یو پی ایس سی

یو پی ایس سی سول سروسیز (ابتدائی) امتحان ، 2020 اور انڈین فارسٹ سروس امتحان 2020


امیدواروں کو اپنے پسند کے امتحان مرکز منتخب کرنے کے لئے درخواست دینے کا نوٹس

Posted On: 01 JUL 2020 1:37PM by PIB Delhi

یونین پبلک سروس کمیشن سول سروسز (ابتدائی) امتحان ، 2020 [بشمول انڈین فاریسٹ سروس (ابتدائی) امتحان ، 2020] کا انعقاد چار اکتوبر 2020 (اتوار) کو پورے بھارت میں نظر ثانی شدہ پروگرام اور اس کے تحت 05.06.2020 کو شائع آر ٹی ایس کے مطابق کرے گا۔

سول سروسز (ابتدائی) امتحان ، 2020 [انڈین فارسٹ سروس (ابتدائی) امتحان ، 2020 سمیت) کے امیدواروں کی بڑی تعداد اور امیدواروں کی طرف سے اپنے مراکز میں تبدیلی کے لئے موصول درخواستوں کو مدنظر رکھتے ہوئے کمیشن نے انہیں دوبارہ اپنی پسند کا مرکز منتخب کرنے کا متبادل دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس کے علاوہ، سول سروسز (مین) امتحان ، 2020 اور انڈین فاریسٹ سروس (مین) امتحان ، 2020 کے لئے بھی امیدواروں کو اپنی پسند کا مرکز چننے کا متبادل دستیاب کرایا جا رہا ہے۔

امیدواروں کے ذریعہ مراکز کے نظر ثانی شدہ انتخاب کے لئے ونڈو دو مراحل یعنی 7 سے 13 جولائی ، 2020 (06.00 بجے شام) اور 20 تا 24 جولائی ، 2020 (06.00 بجے شام) چالو رہے گی اورکمیشن کی ویب سائٹhttps://upsconline.nic.in پر آن لائن درخواستیں جمع کی جا سکیں گی۔ امیدواروں کو صلاح دی جاتی ہے کہ اگر ضروری ہو تو وہ مذکورہ ویب سائٹ پر جا کر طے تاریخ کے حساب سے اپنی پسند کے امتحان مراکز کے لئے درخواستیں دیں۔

امیدوار برائے مہربانی اس بات پر دھیان دیں کہ امتحان مرکز میں تبدیلی کے لئے ان کی درخواست کو ’ فرسٹ اپلائی فرسٹ الاٹ‘ کی بنیاد پر مانا جائے گا جس پر کمیشن کے سبھی امتحانات میں عمل کیا جاتا ہے۔

اگر کسی امتحان مرکز میں گنجائش پوری ہو چکی ہے تو اس کے لئے کوئی بھی درخواست قبول نہیں کی جائے گی۔ ایسے میں جن امیدواروں کو اپنی پسند کا مرکز نہیں مل سکتا انہیں دیگر مراکز میں سے اپنی پسند کا مرکز چننا ہو گا۔

سول سروسیز (ابتدائی) امتحان 2020 کے لئے 12 فروری 2020 کو جاری نوٹس نمبر05/2020-CSPاور انڈین فاریسٹ سروس امتحان2020 کے لئے بھی 12 فروری 2020 کو جاری نوٹس نمبر06/2020-IFoSمیں مذکور تمام شرائط اور امیدواروں کی اہلیت میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔

مذکورہ بالا کے علاوہ ، کمیشن اپنی ویب سائٹhttps://upsconline.nic.in پر امیدواروں کو1 سے 8  اگست 2020 کی مدت کے دوران درخواست واپس لینے کے لئے الگ سے ایک ونڈو دستیاب کرائے گا۔ درخواست واپس لینے کے ضابطے اور شرطیں اسی طرح ہوں گی جیسا کہ سول سروسیز( ابتدائی) امتحان کے لئے بارہ فروری دو ہزار بیس کو جاری نوٹس نمبر05/2020-CSPاور انڈین فاریسٹ سروس امتحان کے لئے بھی اسی دن جاری نوٹس نمبر06/2020-IFoSمیں مذکور ہیں۔ امیدواروں کو یہ دھیان رکھنا ہو گا کہ ایک بار درخواست واپس لینے کے بعد مستقبل میں کسی بھی صورت میں دوبارہ درخواست نہیں دی جا سکے گی۔

*************

م ن۔ن ا ۔م ف 

 (02-07-2020)

U: 3650



(Release ID: 1636062) Visitor Counter : 197