وزارتِ تعلیم

فروغ انسانی وسائل کےمرکزی وزیر نے نیٹ(این ای ای ٹی) اور جے ای ای مینس اور ایڈوانس کے امتحانات کیلئے نئی تاریخوں کااعلان کیا

Posted On: 03 JUL 2020 8:51PM by PIB Delhi

نئی دہلی:03 جولائی، 2020:

فروغ انسانی وسائل کے مرکزی وزیر جناب رمیش پوکھریال نشنک نے آن لائن میڈیم کے ذریعے نیٹ (این ای ای ٹی) اور جے ای ای مینس اور ایڈوانس امتحانات کی نئی تاریخوں کااعلان کیاہے۔وزیر موصوف نے مطلع کیا کہ طلباء کے تحفظ کوتحفظ ذہن میں رکھتے ہوئے  اور معیاری تعلیم کو یقینی بنانے کیلئے فروغ انسانی وسائل کی وزارت کے مشورے پر ٹیسٹنگ ایجنسی(این ٹی اے) نے جے ای ای اورنیٹ امتحانات کو مؤخر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ جے ای ای مینس امتحان اب یکم ستمبر تا 6ستمبر 2020 اور جے ای ای ایڈوانس امتحان 27ستمبر2020 کو منعقد ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ نیٹ امتحان اب 13ستمبر 2020 کو ہوگا۔

طلباء سے اپنے خطاب میں جناب پوکھریال نے کہا کہ اس وبا کے دوران ہماری ترجیح طلباء کی حفاظت اورتعلیمی اداروں کی بہبود کو یقینی بنانا ہے۔ ہم یہ بات یقینی بنائیں گے کہ امتحانات منعقد کرتے وقت وزارت داخلہ اور وزارت صحت کے رہنما خطوط پر سختی سے عمل درآمد کیاجائے تاکہ طلباء کو اس وبا کی گرفت سے دور رکھا جاسکے۔

وزیر موصوف نے کہا کہ امتحانات کےمراکز پر بھی سماجی دوری کا خیال رکھا جائیگا اور دیگر سبھی احتیاطی اقدامات کیے جائیں گے۔ جناب پوکھریال نے سبھی طلباء کو اپنے دماغ سے سبھی قسم کے تناؤ کو دور کرنے اوراپنی پڑھائی پر توجہ مرکوز کرنے کا مشورہ دیا ہے۔ نیشنل ٹیسٹنگ ایجنسی نے سبھی امیدواروں کیلئے ایک ٹیسٹنگ ایپ تیار کیا ہے جس کے توسط سے طلباء اپنی تیاری پوری کرسکتے ہیں۔ آخر میں جناب پوکھریال نے سبھی طلباء کو ان  کے امتحانات کیلئے  نیک خواہشات پیش کی۔

این ای ای ٹی امتحان کیلئے مزید جانکاری حاصل کرنے کیلئے یہاں کلک کریں

جے ای ای امتحان سے متعلق مزید جانکاری حاصل کرنے کیلئے یہاں کلک کریں

-----------------------

 

م ن۔م ع۔ ع ن

U NO: 3690


(Release ID: 1636362) Visitor Counter : 140