وزارتِ تعلیم

سی بی ایس ای نے کووڈ-19 کے سبب موجودہ حالات کے پیش نظر یکم جولائی سے 15 جولائی 2020 تک دسویں جماعت اور بارہویں جماعت کے ہونے والے امتحانات رد کردیے


دسویں اور بارہویں دونوں جماعتوں کیلئے سی بی ایس ای کی کمیٹی کے ذریعے تجویز کردہ اسسمنٹ اسکیم کے مطابق رد کیے گئے امتحانات کا تجزیہ

فروغ انسانی وسائل کے مرکزی وزیر نے طلباء کی تحفظاتی تشویشات کو ترجیح دینے کیلئے سپریم کورٹ کے تئیں شکریے کا اظہار کیا

اسسمنٹ اسکیم کی بنیادپر نتائج کا اعلان 15 جولائی 2020 تک کیاجائیگا:رمیش پوکھریال نشنک

Posted On: 26 JUN 2020 4:37PM by PIB Delhi

سی بی ایس ای نے مختلف ریاستی حکومتوں سے موصولہ درخواستوں اور آج کی تاریخ میں کووڈ-19 کے سبب موجودہ حالات کو ذہن میں رکھتے ہوئے دسویں اور بارہویں جماعتوں کیلئے امتحانات رد کرنے کا فیصلہ کیا ہے جو یکم جولائی سے 15 جولائی 2020 تک منعقد ہونے والے تھے۔ آج سپریم کورٹ نے امتحانات رد کرنے کی سی بی ایس ای کی تجویز اور دسویں نیز بارہویں جماعتوں کے طلباء کی حتمی کارکردگی کا اندازہ لگانے کی اسکیم پر اپنی رضامندی ظاہر کی ہے۔

فروغ انسانی وسائل کے مرکزی وزیر جناب رمیش پوکھریال نشنک نے یکم جولائی سے 15 جولائی 2020 تک بارہویں جماعت کی سی بی ایس ای  کے امتحانات منعقد نہیں کرنے اور طلباء کی تحفظاتی تشویشات کو ترجیح دینے کے سی بی ایس ای کی تجویزکو قبول کرنے کیلئے  سپریم کورٹ کے تئیں شکریے کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ دسویں اور بارہویں دونوں جماعتوں کے  امتحانات کے نتائج کے اعلان کیلئے سی بی ایس ای کی  مجاز کمیٹی  کے ذریعے تجویز کردہ اسسمنٹ اسکیم کی بنیاد پررد کیے گئے امتحانات میں طلباء کی کارکردگی کا اسسمنٹ کیا جائیگا۔

جناب رمیش پوکھریال نشنک نے کہا کہ حالات میں بہتری ہوتے ہی سی بی ایس ای بارہویں جماعت کے طلباء کے لئے  اُن مضامین میں ایک متبادل امتحان کا انعقاد کریگا جن کے لئے امتحانات یکم جولائی سے 15 جولائی 2020 تک منعقد کیے جانے تھے۔  انہوں نے بتایا کہ جن امیدواروں کے نتائج کااعلان اسسمنٹ اسکیم کی بنیاد پر کیاجائیگا انہیں اگر وہ چاہیں تو اپنی کارکردگی میں بہتری لانے کیلئے ان متبادل امتحانات میں حاضر ہونے کی اجازت دی جائے گی۔ جناب نشنک نے کہا کہ دسویں جماعت کے طلباء کے لئے آگے کوئی امتحان منعقد نہیں کیا جائیگا اور اسسمنٹ اسکیم کی بنیاد پر سی بی ایس ای کے ذریعے اعلان کردہ نتائج کو حتمی تصور کیا جائیگا۔

مرکزی وزیر جناب نشنک نے کہا کہ مذکورہ اسسمنٹ اسکیم کی بنیاد پر نتائج کا اعلان 15 جولائی 2020 تک کیاجائیگا تاکہ طلباء اعلیٰ تعلیمی اداروں میں داخلے کے لئے درخواست دے سکیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے اس اسکیم کو سپریم کورٹ کے سامنے تجویز کیا کیوں کہ طلباء، ان کے والدین اور اساتذہ کی صحت ہماری اولین ترجیح ہے۔

برائے مہربانی دسویں اور بارہویں جماعت کےلئے امتحانات سے متعلق سی بی ایس ای نوٹیفکیشن کیلئےیہاں کلک کریں۔

 

 

-----------------------

 

م ن۔م ع۔ ع ن

U NO:3545


(Release ID: 1634689) Visitor Counter : 180