے بارے میں بھی مطلع کیا۔ قومی آفات سے نمٹنے والی فورس این ڈی آر ایف اور ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) کے سینئر افسران نے پریزنٹیشن بھی پیش کئے۔
ہندوستان میں کل 40 ملین ہیکٹیئر کا علاقہ سیلاب کی زد میں ہے جس میں گنگا اور برہم پتر اہم سیلاب کے طاس والے علاقے ہیں اور آسام، بہار، اترپردیش اور مغربی بنگال سیلاب سے زیادہ متاثر ہونے والی ریاستیں ہیں۔
میٹنگ میں جو فیصلے کئے گئے وہ ان لاکھوں لوگوں کی مشکلات کو کم کرنے میں سودمند اور دور رس ثابت ہوں گے، جنہیں اپنی فصلوں، املاک، روزی روٹی اور قیمتی جانوں کا نقصان صرف سیلاب کی وجہ سے اٹھانا پڑتا ہے۔
میٹنگ میں داخلی امور کے وزیر مملکت جناب نتیانند رائے اور متعلقہ وزارتوں اور ایجنسیوں کے سینئر افسران نے بھی شرکت کی۔
...............................................................
م ن، ح ا، ع ر
04-07-2020
U-3687
(Release ID: 1636590)
Visitor Counter : 128