وزارات ثقافت

صدر جمہوریہ ہند جناب رام ناتھ کووند 4 جولائی 2020 کو اشاڈھ پورنیما کے موقع پر یوم دھم چکر کی تقریبات کا افتتاح کریں گے


کلچر کے وزیر جناب پرہلاد سنگھ پٹیل اور اقلیتی امور کے وزیر مملکت جناب کرن ریجیجو بھی افتتاحی تقریب سے خطاب کریں گے

Posted On: 02 JUL 2020 6:30PM by PIB Delhi

نئی دہلی،2 جولائی،         7 سے 16 مئی2020 تک  ورچوئل ویساکھ اور   عبادت کے عالمی ہفتے کی  کامیابی کے ساتھ  میزبانی کے بعد انٹرنیشنل  بدھسٹ کنفڈریشن (آئی بی سی)  بھارت سرکار کی کلچر کی وزارت کے ساتھ ساجھے داری میں اب 4 جولائی 2020 کو اشاڈھ پورنیما کو دھم چکر کے طور پر منا رہی ہے۔ یہ آئی بی سی کی سالانہ عام تقریب ہوگی۔

بھارت کے تاریخی ورثے کو ذہن میں رکھتے ہوئے جو کہ مہاتما بدھ کے گیان اور آگاہی حاصل کرنے ، ان کی طرف سے دھم چکر کرائے جانے اور مہا پری نروان کی سرزمین ہے، صدر جمہوریہ ہند جناب رام ناتھ کووند نئی دہلی کے راشٹر پتی بھون سے دھم چکر کے دن کی تقریبات کا افتتاح کریں گے۔

کلچر کے وزیر (آزادانہ چارج)جناب پرہلاد سنگھ پٹیل اور اقلیتی امور کے وزیر مملکت جناب کرن ریجیجو بھی افتتاحی تقریب سے خطاب کریں گے۔دن کی باقی تقریبات کو  بودھ گیا میں  مہا بودھی سوسائٹی آف انڈیا اور بودھ گیا ٹیمپل مینجمنٹ کمیٹی  کے ساتھ مل کر ملاگندھ کٹی بہار، سارنام اور مہا بودھ ٹیمپل سے سنا جاسکتا ہے۔

پوری دنیا سے شاہی شخصیتیں، بودھ سنگہاس کے سربراہ اور سرکردہ ماہرین نیز اسکالر اور آئی بی سی کی اہم شخصیات نیز ممبر تنظیمیں ان تقریبات میں شرکت کریں گی۔

اشاڈھ پورنیما کا مقدس دن جو بھارت کے شمسی کیلنڈر کے مطابق اشاڈھ کے مہینے کے  پہلے پورے چاند کے دن پڑتا ہے اسے سری لنکا میں اسالاپویا اور تھائی لینڈ میں اسنہا بوچا کے طور پر بھی جانا جاتا ہے۔ بدھ پورنیما یا ویساکھ کے بعد یہ بودھوں کے لیے دوسرا سب سے مقدس دن ہوتا ہے۔

اس دن مہاتما بدھ نے گیان حاصل کرنے  کے بعد اشاڈھ کے  پورے چاند کے دن ‘ڈیرپارک’ میں اپنے پہلے 5 درویش عقیدتمندوں کو (پنکاورگیکا) پہلی تعلیم دی تھی۔یہ ڈیرپارک رسی پٹنہ میں ہے جو آج کل سارناتھ کہلاتا ہے اور وارانسی کے قریب ہے۔ دھم ککا-پاوتّانا-ستُا(پالی) یا دھم چکر پرورتن سوتر(سنسکرت) کو  دھرم چکر کو پہلی مرتبہ چلائے جانے کے طور پر جانا جاتا ہے۔

بھکشوؤں اور راہباؤں کے لیے  برسات کے موسم کی پسپائی (ورشا وسّا) اسی دن شروع ہوتی ہے جو جولائی سے اکتوبر تک کے تین قمری مہینوں تک رہتی ہے جس کے دوران وہ کسی ایک جگہ پر رہتے ہیں عام طور پر مندروں میں اور وہاں  دھیان میں مصروف رہتے ہیں۔انھیں اس دوران ان کی خدمت عام لوگ کرتے ہیں جو اپوستھا رکھتے ہیں۔

یہ دن بودھوں اور ہندوؤں کی طرف سے گرو پورنیما کے طور پر بھی منایا جاتا ہے کیونکہ یہ دن  گروؤوں کے احترام کا دن ہے۔

وبائی بیماری کووڈ-19 کی وجہ سے آج کی تقریب ضابطوں کی سخت پابندی کے دوران منائی جائے گی۔

****************

م ن۔ اج ۔ ر ا

U:3658



(Release ID: 1636508) Visitor Counter : 134