سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت

این بی آر آئی میں کووڈ -19 ٹیسٹنگ کے لئے ایڈوانسڈ وائرالوجی لیب

Posted On: 30 JUN 2020 12:28PM by PIB Delhi

نئی دہلی ،30 جون:

کورونا وائرس کے بڑھتے قہر پر قابو پانے کا ایک موثر طریقہ اس کی ٹیسٹنگ کو بڑھا کر کووڈ۔ انیس کے شکار لوگوں کی پہچان کرنا ہے۔ اس سمت میں ایک نئی پہل کے تحت کام کرتے ہوئے نیشنل بوٹینیکل ریسرچ انسٹی ٹیوٹ (این بی آر آئی) ، لکھنؤ ، نے کوویڈ ۔19 کی ٹیسٹنگ کے لئے ایک "ایڈوانسڈ وائرالوجی لیب" قائم کیا ہے۔ اس لیب کو انڈین کونسل میڈیکل ریسرچ (آئی سی ایم آر) ، ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن (ڈبلیو ایچ او) ، اور وزارت صحت و خاندانی بہبود کے رہنما خطوط کی بنیاد پر قائم کیا گیا ہے۔

http://pibphoto.nic.in/documents/rlink/2020/jun/i202063001.gif

اس وائرالوجی لیب کا افتتاح اترپردیش کے پرنسپل سکریٹری آر کے تیواری اور کنگ جارج میڈیکل یونیورسیٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ایم ایل بی بھٹ نے کیا ہے۔ این بی آر آئی کے ڈائریکٹر پروفیسر ایس کے بارک نے بتایا کہ اس لیب کو انڈین کونسل میڈیکل ریسرچ (آئی سی ایم آر) ، ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن (ڈبلیو ایچ او) ، اور وزارت صحت و خاندانی بہبود کے رہنما خطوط کے مطابق قائم کیا گیا ہے۔

کورونا وائرس سے نمٹنے کے لئے کی جا رہی کوششوں کے تحت کووڈ۔ انیس کی جانچ کے لئے لکھنئو میں شروع کیا گیا یہ سی ایس آئی آر سے متعلق تیسرا لیب ہے۔ این بی آر آئی کو کووڈ۔ انیس کے نمونے لکھنئو کی ہی کنگ جارج میڈیکل یونیورسیٹی کے ذریعہ فراہم کئے جائیں گے۔ پروفیسر بارک نے بتایا کہ کورونا وائرس وبا کو دھیان میں رکھتے ہوئے این بی آر آئی نے پلانٹ سائنس کے شعبے میں ایک اہم تحقیقی ادارہ ہونے کے ناطے اعلی افسران کی ہدایت میں ٹیسٹنگ سہولت ڈیولپ کرنے کی پہل کی ہے۔

این بی آر آئی میں قائم ٹیسٹنگ سہولت کے کوآرڈنیٹر ڈاکٹر ایس وی ساونت نے کہا کہ شروع میں سو نمونوں کے ساتھ ہی ٹیسٹنگ سہولت شروع ہو گی جسے بعد میں ضرورت کے مطابق بڑھایا جا سکتا ہے۔ این بی آر آئی بنیادی طور پر پلانٹ پر مبنی تحقیق کے لئے جانا جاتا ہے، اس لئے ادارے کی ٹیم کو اس ٹیسٹنگ سہولت کو چلانے کے لئے ماہرین کے ذریعہ کنگ جارج میڈیکل یونیورسیٹی اور سی ایس آئی آر۔ آئی آئی ٹی آر میں ٹریننگ دی گئی ہے۔

********

 

م ن ۔ ن ا۔ م ف

30-06-2020

U-3609



(Release ID: 1635516) Visitor Counter : 194