وزیراعظم کا دفتر
وزیر اعظم جناب نریندر مودی 4 جولائی 2020 کو دھرما چکر دن؍اسادھ پورنیما کی تقریبات سے خطاب کریں گے
Posted On:
03 JUL 2020 5:09PM by PIB Delhi
ثقافت کی وزارت کی نگرانی کے تحت انٹرنیشنل بودھشت کنفڈریشن (آئی بی سی) 4 جولائی 2020 کو اسادھ پورنیما دھرا چکر دن کے طور پر منا رہی ہے۔ یہ دن اترپردیش کے وارانسی کے نزدیک موجودہ دور کے سارناتھ میں آر سی پٹانا کے ڈیر پارک میں مہاتما بدھ کے اپنے پہلے 5بودھشٹوں(شاگردوں) کے لئے اپنے پہلے خطاب کی یاد میں منایا جاتا ہے۔ یہ دن دھرما چکر پراورتنا یا ٹرننگ آف دی وہیل آف دھرما کے دن کے طور پر بھی پوری دنیا میں بودھ مذہب کے ماننے والے لوگوں کی طرف سے منایا جاتا ہے۔ یہ دن بدھ اور ہندوؤں دونوں کے ذریعہ گروپورنیما کے دن کے طور پر بھی منایا جاتا ہے۔
مہاتما بدھ کو ملنے والے عرفان کی سرزمیں ہندوستان کی تاریخی لیگیسی ، اس کی دھرم چکر اپراورتنا اور مہا پری نرمان کو دیکھتے ہوئے صدر جمہوریہ ہند جناب رام ناتھ کووند، راشٹرپتی بھون سے دھرما چکرا دن کی تقریبات کا افتتاح کریں گے۔ وزیر اعظم جناب نریندر مودی اس موقع پر ایک ویڈیو خطاب کریں گے، جس میں وہ بھگوان بدھ کے امن اور انصاف پر زور دیں گے اور ان کےذریعہ دکھائے گئے 8 فولڈ راستے پر زور دیں گے، تاکہ پریشانیوں پر قابو پایا جاسکے۔ ثقافت کے وزیر جناب پرہلاد پٹیل اور اقلیتی امور کے وزیر جناب کرن رجیجو افتتاحی تقریب سے خطاب کریں گے۔ اس موقع پر منگولیا کے صدر کی جانب سے ایک خصوصی خطاب بھی پڑھ سنایا جائے گا اور صدیوں سے منگولیا میں محفوظ بودھ مذہب کے قیمتی قلمی نسخے بھی صدر جمہوریہ ہند کو پیش کئے جائیں گے۔
اس دن کی باقی تقریبات نیز بودھ مذہب کے اعلیٰ رہنماؤں کے پیغامات اور دنیا کے مختلف حصوں سے ماسٹرس اور اسکالرس کارناتھ اور بودھ گیا سے پیش کئے جائیں گے۔
کووڈ-19 جیسی عالمی وبا کی وجہ سے پورا پروگرام اس سال 7 مئی کو ورچوئل بیساکھ (بدھ پورنیما) کی طرح ورچوئلی منعقد کیا جارہا ہے، جو ایک بہت کامیاب رہا ہے۔ 4 جولائی کو یہ پروگرام دنیا بھر میں لائیو ویب کاسٹ کے ذریعہ تقریباً 30 لاکھ عقیدت مندوں کی طرف سے دیکھے جانے کا امکان ہے۔
...............................................................
م ن، ح ا، ع ر
04-07-2020
U-3685
(Release ID: 1636325)
Visitor Counter : 221
Read this release in:
Malayalam
,
Kannada
,
Marathi
,
Assamese
,
English
,
Hindi
,
Manipuri
,
Bengali
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Odia
,
Tamil
,
Telugu