بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی راستوں کی وزارت

جناب منڈاویہ نے بحری صنعت میں بھارتی پرچم والے بحری جہازوں میں اضافہ کرکے آتم نربھر بھارت کے تحت بھارت میں بحری جہازوں کی مرمت کی سہولیات میں اضافے کے لئے ویژن مقرر کیا

Posted On: 29 JUN 2020 6:00PM by PIB Delhi

نئی دلّی ،29 جون  / جہاز رانی کے مرکزی وزیر مملکت  ( آزادانہ چارج ) جناب منسکھ منڈاویہ نے  بھارت میں بحری جہازوں کی مرمت کی سہولیات میں اضافہ کرنے اور دنیا میں بھارتی پرچم والے  بحری جہازوں  میں اضافے کرنے کے ویژن کے لئے  بحری جہازوں  کے مالکان  کی انجمنوں  ، سی ایم ڈی  شپنگ کارپوریشن آف انڈیا  ، جہاز رانی کے ڈائریکٹر جنرل اور جہاز رانی کی وزارت کے سینئر عہدیداروں  اور نمائندوں کے ساتھ ویڈیو کانفرنس کی صدارت کی ۔

          جناب منڈاویہ نے   بھارت کو  بحری جہازوں کی مرمت کا  مرکز بنانے کے لئے جہازوں کی مرمت  کی سہولیات  کے لئے ساز گار ماحول تیار کرنے کی خاطر جہاز رانی  کی صنعت کے نمائندوں سے مشورے طلب کئے ۔ انہوں نے  بھارت کے سروس  انجینئروں  کی  صلاحیت اور مہارت میں اضافہ  کرنے ، گودی کی صلاحیت میں توسیع کرنے   اور ضروری فاضل کلپرزوں کی سپلائی بر قرار رکھنے اور ملک میں ساز و سامان تیار  کرنے جیسے پہلوؤں پر زور دیا ۔

Description: https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001XRF4.jpg

 

          آتم نربھر بھارت کے تحت وزیر اعظم نریندر مودی کے ویژن  کا اعادہ کرتے ہوئے  جناب منڈاویہ نے  عالمی سطح کے بنیادی ڈھانچے کے ساتھ جہازوں کی مرمت کی سہولیات  میں اختراعات پر زور دیا  کیونکہ  ہر سال تقریباً 30000 بحری جہاز بھارت کی بندر گاہوں پر آتے ہیں اور بھارت کو اِس موقع کا فائدہ  اٹھانا چاہیئے ۔ جناب منڈاویہ نے   بھارت کے پرچم والے  بحری جہازوں کی تعداد میں اضافہ کرنے کے لئے عہدیداروں کو ایک ایکشن پلان تیار کرنے کی بھی ہدایت دی کیونکہ اس سے   تقریباً 13 ارب امریکی ڈالر کا بیرونی زرِ مبادلہ  بچایا جا سکے گا اور اضافی روز گار پیدا ہو گا  اور اس سے مال برداری کی شرحیں  بھارتی مال کے لئے مستحکم ہوں گی ۔

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

( م ن ۔ و ا ۔ ع ا ) (29-06-2020)

U. No.  3598



(Release ID: 1635272) Visitor Counter : 96