صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت

مرکز نے دلی میں کووڈ-19 کی روک تھام کی کوششیں تیز کیں


آئی سی ایم آر نے دلی سرکار کو 4.7 لاکھ آر ٹی-پی سی آر ٹسٹ اور 50000ریپڈ اینٹی گین ٹسٹ کٹس کی مفت سپلائی کی

چھترپور میں سردار پٹیل کووڈکیئر سینٹر میں 2 ہزار بیڈ کی سہولت والے سینٹر کو سینٹرل آرمڈ پولیس فورسیز کے طبی اور دیگر عملے کے ذریعہ آپریٹ کیا جائے گا

Posted On: 27 JUN 2020 11:01AM by PIB Delhi

مرکز کووڈ-19 کی وبا سے نمٹنے کے لئے ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی کوششوں میں ان کی مدد کررہی ہے۔ مرکزی حکومت نے کووڈ-19 کی روک تھام اور اس کے علاج کے لئے دلی کو خاطر خواہ تعاون فراہم کیا ہے۔

طبی تحقیق کی بھارتی کونسل آئی سی ایم آر نے اب تک دلی میں 12کام کرنے والے لیبس کے لئے 4.7 لاکھ آر ٹی-پی سی آر ٹسٹ کرنے کے لئے تشخیص کا میٹریل سپلائی کیا ہے۔ اس میں ٹسٹ کرنے کے لئے 1.57 لاکھ آر این اے ایکسٹریشن کٹ بھی فراہم کئے ہیں اور کووڈ-19 کے نمونوں کو جمع کرنے کے لئے 2.84 لاکھ وائرل ٹرانسپورٹ میڈیم اور سوئب بھی فراہم کئے ہیں۔ کووڈ-19 کے معاملوں میں اچانک تیزی کو دیکھتے ہوئے آئی سی ایم آر نے اینٹی گین پر مبنی ریپڈ ٹسٹ کو منظوری دی ہے اور کووڈ-19 کی روک تھام کی کوششوں میں تعاون کے لئے دلی سرکار کو اس طرح کے 50 ہزار اینٹی گین ریپڈ ٹسٹ کٹ سپلائی کئے ہیں۔ آئی سی ایم آر نے دلی کو مفت یہ سبھی مفت ٹسٹ کٹ فراہم کئے ہیں۔

صحت وخاندانی بہبود کی وزارت کے تحت  بیماری کے روک تھام کے قومی سینٹر این سی ڈی سی نے کووڈ-19 کی نگرانی اور جوابی حکمت عملی کے تمام پہلوؤں پر تکنیکی رہنمائی کے ذریعہ دلی سرکار کے کوششوں کی حمایت کی ہے اور دلی سرکار کی کوششوں میں مدد بھی کی ہے۔ اس میں عالمی وبا کی شروعات میں کوارنٹائن سہولتوں اور کووڈ دیکھ بھال مرکزوں (سی سی سی ) کی پہچان اور ان کا تجزیہ ، مرض کی روک تھام اور کنٹرول سمیت نگرانی ، متاثرہ شخص سے ہوئے رابطوں کا پتہ لگانے اور لیب کے پہلوؤں  پر ضروری تربیت اور تکنیکی تعاون اور خامیوں کی پہچان کرنے اور اس کے لئے تجویز کئے گئے حل پر دلی سرکار کو ڈاٹا کا صحیح تجزیہ اور وقت پر فیڈ بیک دستیاب کرانا شامل ہے۔  این سی ڈی سی نے دلی سرکار کے لیب پروفیشنل کی تربیت سمیت آرٹی-پی سی آر کے ذریعہ نمونوں کی پروسیسنگ کے لئے لیباریٹری تشخیصی مدد بھی فراہم کی ہے۔

این سی ڈی سی کے ذریعہ تکنیکی امداد میں صورتحال کا تجزیہ اور بعد کی سفارشات کے لئے ماہرین کی کثیر مرکزی ٹیموں کی تعیناتی کو شامل کیاگیا ہے۔  اس کے علاوہ نظر ثانی شدہ دلی کووڈ رسپانس منصوبے کے نفاذ میں ضلع سطح کی ٹیموں کو تکنیکی جانکاری فراہم کرنے اور تال میل کے لئے پبلک ہیلتھ ماہرین کی تعیناتی کو بھی شامل کیاگیا ہے۔ نظرثانی شدہ دلی کووڈ رسپانس پلان این سی ڈی سی کی سرگرم تعاون سے تیار کیاگیا ہے۔

این سی ڈی سی 27 جون 2020 سے 10 جولائی 2020 تک پوری دلی میں سیرولوجیکل سروےکا بھی اہتمام کرے گی۔ اینٹی باڈیز کی موجودگی جاننے کے لئے 20 ہزار افراد کے خون کے نمونوں کی جانچ کی جائے گی۔

دلی میں اس وائرس کی روک تھام کے اقدامات کو تیز کرنے کی کوشش کے سلسلے میں چھتر پور دلی میں رادھا سوامی ست سنگ بیاس میں 10 ہزار بستر والا سردار پٹیل کووڈ سینٹر قائم کیا جارہا ہے۔  اس سینٹر میں طبی عملے کی ضروری تعداد کی دستیابی کو یقینی بنایا جائے گا اور اس سینٹر کا تمام کام کاج سینٹرل آرمڈ پولیس فورس کو سونپ دیاگیا ہے۔ اس عمل میں انڈو تبت بارڈر پولیس سرکردہ رول ادا کررہی ہے۔ تقریباً 2 ہزار بستر کو استعمال کیا جارہا ہے۔

ڈی آر ڈی او کے ذریعہ ایک ہزار بستر والا نیا گرین فیلڈ اسپتال تعمیر کیاگیا ہے اور یہ فوج کے ڈاکٹروں اور نیم طبی عملے کے ذریعہ چلایا جائے گا۔ یہ اسپتال دھولا کنواں کے نزدیک ایک علاقہ سے اگلے ہفتہ کام کاج شروع کردے گا۔ اس نئے  فیلڈ اسپتال  کانئی دلی کے ایمس کے ساتھ ایک حوالہ جیسا رشتہ ہوگا۔اس اسپتال کو آکسیجن، وینٹی لیٹر کے ساتھ ساتھ ایک آئی سی یو کے ساتھ لیس کیا جائے گا۔

حکومت نے دلی میں 11.11 لاکھ این 95 ماسک، 6.81 لاکھ پی پی ای کٹ، 44.80 لاکھ ایچ سی کیو ٹیبلیٹ کی خریداری کی اور انہیں تقسیم کیا۔ 425 وینٹی لیٹر دلی کو تقسیم کئے گئے اور جی این سی ٹی کے مختلف اسپتالوں کو یہ سب ڈلیور کیاگیا۔

دلی میں 34 ڈیڈیکیٹیڈ کووڈ اسپتال، 4 ڈیڈیکیٹیڈ کووڈ ہیلتھ سینٹر، 24 ڈیڈیکیٹیڈ کووڈ سینٹر ہیں، جو کووڈ-19 کے مریضوں کی حالت کو دیکھتے ہوئے علاج ومعالجہ فراہم کرتے ہیں۔  اس طرح دلی میں کل 62 طبی مراکز کووڈ-19 کے علاج میں مصروف ہیں۔ روزانہ کی بنیاد پر ان سہولت کی تعداد میں اضافہ کیا جارہا ہے۔

دلی سرکار کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ  ہر مرنے والے شخص (کووڈ -19کی وجہ سے ہوئی موت) کے سلسلے میں تجزیہ کراکر یہ پتہ لگائے کہ موت سے کتنے دنوں پہلے اور کہاں سے انہیں اسپتال میں بھرتی کرایاگیا تھا۔ اس دوران یہ پتہ لگانے پر خصوصی دھیان دیا جانا چاہئے کہ وہ شخص ہوم آئسولیشن میں تھا یا نہیں اور اس شخص کو صحیح وقت پر اسپتال لایاگیا تھا کہ نہیں۔ دلی میں کووڈ -19 کی وجہ سے ہوئی ہر موت کی اطلاع بھارت سرکار کو وقت پر دینی ہوگی۔ سبھی اسپتالوں کو سخت ہدایات دی گئی ہیں کہ کووڈ-19 سے مرنے والوں کی لاشوں کو ان کے گھر والوں کو سونپنے اور ان کی آخری رسوم کرنے میں کوئی تاخیر نہیں ہونی چاہئے۔

 

...............................................................

 

م ن، ح ا، ع ر

27-06-2020

U-3559


(Release ID: 1634888) Visitor Counter : 238