امور صارفین، خوراک اور عوامی تقسیم کی وزارت

پردھان منتری غریب کلیان اَن یوجنا کے تحت اپریل-نومبر 2020 کے دوران غذائی اجناس (چاول اور گیہوں) اور دالوں کی تقسیم کے لئے تخمینہ لاگت تقریباً 148938 کروڑ روپے ہے


اس میں غذائی اجناس سبسڈی کی شکل میں حکومت کے ذریعہ برداشت کئے جانے والا کل تخمینہ خرچ لگ بھگ 46061 کروڑ روپے اور ان کا اسٹیٹ ٹرانسپورٹیشن خرچ اور ای پی او ایس کے استعمال کے لئے فاضل دیگر کے مارجن سمیت ڈیلر کا مارجن بھی شامل ہے

Posted On: 01 JUL 2020 5:19PM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے کل نومبر 2020 کے آخر تک پردھان منتری غریب کلیان اَن یوجنا میں توسیع کا اعلان کیا تھا۔ انہوں نے کہا تھا کہ پردھان منتری غریب کلیان اَن یوجنا (پی ایم جی کے اے وائی) اسکیم  میں جولائی سے نومبر 2020 کے آخر تک توسیع کی گئی ہے اور اس پانچ مہینے کی مدت کے دوران 80 کروڑ سے زیادہ لوگوں کو ہر فی ماہ ہر کنبے کو مفت ایک کلو گرام چنا کے ساتھ فی ماہ پانچ کلو گرام گیہوں، چاول فراہم کیا جائے گا۔

خوراک اور پی ڈی کے محکمہ نے اپریل، جون یعنی 3 مہینے کے لئے ٹی پی ڈی ایس کے تحت پانچ کلو گرام فی شخص ہر ماہ کی شرح سے تخمینہ سبسڈی 44131 کروڑ روپے بتایا ہے، جو چاول کے لئے 35267.60 روپے ، میٹرک ٹن اور گیہوں کے لئے 26838.40 روپے، میٹرک ٹن (بی ای 21-2020 کے مطابق)اندازاً اقتصادی لاگت ہوگی۔

مزید یہ کہ این ایف ایس اے کے تحت بین ریاستی ٹرانسپورٹ خرچ اور ڈیلر مارجن سمیت ایف سی آئی ڈپو سے فیئر پرائز شاپ (راشن کی دکانوں تک) مال لانے لے جانے کا خرچ این ایف ایس اے کے ضابطوں کے مطابق ساجھیداری طریقے اور ایسے مد میں خرچ کے ضابطوں کے مطابق بھارت سرکار اور ریاستوں ، مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے ذریعہ شیئر کیا جاتا ہے۔ چونکہ اس اسکیم کے لئے پورا خرچ بھارت سرکار برداشت کررہی ہے ، اس لیے این ایف ایس اے کے تحت اس سلسلے میں موجودہ ضابطے کے مطابق ٹرانسپورٹ اور اس کی ہینڈلنگ اور ایف پی ایس ڈیلروں کے مارجن وغیرہ کے لئے بھارت سرکار کو 1930کروڑ خرچ کرنے کی ضرورت ہوگی۔  اس طرح غذائی اجناس سبسڈی اور بین ریاستی ٹرانسپورٹ اور ای پی او ایس کے استعمال کے لئے اضافی ڈیلر مارجن سمیت ڈیلر کے مارجن پر بھارت سرکار کے ذریعہ خرچ کی جانے والی تخمینہ رقم 46061 کروڑ روپے ہوگی۔

مذکورہ بنیاد پر اس طرح  اپریل سے نومبر2020 تک 32 ایل ایم ٹی (اپریل –جون 2020 کے لئے 12 ایل ایم ٹی اور جولائی – نومبر 2020 کے لئے 20 ایل ایم ٹی) غذائی اجناس (چاول اور گیہوں) کی تقسیم کے لئے تخمینہ لاگت تقریباً 12282 کروڑ روپے ہوگی۔

صارفین معاملوں کے محکمہ کے مطابق اپریل – جون 2020 کی مدت میں دالوں کی تقسیم کی اندازاً لاگت 5 ہزار کروڑ روپے ہے اور اپریل- نومبر 2020 کی مدت کے دوران دالوں کی تقسیم کے لئے اندازاً لاگت 11800 کروڑ روپے ہوگی۔

اس کے علاوہ دو مہینے کی مدت کے لئے مائیگرینٹ مزدوروں کو غذائی اجناس کی تقسیم کے لئے تخمینہ لاگت 3109.52 کروڑ روپے ہے۔غذائی اجناس کے لئے مرکزی ایشو پرائز کی لاگت فی ماہ لگ بھگ 1400 کروڑ روپے کے حساب سے تقریباً 11200کروڑ روپے گی۔ اس طرح غذائی اجناس (چاول اور گیہوں)اور دالوں کی تقسیم کی تخمینہ لاگت 148938 کروڑ روپے ہوگی۔

...............................................................

 

م ن، ح ا، ع ر

02-07-2020

U-3644



(Release ID: 1636060) Visitor Counter : 247