اسٹیل کی وزارت

جناب دھرمیندر پردھا نے منڈی گوبند گڑھ، پنجاب میں؛ کنٹی نیوس ریبار پروڈکشن فیسی لیٹی کا افتتاح کیا


انہوں نے اس کو آتم نربھر بھارت بنانے کی سمت میں ایک قدم بتایا

Posted On: 29 JUN 2020 1:57PM by PIB Delhi

نئی دہلی،  29 جون 2020،    اسٹیل اور پٹرولیم اور قدرتی گیس کے  وزیر  جناب دھرمیندر پردھا ن نے آج  منڈی، گوبند گڑھ پنجاب میں، مادھو ایلائز کے ذریعہ قائم کی گئی ‘‘کنٹی نیوس گلوانائزڈ  ریبار’’پروڈکشن فیسی لیٹی کا افتتاح کیا۔

Description: https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image00158JN.jpg

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے جناب دھرمیندر پردھان نے کہا ‘‘عام طور پر اسٹیل اور خصوصی طور  گلوانائزڈ اسٹیل  ایک مضبوط میٹیریل ہے جو  ماحول دوست اور کم قیمت والا بھی ہے۔ بنیادی  کے شعبے میں بڑے پیمانے توسیع  اور اسٹیل  کے استعمال  کو فروغ دینے پر ہمارے فوکس کی وجہ سے  گلوانائزڈ اسٹیل کی مانگ میں اضافہ ہوگا۔ آج  جس کنٹی نیوس گلوانائزڈ  ریبار’’پروڈکشن فیسی لیٹی کا افتتاح کیا گیا ہے، اس سے  تعمیری صنعت کو گلوانائزڈ  ریبار کی سپلائی کی ضرورت کو پورا کرنے میں مدد ملے گی’’۔

اسٹیل کے شعبے میں خود کفیلی کا ذکر کرتے ہوئے  جناب پردھان نے کہا کہ ‘‘ایک آتم نربھر بھارت ایک ایسا مضبوط بھارت ہے جس میں  زبردست مینوفیکچرنگ شعبے کے ساتھ  ،  خود کفیل لیکن  عالمی طور پر  مربوط معیشت ہو ۔ اسٹیل کے شعبے کو  اس میں ایک اہم رول ادا کرنا ہے۔ ہمیں صرف گھریلو مانگ کو پورا کرنے پر بھی توجہ مرکوز نہیں کرنی چاہیے بلکہ  دنیا کی توقعات  کو پورا کرنے کی بھی کوشش کرنی چاہیے۔ آج جس فیسی لیٹی کا افتتاح کیا گیا ہے وہ  ایک آتم نربھر بھارت تیار کرنے کے لئے  صحیح سمت میں اٹھایا گیا ایک قدم ہے’’۔

جناب پردھان نے  اسٹیل کی وزارت کےذریعہ کئے جانے والے  متعدد اقدامات مثلاً ڈی ایم آئی اینڈ ایس پی پالیسی ، اسٹیل کلسٹرس تیار کرنا، اسٹیل اسکریپ پالیسی، کچے مال کے تحفط کو یقینی بنانے کے لئے کئے گئے اقدامات ، اس شعبے کو  مزید شاندار اور خود کفیل بنانے کے لئے  اسٹیل کے مناسب استعمال کی تحریک دینا وغیرہ   کے بارے میں بھی بتایا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

م ن۔  ا گ۔ن ا۔

(29-06-2020)

U-3587

                          



(Release ID: 1635280) Visitor Counter : 143