امور داخلہ کی وزارت

مرکزی وزیر داخلہ جناب امت شاہ نے ڈاکٹر ز ڈےکے



موقع پر ڈاکٹروں کیلئے اظہار تشکر و ممنونیت کیا

مرکزی وزیر داخلہ نے کہا کہ ایسے مشکل وقت میں ملک کو محفوظ اور صحت مند رکھنے میں ہمارے ڈاکٹروں کا عزم اور ان کی عہد بستگی غیر معمولی ہے

جناب امت شاہ نے کہا کہ وزیراعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں حکومت 24گھنٹے انسانیت کی خدمت میں بےلوث کام کرنے والے ڈاکٹروں کے ساتھ مضبوطی سے کھڑی ہے

ملک کے کورونا سورماؤں کی بہتر صحت اور تحفظ کےلئے دعا گو ہوں، پورا ملک ڈاکٹروں کے جذبے اور ان کی قربانیوں کو سلام کرتا ہے:جناب امت شاہ

مرکزی وزیر داخلہ نے ڈاکٹروں کے اہل خانہ بھی شکریہ ادا کیا، جنہوں نے ایسے مشکل وقت میں ان کے ساتھ پوری طرح کیا ہے اور ان کی مدد کر رہے ہیں

Posted On: 01 JUL 2020 2:46PM by PIB Delhi

نئی دہلی، یکم جولائی ، 2020،ڈاکٹرس ڈے کے موقع پر مرکزی وزیر جناب امت شاہ نے ایک ٹوئیٹ کےذریعے ہندوستان کے بہادر ڈاکٹروں کے لئے اظہارتشکر اور ممنونیت کیا، جو کووڈ-19 کے خلاف صف اول میں کھڑے ہیں۔

مرکزی وزیر داخلہ نے اس بات پر زور دیا کہ  ایسے مشکل وقت میں ملک کی حفاظت اور صحت برقرار رکھنے کےلئے ان کی عہد بستگی حقیقی معنوں میں غیر معمولی ہے۔

مرکزی وزیر نے کہا کہ ڈاکٹر ز ڈے کے موقع پر ملک  ان کے جذبے اور قربانیوں کو سلام کرتاہے۔

جناب امت شاہ نے یہ   بھی کہا کہ وزیراعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں حکومت 24گھنٹے انسانیت کی خدمت کے لئے بے لوث کام کرنے والے ڈاکٹروں کے ساتھ مضبوطی سے کھڑی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ ملک کے کورونا سورماؤں کی صحت اور حفاظت کے لئے دعا گو ہیں۔

مرکزی وزیر داخلہ نے ڈاکٹروں کے اہل خانہ کے لئے بھی اظہار ممنونیت کیا، جو ایسے مشکل وقت میں ان کے ساتھ پورا تعاون کر رہے ہیں اور ان کی مدد کر رہے ہیں۔

 

م ن۔اگ۔ک ا۔

(01-07-2020)

U-3629


(Release ID: 1635674) Visitor Counter : 162