صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت

کووڈ-19 سے متعلق اَپڈیٹس


صحت یاب ہونے کی شرح نے ایکٹیو کووڈ-19 معاملات کو پیچھے چھوڑا

صحت یاب ہونے والے لوگوں اور ایکٹیو معاملات کے درمیان فرق تقریباً ایک لاکھ

Posted On: 27 JUN 2020 5:50PM by PIB Delhi

نئی دہلی،  28/جون 2020 ۔ کووڈ-19 کی روک تھام کے لئے ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے اشتراک سے حکومت ہند کے ذریعے یکے بعد دیگرے کئے گئے اجتماعی، مرحلہ وار، منصوبہ بند اور انتہائی سرگرم اقدامات کے نتیجے میں کووڈ-19 سے صحت یابی کے معاملات کی تعداد میں ایکٹیو کووڈ-19 معاملات کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

صحت یاب ہونے والے لوگوں اور ایکٹیو معاملات کے درمیان تقریباً ایک لاکھ کا فرق ہوگیا ہے۔ آج صحت یاب ہونے والے معاملات ایکٹیو معاملات کے مقابلے میں 98493 زیادہ ہیں۔

حالانکہ ایکٹیو معاملات کی تعداد 197387 ہے، جبکہ علاج کے بعد صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 295880 ہے۔ اس حوصلہ افزا صورت حال کے ساتھ کووڈ-19 مریضوں کے صحت مند ہونے کی شرح 58.13 فیصد ہوگئی ہے۔

کووڈ-19 سے صحت یاب ہونے والے چوٹی کے 15 ریاستوں میں اعداد و شمار اس طرح ہیں:

نمبر شمار

ریاست / مرکز کے زیر انتظام علاقہ

صحت مند ہونے والوں کی کل تعداد

1.

مہاراشٹر

73,214

2.

گجرات

21,476

3.

دہلی

18,574

4.

اترپردیش

13,119

5.

راجستھان

12,788

6.

مغربی بنگال

10,126

7.

مدھیہ پردیش

9,619

8.

ہریانہ

7,360

9.

تمل ناڈو

6,908

10.

بہار

6,546

11.

کرناٹک

6,160

12.

آندھرا پردیش

4,787

13.

اڈیشہ

4,298

14.

جموں و کشمیر

3,967

15.

پنجاب

3,164

 

صحت یابی کی شرح کے اعتبار سے چوٹی کی 15 ریاستیں حسب ذیل ہیں:

نمبرشمار

ریاست / مرکز کے زیر انتظام علاقہ

صحت مند ہونے کی شرح

1

میگھالیہ

89.1%

2

راجستھان

78.8%

3

تری پورہ

78.6%

4

چنڈی گڑھ

77.8%

5

مدھیہ پردیش

76.4%

6

بہار

75.6%

7

جزائر انڈمان و نیکوبار

72.9%

8

گجرات

72.8%

9

جھارکھنڈ

70.9%

10

چھتیس گڑھ

70.5%

11

اڈیشہ

69.5%

12

اتراکھنڈ

65.9%

13

پنجاب

65.7%

14

اترپردیش

65.0%

15

مغربی بنگال

65.0%

 

ہندوستان میں کووڈ-19 کے لئے مخصوص 1026 ڈائیگوسٹک لیب اس بات کی گواہ ہیں کہ جانچ کی سہولت میں اضافہ ہوا ہے۔ اس میں سرکاری شعبے کے 741 اور نجی شعبے کے 285 لیب شامل ہیں۔

ان کی علاحدہ علاحدہ تفصیلات درج ذیل ہیں:

  • ریئل – ٹائم آر ٹی پی سی آر پر مبنی ٹیسٹنگ لیب: 565 (سرکاری: 360 + نجی: 205)
  • ٹرو نیٹ پر مبنی ٹیسٹنگ لیب: 374 (سرکاری: 349 + نجی: 25)
  • سی بی این اے اے ٹی پر مبنی ٹیسٹنگ لیب: 87 (سرکاری: 32 + نجی: 55)

گزشتہ 24 گھنٹوں میں نمونوں کی جانچ کی تعداد بڑھ کر 220479 ہوگئی ہے۔ اب تک جانچے گئے نمونوں کی تعداد 7996707 ہے۔

کووڈ-19 سے متعلق تکنیکی امور پر سبھی قابل اعتبار اور تازہ ترین اطلاعات، رہنما ہدایات اور مشورے کے لئے مستقل طور پر درج ذیل کو دیکھیں:

https://www.mohfw.gov.in/  اور @MoHFW_INDIA۔

کووڈ-19 سے متعلق تکنیکی سوالات technicalquery.covid19[at]gov[dot]in پر اور دیگر سوالات ncov2019[at]gov[dot]in  اور @CovidIndiaSeva پر بھیجے جاسکتے ہیں۔

کووڈ-19 سے متعلق کسی بھی سوال کے لئے صحت و کنبہ بہبود کی وزارت کی ہیلپ لائن نمبر +91-11-23978046 یا 1075 (ٹول فری) پر فون کریں۔

کووڈ-19 پر ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے ہیلپ لائن نمبروں کی فہرست درج ذیل ویب سائٹ پر دستیاب ہے:

https://www.mohfw.gov.in/pdf/coronvavirushelplinenumber.pdf

******

 

م ن۔ م م۔ م ر

 

U-NO. 3573

28.06.2020



(Release ID: 1634913) Visitor Counter : 163