قبائیلی امور کی وزارت

جناب ارجن منڈا نے ویڈیو کانفرنس کے ذریعہ جی ای ایم پر ٹرائبس انڈیا مصنوعات اور ٹرائی فیڈ کی نئی ویب سائٹ کو لانچ کیا


ویبینار۔ بی ووکل فار لوکل اینڈ گو ڈیجیٹل۔ ٹرائی فیڈ نے قبائلیوں کو قومی دھارے سے جوڑنے کے لئے ایک بڑی ڈیجیٹائزیشن مہم کا آغاز کیا

Posted On: 28 JUN 2020 2:05PM by PIB Delhi

نئی دہلی،  28 جون 2020، کووڈ۔ 19 عالمی وبا سے  ہمارے ملک میں  صورتحال پیدا ہوئی ہے، اس سے ہمارے معاشرے کے تمام شعبے متاثر ہوئے ہیں۔ غریبوں  اور پسماندہ طبقات کا روزگار بری طرح متاثر ہوا ہے اور   اس مشکل دور میں  سب سے زیادہ متاثر ہونے والوں میں  قبائلی بھی شامل ہیں۔ ایسے مشکل وقت میں قبائلی دست کاروں  کو آسانی فراہم کرانے کے لئے  ٹرائی فیڈ، قبائلی امور کی وزارت  نے قبائلیوں کے لئے پائیدار روزگار  فراہم کرانے کے مقصد سے  سستی کار شکار اقتصادی سرگرمیوں  کو  پھر سے تحریک دینے کے لئے  کئی فوری اقدامات کئے ہیں۔ ویڈیو کانفرنس کے ذریعہ  ٹرافی فیڈ ڈیجیٹل پلیٹ فارم کا آگاز کرتے ہوئے  قبائلی امور کے مرکزی وزیر جناب ارجن منڈا نے کہا کہ  ‘‘ٹرافی فیڈ واریئرس’’ کی ٹیم   قبائلیوں کی زندگی اور روزگار کی کایا پلٹ کے لئے جنگلی پیداوار ، ہینڈ لوم اور دست کاری  پر مبنی  قبائلی کاروبار کو  ایک نئی اونچائی تک لے جائے گی۔  انہوں نے کہا کہ  اپنی مختلف ضرورتوں  چاہے وہ کاروباری ہوں ، شاپنگ  اور مواصلات سے متعلق ہوں کو پورا کرنے کے لئے کے لئے  زیادہ سے زیادہ لوگوں کے آن لائن ہو رہے ہیں۔ ایسے وقت میں  اپنی دیہی اور قبائلی پیداوار  کو قومی اور بین الاقوامی بازاروں تک پہنچانے کے لئے  ان کی میپنگ اور لنکنگ  کے مقصد سے ایک وسیع ڈیجیٹائزیشن مہم اختیار کرنے کے لئے  اور بین الاقوامی معیارات کے مطابق  جدید ترین  ای۔ پلیٹ فارم   تیار کیا جانا بہت اہم ہے۔

آج ٹرائی فیڈ  کے ذریعہ منعقد ’ ٹرائی فیڈ کے ذریعہ منعقدہ  ویبینار ‘ٹرائی فیڈ  گوز ڈیجیٹل’ اور ‘بی ووکل فار لوکل # گو ٹرائبل’’ نے  200 سے زیادہ  لوگوں نے شرکت کی۔اس ویبینار میں  گورنمنٹ ای۔ مارکیٹ  پلیس (جی ای ایم)  پر  ٹرائبس انڈیا مصنوعات کو اور ٹرائی فیڈ  کی نئی ویب سائٹ (https://trifed.tribal.gov.in) کو  قبائلی امور کے مرکزی وزیر جناب ارجن منڈا نے لانچ کیا۔ ٹرائی فیڈ  چیئرمین جناب رمیش چند مینا  اور ٹرائی فیڈ کے بورڈ کی رکن محترمہ  پرتبھا برہما، جے ایس اینڈ سی ایف او، جی ای ایم راجیو کانڈ پال اور پی آئی بی کی اے ڈی جی  محترمہ نانو بھسین  بھی اس موقع پر موجود تھیں۔ ٹرائی فیڈ ٹیم کی نمائندگی   محکموں کے چاروں سربراہان اور  سینئر افسروں نے کی۔

اس موقع پر  قبائلی امور کے مرکزی وزیرجناب ارجن منڈا نے  گورنمنٹ ای مارکیٹ ای۔  پلیس پر ٹرائبس انڈیا  اسٹور کا افتتاح کیا جس سے حکومت  کے ذریعہ کی جانے والے  خریداری میں مدد ملے گی اور  اس کے بعد ویب سائٹ  (https://trifed.tribal.gov.in) کا افتتاح کیا جس پر  قبائلیوں کے فائدے کے لئے  اسکیموں اور  کئے جانے والے اقدامات کے بارے میں تمام  موزوں تفصیلات  موجود ہیں۔

Description: A person sitting in front of a computer screenDescription automatically generated

ٹرائی فیڈ کی سرگرمیوں کے بارے میں تفصیلی  جائزہ پیش کئے جاانے کے بعد  ٹرائی فیڈ کے چیئرمین جناب رمیش چند مینا نے  پوری ٹرائی فیڈ ٹیم کو  اس کی کوششوں کے لئے مبارکباد دی اور اس اعتماد کا اظہار کیا کہ  دو لاکھ کروڑ روپے کی قبائلی معیشت یقینی طور پر دوگنی اور تین گنی ہوجائے گی۔  انہوں نے  اس بات پر بھی یقین کا اظہار کیا کہ ان کوششوں کے نتیجے میں  قبائلی پیداوار جمع کرنے والوں اور  دست کاروں کی مصنوعات  کو ملک میں اور بیرون ملک  دونوں جگہ  زیادہ سے زیادہ کوریج ملے گا۔

Description: A flat screen televisionDescription automatically generated

اس سے قبل  اپنے استقبالیہ خطاب میں  ٹرائی فیڈ کے منیجنگ ڈائرکٹر جناب پرویر کرشن نے ایک ویبینار کے ذریعہ  دو ڈیجیٹل پہلو کو رسمی طور پر لانچ کرنے  کے موقع پر موجودگی کے لئے مرکزی وزیر کاشکریہ ادا کیا  قبائلی بہبود کے مقصد کے لئے  مرکزی وزیر  کی مسلسل  حمایت  کا اعتراف کرتے ہوئے جناب کرشنا نے  ٹرائی فیڈ کی شاندار ڈیجیٹائزیشن مہم کا ذکر کیا اور بتایا کہ  اس کا مقصد 50 لاکھ سے زیادہ قبائلیوں  (دست کاروں، جنگلی پیداور جمعہ کرنے والوں اور جنگلوں میں رہنے والوں) کے لئے  برابر کے مواقع فراہم کرانا ہے۔ اس سے  وہ جدید ترین ٹکنالوجی کا استعمال کرکے  قومی دھارے سے جڑ سکیں گے۔

جے ایس  اینڈ سی ایف او، جی ای ایم جناب راجیو گانڈ پال نے   اپنے خطاب میں  بتایا کہ کس طرح ٹرافی فیڈ اور  جی ای ایم کی ٹیموں نے  مجموعی اور قیادت  میں  سخت محنت کی اور  اس کے نتیجے  کے طور پر جی ای ایم پر ٹرائبس انڈیا اسٹور نظر آرہا ہے۔ اب سرکاری محکمے، وزارتیں اور سرکاری شعبے کے ادارے  گورنمنٹ ای۔ مارکیٹ پلیس (جی ای ایم) کے ذریعہ  ٹرائبس انڈیا مصنوعات حاصل کرسکتی ہیں اور  جی ایف آر ضابطوں کے مطابق خریداری  کرسکتے ہیں۔

ٹرائبس انڈیا  ای۔ مارکیٹ پلیس ریٹیل انونٹری  مینجمنٹ سسٹم   آنے والا ہے جو کہ اسٹاک کی   سارسنگ اور فروخت کو خودکار بنائے گا۔ یہ ایک  شاندار پہل ہے اور  تقریباً 5 لاکھ قبائلی دست کاروں کو  قومی اور بین الاقوامی بازاروں تک رسائی فراہم کرانے کے لئے  ای۔ مارکیٹ پلیٹ فارم ہے۔ جولائی 2020 کے آخر تک  اس کے شروع ہونے کا امکان ہے۔

Description: A screenshot of a cell phoneDescription automatically generatedDescription: A screenshot of a computerDescription automatically generated

ٹرائی فیڈ  کا ون دھن  انٹی گریٹیڈ انفارمیشن  نیٹ ورک کم از کم امدادی قیمت والے کاموں میں  مصروف  جنگل میں رہنے والوں  سے متعلق تمام معلومات فراہم  کراتا ہے اور  اس کی ون دھن یوجنا  انہیں دیہی ہاٹوں اور  ویئر ہاؤسوں سے جوڑتی ہے۔ اس سے ملک گیر پروگرام کی مانیٹرنگ اور  پروگرام کے  آسانی سے نفاذ کےلئے فیصلے کرنے میں مدد ملتی ہے۔ یہ اسکیم 22 ریاستوں میں نافذ کی گئی ہے اور اس سے تقریباً  361500 قبائلیوں کی زندگی کو فائدہ ہوگا۔ ملک بھر میں  شناخت کئے گئے اور میپ کی گئیں  قبائلی  آبادیاں آتم نربھر ابھیان کے تحت  اہل استفادہ کنندگان ہے۔ اس کا مقصد  ان کمزور اور  پریشانی میں مبتلا طبقات کو فائدہ پہنچانے کے لئے فائدہ پہنچانے میں مدد دینے کے لئے  مختلف وزارتوں اور ایجنسیوں کے ساتھ مل کر کام کام کرنا ہے ۔ٹرائی فیڈ آتم نربھر ابھیان کے تحت  قبائلی مقصد کی حمایت  اور اس کی مدد  کے لئے تیار ہے۔

ٹرائی فیڈ  کے ای ڈی  جناب انل رام ٹیکے نے  اپنے شکریہ کے ووٹ کے ساتھ  اس معلوماتی  اور تحریک دینے والے اجلاس کا  اختتام کیا ۔  انہوں نے  مرکزی وزیر جناب ارجن منڈا  کے تحریک دینے والے اور  دانش مندانہ خطاب کے لئے  ان کا شکریہ ادا کیا اور امید ظاہر کی کہ ان کی قیادت اور رہنمائی  آگے بھی ملتی رہے گی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

م ن۔  ا گ۔ن ا۔

(28-06-2020)

U-3584

                          



(Release ID: 1635276) Visitor Counter : 223