وزارت خزانہ
صدرِ جمہوریہ نے بینکنگ ریگو لیشن ( ترمیمی ) آرڈیننس – 2020 جاری کیا
Posted On:
27 JUN 2020 7:10AM by PIB Delhi
نئی دلّی ،27 جون / تمام بینکوں میں کھاتے داروں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے عہد پر عمل کرتے ہوئے صدرِ جمہوریہ نے بینکنگ ریگولیشن (ترمیمی) آرڈیننس – 2020 جاری کیا ہے ۔
یہ آرڈیننس بینکنگ ریگو لیشن ایکٹ ، 1949 میں ترمیم کرتا ہے ، جو کو آپریٹیو بینکوں سے متعلق ہے ۔ یہ آرڈیننس رقم جمع کرنے والے کھاتہ داروں کے مفادات کا تحفظ کرنے اور حکمرانی کو بہتر بناکر کو آپریٹیو بینکوں کو مستحکم کرنے اور آر بی آئی کے پاس پہلے سے حاصل اختیارات میں اضافہ کرکے دوسرے بینکوں کے تئیں کو آپریٹیو بینکوں کے ریگولیشن کو مستحکم کرنا ہے اور اُن میں پیشہ ورانہ صلاحیت کو یقینی بناکر کیپٹل تک اُن کی رسائی کو یقینی بنانا ہے ۔ یہ ترمیمات کو آپریٹیو سوسائٹیوں کے اسٹیٹ رجسٹرار کے موجودہ اختیارات پر اثر نہیں ڈالیں گی ۔ یہ ترمیمات بنیادی زرعی قرض سوسائٹی ( پی اے سی ایس ) یا ایسی کو آپریٹیو سوسائٹیوں پر نافذ نہیں ہوں گی ، جن کا بنیادی مقصد زرعی ترقی کے لئے طویل مدتی مالیہ فراہم کرنا ہے اور وہ لفظ " بینک " یا " بینکر " یا " بینکنگ " کا استعمال نہیں کرتے اور چیک کا استعمال نہیں کیا جاتا ۔
اس آرڈیننس سے بینکنگ ریگو لیشن ایکٹ کی دفعہ 45 میں بھی ترمیم ہو گی ، جس سے ایک بینکنگ کمپنی کو عوام ، کھاتہ داروں اور بینکنگ نظام کے مفادات کے تحفظ کے لئے بینکنگ کمپنی میں ضم کرکے تعمیرِ نو یا اس کے مینجمنٹ کے حصول یہاں تک کہ یک طرفہ روک کے احکامات میں ترمیم نہیں ہو گی تاکہ مالی نظام میں کسی بھی قسم کی رکاوٹ سے بچا جا سکے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
( م ن ۔ و ا ۔ ع ا ) (27-06-2020)
U. No. 3555
(Release ID: 1634865)
Visitor Counter : 283
Read this release in:
Punjabi
,
English
,
Hindi
,
Marathi
,
Bengali
,
Manipuri
,
Assamese
,
Gujarati
,
Odia
,
Tamil
,
Telugu